DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Disappointed with the PTI assembly members, 9 resolutions were unanimously passed at the workers’ convention and sent to the leadership.

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور تنظیم سے مایوس اور نالاں کارکنوں کے گزشتہ روز کے ورکرز کنونشن میں اتفاق رائے سے 9 قراردادیں منظور کر کے پارٹی قیادت کو ارسال کی گئی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور تنظیم سے مایوس اور نالاں کارکنوں کے گزشتہ روز کے ورکرز کنونشن میں اتفاق رائے سے 9 قراردادیں منظور کر کے پارٹی قیادت کو ارسال کی گئی ہیں۔جن میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جموں چھ سے پی ٹی آئی کی امیدوار کی شکست کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے منتخب ارکان اسمبلی اور تنظیمی عہدیداران نے ایسے لوگوں کو ترقیاتی فنڈز سے نوازا جنہوں نے الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کی۔کلرسیداں اور چوآ خالصہ کے برساتی نالوں کے اطراف کے شاملاتی اور سرکاری آراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کو لوکل قیادت کی سرپرستی حاصل تھی۔کلرسیداں سکول گراونڈ پر ناجائز تجاوزات کے لیئے ایم این اے کی طرف سے فنڈز مہیا کیئے گئے۔پی ٹی آئی میں شامل مافیاز اور اس کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔کلرسیداں میں نجی پلاننگ کرنے والے گروپوں کی زمینوں میں سرکاری خرچے سے گلیوں اور سیوریج تعمیر کرکے سرکاری خزانے سے کھلواڑ کیا گیا۔ایم سی میں رکن اسمبلی صداقت عباسی نے ایک ارب ایک کروڑ اور نوے لاکھ کے ترقیاتی منصوبوں کا دعوی کیا ہے لہذہ اینٹی کرپشن کے ذریعے اس کی تحقیقات کروائی جائے۔ریڑھی بانوں سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ وصولی کا نوٹس لیا جائے پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کی تنظیم عمران خان کے ویژن کو پس پشت ڈال کر خود ایک الگ سیاسی گروپ سے منسلک ہو چکی ہے۔منشیات کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کی سرکوبی کی جائے ہم لوگ کسی کو بھی عمران خان کے ویژن سے روگردانی نہیں کرنے دیں گے۔

Kallar Syedan; Disappointed and disgruntled with the PTI assembly members and the organization, nine resolutions have been unanimously passed at the workers’ convention yesterday and sent to the party leadership. Demanding an inquiry into the defeat of the PTI candidate, he said that the PTI elected assembly members and organizational officials had given development funds to those who supported the PML-N and PPP nominees in the elections. The mafia occupying inclusive and government lands around the rainwater drains of Choa Khalsa was patronized by the local leadership. Funds were provided by the MNA for illegal encroachments on the school grounds. The government treasury was toyed with by constructing streets and sewerage on government lands at the expense of private planning groups in Kallar Syedan. What is the claim of development projects, therefore, through anti-corruption It should be investigated. Notice of extortion should be taken from the peddlers on a daily basis. We will not allow anyone to deviate from Imran Khan’s vision said the members.

نعش برآمد جس کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے جسے ہفتہ کے روز کلر سیداں کے قریبی علاقے لونی جندراں میں سپرد خاک کر دیا گیا

Body of M Yousif of Looni Jandran found in Kahuta

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—70 سالہ شخص کی نعش برآمد جس کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے جسے ہفتہ کے روز کلر سیداں کے قریبی علاقے لونی جندراں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔متوفی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ان کا ذہنی توازن درست نہ تھا جس کی وجہ سے وہ اکثر بغیر بتائے گھر سے غائب ہو جاتے تھے۔ دو ہفتے قبل وہ گھر سے غائب ہو گئے جنہیں مختلف جگہوں پر جا کر تلاش کیا گیا مگر کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ گزشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ سروٹ میں واقع ایک تالاب میں ایک شخص کی نعش کی موجودگی کی اطلاع لواحقین نے موقع پر جاکر انہیں شناخت کر لیا۔

شیخ حسن ریاض کی دختر کی رخصتی کی تقریب کلرسیداں میں منعقد ہوئی

Sheikh Hassan Riaz’s daughter’s Ruksati was held in Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رکن بلدیہ اور سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض کی دختر کی رخصتی کی تقریب کلرسیداں میں منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،وائس چیئرمین ضیارب منہاس،ارکان بلدیہ عاطف اعجاز،چوہدری مشتاق،راجہ پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود،راجہ ظفر محمود،ملک زبیر احمد،حاجی محمد اسحاق،حاجی طارق تاج،ڈاکٹر طارق ریاض،عزیز بٹ،سلیمان شمسی،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

پارلیمنٹ مفلوج ہو چکی ہے اور اسمبلیاں پتلی تماشہ بن چکی ہیں۔ امیر اسد اللہ بھٹو

Parliament is paralyzed and assemblies have become a thin spectacle. Amir Asadullah Bhutto

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ آج ہمارے ملک میں سیاسی افراتفری،انارکی،عدم برداشت کے روئیوں کے ساتھ ملک اقتصادی،آئینی و پارلیمانی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے،پارلیمنٹ مفلوج ہو چکی ہے اور اسمبلیاں پتلی تماشہ بن چکی ہیں۔انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی ناکامیوں کے بعد عوام اس بات کی منتظر تھی کہ کوئی اچھی حکومت آئے گی،لوگوں نے توقعات باندھیں کہ عمران خان کی صورت میں نظام بدلے گا لیکن انہیں یہ نظام بھی انہی خرابیوں کا تسلسل ثابت ہوا۔قائد اعظم کی ایک جیب میں پڑے کھوٹے سکے جنہوں نے مسلم لیگ کو برباد کیا وہاں سے نکل کر پیپلز پارٹی کو تباہ کیااور ان دونوں پارٹیوں سے نکل کر پاکستان تحریک انصاف کو ایک قلیل مدت میں انجام سے دو چار کر دیا۔عوام بے روزگاری، مہنگائی اور لاقانونیت سے تنگ آچکے ہیں پاکستانی روپے کی قدرمیں مسلسل کمی پیداواری لاگت میں اضافے کا موجب بن رہی ہے جس سے ملک کا اقتصادی پہیہ رک چکا ہے،یہ تمام نااہل حکومت کے شاخسانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ المیہ ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے بھی بلدیاتی انتخابات نہ کروائے،آج پی ٹی آئی نے بھی آئین سے انحراف کا راستہ اختیار کیاہے۔صورتحال یہ ہے کہ ملک میں وزیر اعظم ہے مگر حکومت نہیں ہے۔وزیر اعظم اور حکومت ہے تو اختیار نہیں ہے اگر اختیار ہے تو حکومتی رٹ نہیں ہے۔قائد ہے لیکن قیادت نہیں، قانون ہے مگر اس کا نفاذ نہیں مگرسوال یہ پیدا ہوتاہے کہ یہ ظلم اور جبرکا نظام کب تک چلتا رہے گا؟جب اس رو میں بہتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ جمہوریت نہیں آمریت چاہئیے پھر لوگ چاہتے ہیں پارلیمانی نظام نہیں صدارتی نظام چاہئیے۔جمہوری حکومتیں آتی ہیں تو جمہوریت کا مذاق اڑاتی ہیں۔جمہوریت اور پارلیمان کے نظام کی توہین کرتی ہیں۔موجودہ حکومت بھی ناکام ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد نے بغیر تیاری کے میدان میں چھلانگ لگا ئی جس کے نتیجے میں ”سٹیٹس کو” اورزیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔سفید پوش طبقے اور متوسط طبقے کا کچومر نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل اسلام اوراللہ کے دین کے غلبے کا ہوگا۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر مولانا اسد اللہ بھٹو،ریٹائرڈ نیول چیف عبدالعزیز مرزا،سابق ارکان اسمبلی چوہدری خورشید زمان،راجہ جاوید اخلاص،جمیل احمد ہاشمی،ہارون کمال ہاشمی،قمرایاز،نمبردار عنصر محمود،طیب قریشی،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن فیاض،برطانیہ سے بیر سٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ محمد شکیل کیانی،راجہ قمر مسعود،راجہ ناصر،چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،راجہ سجاد سرور،راجہ ظفر اقبال بگھاروی،خالد محمود مرزا،توقیر اعوان اوردیگر نے گاؤں تل خالصہ جا کر معروف کاروباری چوہدری توقیراسلم سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہارکیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button