AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Muzaffargarh; A youth from Shahjamal was arrested for dancing during namaz and publishing on social media

شعائراسلام کی بے حرمتی کرنے پر شاہجمال ضلع مظفرگڑھ کے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا

مظفرگڑھ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07نومبر2021)—شعائراسلام کی بے حرمتی کرنے پر شاہجمال ضلع مظفرگڑھ کے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا,نوجوان آصف نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کے انداز میں نماز پڑھنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔سوشل میڈیا پر توہین آمیز ویڈیو وائرل ہونے سے عوام شدید غم وغصہ پایا جاتا تھا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر دوران نماز رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ شاہجمال پولیس نے شعائر اسلام کی بے ادبی کرنے والے نوجوان کو اس کے رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور مقدمہ نمبر 862/21 زیر دفعہ 295A درج کر لیا-پولیس ترجمان کے مطابق ملزم محمد آصف کا تعلق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ شاہجمال سے ہے ملزم نے اپنے دوست کی شادی میں نماز کی ایکٹنگ کرتے ہوئے رقص کیا اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی ۔سوشل میڈیا پر نماز کی بے ادبی کی ویڈیو وائرل ہونے پر عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا عوامی ردعمل پر پولیس تھانہ شاہجمال نے شعائراسلام کی خلاف ورزی کے جرم میں ملزم کو گرفتارکیا بعدازاں پولیس کی جانب سے عدالت پیش کرنے پرعدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Muzaffargarh (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 07 November 2021) According to the police spokesperson, the accused Muhammad Asif belongs to Shahjamal area on the outskirts of Muzaffargarh. The accused danced while performing prayers at his friend’s wedding. And the video of the dance went viral on social media. The people expressed their grief and anger when the video of rudeness of prayers went viral on social media. The court also remanded the accused to judicial remand on presentation by the court

Show More

Related Articles

One Comment

  1. REGARDING THE PROBLEM IN RAWAT AND ELSE WHERE WHY HAS’NT THE MULLAHS AND THE IMAMS COME OUT NOW SMALLIST THING HAPPENS OUT WITH THE CONTAINERS LETS DO A LONG MARCH .
    IN PROTEST AT THAT SURELY THIS IS A VIOLATION IN AND RELIGION NOT JUST ISLAM .
    THERE IS ONLY ONE THING IS TO CASTRATE THEM AND BE LESSON TO OTHERS WHO DO THIS FELL VERY SAD FOR THE GIRLS .WHY DO YOU COVER THIER FACES UP LET THE WORLD THE DEVILS

Back to top button