Gujar Khan; Still vacant Tehsildar job in Gujar Khan
گوجرخان میں دو دو جبکہ مری اور کہوٹہ میں ایک ایک نائب تحصیلدار کی پوسٹ خالی
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, 19ستمبر2021ء)—راولپنڈی ضلع میں تحصیلدار کی دو اور نائب تحصیلدار کی چھ آسامیاں خالی ہیں۔ریونیو افسران کی کمی کے باعث ضلع میں محکمہ مال کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔حکومتی اہداف کی بروقت تکمیل کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے ریونیو افسران کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ریفرنس بنا کر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو بھجوادیا ہے۔راولپنڈی اور کوٹلی ستیاں میں تحصیلدارموجود نہیں ہیں۔اسی طرح تحصیل راولپنڈی اور گوجرخان میں دو دو جبکہ مری اور کہوٹہ میں ایک ایک نائب تحصیلدار کی پوسٹ خالی ہے۔
Gujjar Khan (Rep. Pothwar.com, September 19, 2021): Two posts of Tehsildar and six posts of Deputy Tehsildar are vacant in Rawalpindi district. Muhammad Ali has sent a reference for recruitment to the vacant posts of Revenue Officers and sent it to the Commissioner Rawalpindi Division. There are no Tehsildars in Rawalpindi and Kotli Satyan. its empty. Similarly, two posts of Deputy Tehsildar are vacant in Rawalpindi and Gujar Khan Tehsils and one each in Murree and Kahuta.