DailyNews

Chakswari; Iftari organised at Masjid in Dhok Cpt M Saleem

مسجدفیضان مدینہ بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں روزہ داروں کے اعزاز میں افطار ضیافت کااہتمام

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) علاقہ کی ممتازسیاسی وسماجی شخصیت کیپٹن (ر) محمدرشید نے 26رمضان المبارک کے موقع پرمسجدفیضان مدینہ بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں روزہ داروں کے اعزاز میں افطار ضیافت کااہتمام کیاافطارضیافت میں انجمن اساتذہ جموں وکشمیر ضلع میرپور کے پریس سیکرٹری چودھری اللہ دتہ بسمل احمدافراز سیکرٹری جنر ل آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن تحصیل میرپور ٹھیکیدار محمدداودخان ڈاکٹرراجہ عبدالرزاق خان فریدعزیز فریدشبیرعبدالقیوم راجہ شبرازخان احمدابصارساغرارشدکامران اقبال خالدمحمودحمزہ خالداحسان اعظم محمدآصف سمیت دیگرروزہ داروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ 

رحمتوں اوربرکتوں سے مالا مال مہینہ رخصت ہورہاہے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)رحمتوں اوربرکتوں سے مالا مال مہینہ رخصت ہورہاہے حضورنبی کریم ﷺ کاارشاد گرامی ہے کہ ہرنیک عمل کاثواب دس گناملتا ہے روزہ کاثواب اس سے کئی گنازیادہ ہے رمضان المبارک ایساعظیم ترین مہینہ ہے اس میں رحمتوں کی بے بہابارش ہوتی ہے ماہ صیام میں روزہ دارکودوطرح کی خوشیاں حاصل ہوتی ہیں ایک خوشی روزہ افطارکرتے وقت اوردوسری خوشی اپنے پروردگار سے ملاقات کے وقت ہوگی روز ہ فرض عبادت ہے رمضان المبارک کامہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجیدنازل کیاگیاجولوگوں کے لئے راہنماہے اس میں کھلے ہوئے دلائل ہیں روزہ جسمانی بیماریوں کودورکرنے کاایک بہترین علاج ہے رمضان المبارک اللہ تعالی کی طرف سے اپنے بندوں کے لئے ایک بیش بہانعمت ہے اس ماہ کاایک ایک لمحہ انمول تحفہ ہے اس کاآغاز رحمت وسط مغفرت اورآخری عشرہ دوزخ کی آگ سے نجات کاذریعہ ہے رمضان المبارک رب کریم کی خصوصی کرم فرمائیوں کاموسم بہار ہے نفلو ں کاثواب فرضو ں کے برابرفرائض کاثواب 70گنازیادہ عطاکیاجاتاہے آپ ﷺ کاارشادہے کہ روز ہ آدمی کے لئے ڈھال ہے جب تک اس کوپھاڑنہ ڈالے روزہ ایسی عبادت ہے جس کے باعث انسان برائیوں سے محفوظ رہتاہے رمضان المبار ک صبرکامہینہ ہے صبرکاکابدلہ جنت ہے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے حضورنبی کریم ﷺ کاارشاد گرامی نقل کیاہے کہ جس شخص نے قرآن پرْھااورپھر اس کوحفظ کیااس کے حلا ل کوحلال جانااورحرام کوحرام اللہ تعالی اس کوجنت میں داخل فرمائیں گے اوراس کے گھرانے میں سے ایسے دس آدمیوں کے بارے میں اس کی شفاعت قبول فرمائیں گے جن کے لئے جہنم واجب ہوچکی ہو ان خیالات کااظہارانجمن اساتذہ جموں وکشمیر ضلع میرپو ر کے پریس سیکرٹری چودھری اللہ دتہ بسمل اورقاری حافظ عبدالمجیدنے مسجدفیضان مدینہ نئی آباد ی بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے کیپٹن (ر) محمدرشیدٹھیکیدارمحمدداود خان عبدالقیوم اورقاری وقاراحمدنے بھی خطاب کیاشرکاء تقریب نے حافظ شہریاربسمل کو نمازتراویح میں قرآن مجیدسنانے اوراورقاری عبدالمجیدکوسننے سامع کی ذمہ داری اداکرنے کی سعادت حاصل کرنے پرمبارک بادپیش کی اس موقع پر مسجدفیضان مدینہ کی تعمیر اور قرآن مجید کی تعلیم کے آغاز پر چودھری محمداعجا ز اوران کے خاندان کے لئے دنیاوی واخروی کامیابی کے لئے دعاکرائی گئی اوران کے خاندان کے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی تقریب میں قرب وجوار سے نمازیوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی جن میں بزرگ نوجوان اوربچے شامل تھے حفاظ کرام حافظ شہریاربسمل اورحافظ قاری عبدالمجیدنے مسجدفیضان مدینہ میں نمازتراویح میں قرآن پاک سننے کی سعادت حاصل کرنے پرتمام نمازیوں کومبارک بادپیش کی انہوں نے افطاری کے انتظامات میں بھرپور حصہ لینے پرنوجوانوں کاشکریہ اداکیااورانہیں مبارک بادپیش کی

چودھر ی منیراختر کے آباواجداد کاسالانہ ختم شریف

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) حوالدار(ر) چودھری محمدمالک اینڈچودھری محمدزمان منزل نئی آبادی اندراڑشریف بوعہ میں چودھری عبدالرزاق چودھر ی ضمیرحسین چودھری منیراخترچودھری قذافی حسین چودھری محمدمناف کے آباواجداد کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے سالانہ ختم شریف کااہتمام کیاگیاقرآن خوانی فاتحہ خوانی کی گئی دعائے مغفرت کی گئی افطارضیافت کا اہتمام کیاگیاقاری حبیب الرحمن نے دعاکرائی دعائیہ تقریب اورافطارضیافت میں حوالدار(ر) چودھری محمدگل بہار سابق کونسلر حاجی چودھری لیاقت علی چودھری محمداقبال چودھری اللہ دتہ بسمل حوالدار (ر) چودھری محمدعرفان حاجی چودھری محبوب الرحمن انجم چودھری وقارسکندرچودھری محمدندیم چودھری حسنین منور چودھری راشدمحمودچودھر ی شوکت علی چودھری محمدگلستان چودھر ی عثما ن رمضان چودھر ی لقما ن رمضان چودھر ی محمدمحبوب چودھری و قاص ریاض چودھر ی شوکت حسین محمدبلال چودھری عنایت شمیدچودھری محمدشبیرکوٹھوی حاجی محمدافتخارکوٹھوی محمدرزاق محمداخلاق منیرکامران نواز چودھری ارشدمحمود سمیت دیگرسیاسی سماجی و کاروبار ی شخصیات نے شرکت کی 

 

Show More

Related Articles

Back to top button