DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway; Oslo’s local government hosts a grand ceremony marking the 50th anniversary of the stay of Pakistanis in Norway. Special participation of King Harald

اوسلو کی مقامی حکومت کی جانب سے ناروے میں پاکستانیوں کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا انعقاد۔ ناروے کے بادشاہ کی خصوصی شرکت۔

اوسلو: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،11نومبر2021ء)—ناروے میں پاکستانیوں کے پچاس سال مکمل ہونے پر اوسلو کی مقامی حکومت کی جانب سے سٹی کونسل کے ہال میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اوسلو کی میئر ماریانے بورگن، گورننگ میئر رائمنڈ یوہانسن، پاکستانی سفیر بابر امین اور خالد محمود نے خطاب کیا جبکہ ناروے کے بادشاہ Kong Harald نے خصوصی شرکت کی۔ ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔ ماریانے بورگن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں پاکستانیوں نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارویجن پاکستانی لڑکیاں بھی ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور باالخصوص تعلیمی شعبے میں ان کی کارکردگی مثالی ہے۔ رائمنڈ یوہانسن نے خطاب کرتے ہوئے ناروے میں پاکستانیوں کے پچاس سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ناروے کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔ معروف پاکستانی سیاستدان خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستر کی دہائی میں پاکستانیوں نے بہتر روزگار اور بہتر مستقبل کے لیے ناروے کا رخ کیا اور آج ہماری تیسری نسل یہاں پر پروان چڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ناروے کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے پاکستانیوں کو میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا شاندار مواقع فراہم کیے۔ ناروے میں پاکستان کے سفیر بابر امین نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ ناروے اور پاکستان کے مراسم اچھے ہیں اور ان میں مزید بہتری کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ناروے میں مقیم پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

Oslo: (Pothwar.com, Aqeel Qadir, 11 November 2021) * On the occasion of the 50th anniversary of Pakistanis in Norway, a beautiful ceremony was held by the local government of Oslo in the City Council Hall in which Oslo Mayor Marianne Borgan, Governing Mayor Raymond Johansson, Pakistani Ambassador Babar Amin and Khalid Mahmood addressed the gathering while King Kong Harald of Norway also graced the occasion.

A large number of Pakistanis living in Norway attended and added to the festivities. Speaking on the occasion, Marianne Burgen said that Pakistanis in Norway have excelled in all walks of life which is not to be underestimated. He said that Norwegian-Pakistani girls were also performing well in all walks of life and especially in the field of education.

In his address, Raymond Johansson congratulated Pakistanis on their 50th anniversary in Norway and appreciated the role of Pakistanis in Norway’s development.

Leading Pakistani politician Khalid Mahmood said that in the seventies Pakistanis turned to Norway for better employment and better future and today our third generation is growing up here. He also thanked Norway which provided excellent opportunities for Pakistanis to move forward on the basis of merit.

Pakistan’s Ambassador to Norway Babar Amin also addressed the event and said that the ceremonies in Norway and Pakistan are good and work needs to be done for their further improvement. Pakistani artists based in Norway also performed.

Show More

Related Articles

Back to top button