DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Meeting regarding Muharram held in the office of AC Kahuta, Yasir Rizwan

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کے آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کے آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد جس میں ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر چیف آفیسر نبیل ریاض، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی، ٹریفک انچار ج فیاض ستی،ریسکیو1122کے انچار رمضان علی،دیگر اداروں کے افسران اور امن کمیٹی کے مبران کی شرکت محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں اے سی کہوٹہ کی گفتگواسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی زیر صدارت اے سی آفس کہوٹہ میں محرم الحرام کے دوران جلوس و مجالس کے دوران امن و امان کی صورتحال اور انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کا قیام، بین المسالک رواداری اور بھائی چارے کی فضا قائم کی جائے گی،محرم الحرام کے دوران جلوس اور مجالس کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تحصیل انتظامیہ ہر سطح پر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی جس کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں امن اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں ہمیشہ امن کمیٹی کے ممبران نے کلیدی کردار ادا کیا ہے آپکی خدمات مثالی ہیں اور کہوٹہ میں تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی کی وجہ سے کبھی انتشار کو ہوا نہیں ملی جو کہ مثبت سوچ کی علامت ہے۔ کورونا وباء کے پیش نظر محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے دوران گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام محبت، رواداری، اتفاق،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے تمام مسالک کو محرم الحرام کے دوران مکمل طور پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ہر قسم کی افرا تفری اور باہمی جھگڑوں سے بچا جا سکے۔میٹنگ میں اجلاس میں ایس ڈی پی او کہوٹہ کلرسیداں سرکل طاہر سکندر،نبیل ریاض چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ،ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ،حافظ عثمان عثمانی ممبر ضلعی امن کمیٹی، مولانا عبدالشکور حمادی علوی ممبر ضلعی امن کمیٹی، رمضان علی انچارج ریسکیو1122 کہوٹہ،امجد عباسی شفٹ انچارج ریسکیو 1122 کہوٹہ، خرم فیاض ستی انچارج ٹریفک پولیس کہوٹہ، ماجد اسحاق ایریا منیجر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کارپوریشن، عنایت اللہ ستی ممبر ضلعی عشر زکوہ کمیٹی، سید خرم شہزادایسکو سب ڈویژن کہوٹہ،منیر حسین شاہ المعروف کالا شاہ،ملک محمد منیر اعوان،سید نجم الحسن شاہ، سجاد حسین شاہ، شبیر شاہ،اصغر علی شاہ،راجہ عمران ضمیر جنجوعہ صدر پریس کلب کہوٹہ،اصغر حسین کیانی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کے علاوہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Kahuta; A meeting regarding Muharram was held in the office of Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan in which DSP Kahuta Mirza Tahir Sikandar Chief Officer Nabil Riaz, MS Dr Samina Khan Bhatti, Traffic Incharge J Fayyaz Satti, Rescue 1122 Inchar Ramzan Ali, other agenciesattended. Steps are being taken to maintain the atmosphere of law and order in Muharram with the participation of AC officers and members of the peace committee. Apart from Asghar Hussain Kayani, General Secretary, Press Club Kahuta, a large number of citizens participated.

ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر سے انکے دفتر میں صحافیوں اور علمائے کرام کی میٹنگ کا انعقاد

DSP Kahuta Mirza Tahir Sikandar held a meeting of journalists and scholars in his office.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر سے انکے دفتر میں صحافیوں اور علمائے کرام کی میٹنگ کا انعقاد اس موقع پر ایس ایچ او کہوٹہ وقار احمد،ممبر ان امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی، مولانا عبدالشکور حمادی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سنئیر صحافی راجہ ساجد جنجوعہ، ممبران عاصی جنجوعہ، احتشام کیانی بھی موجود تھے ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر کو صھافیوں نے کہوٹہ میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ منشیات فروشی کی وجہ سے نئی نسل تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے70فیصد بچے اس دھندے میں لگے ہیں جبکہ ا دوالہ قبرستان فاروق کالونی آڑہ محلہ کھوتا اسٹیڈئم و دیگر علاقوں میں مغرب کے بعد نوجوان اور منشیات فروش نشہ کر کے نازیبا حرکات کرتے ہیں جس پرڈی ایس پی کہوٹہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی انھوں نے کہا کہ چوری کی بڑھتی ہوی وارداتوں پر بھی کنٹرول کریں گے کچھ لڑکے پکڑے ہیں جوموٹر سائیکل چور ہیں عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے مویشیوں کی حافظت کریں اور انکو کھلا نہ چھوڑیں بعدازاں انھوں نے محرم الحرام کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ہم سب نے ملکر اس علاقے کے امن کوبحال رکھنا ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے تحصیل کہوٹہ کے دورہ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس

Ameer-ul-Azeem, Central Secretary General of Jamaat-e-Islami, gave a press conference on the occasion of his visit to Kahuta Tehsil

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ ملک کے حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں موجودہ حکومت بھی سابقہ حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے اگر ایسی ہی حکومتیں آتی رہی جنکو اسٹیبلشمنٹ ار جاگیرداروں کی سرپرستی ہے تو آنے والے وقت میں مزید مہنگائی کا طوفان آئیگا ہماری معشیت آئی ایم ایف اور مغربی ممالک نے ہائی جیک کر رکھی ہے سرمایہ دار اور جاگیر دار طبقہ امیر جبکہ غریب لوگ بھوکے مر رہے ہیں صحت اور تعلیم کی سہولیات نا پید ہیں عوام گھر بیٹھے تماشا نہ دیکھیں تبدیلی کے لیے باہر نکلنا ہوگا قرضے لیکر بڑے بڑے پراجیکٹ کرپشن اور بد عنوانی کا ذریعہ بنتے ہیں امریکہ کئی سالوں سے افغانستان پر قابض تھا مگر طالبان نے اسکو شکست دی حکومت امریکہ کے دباؤ میں آکر غلط فیصلہ نہ کرے افغانستان میں عوام کی مرضی کی حکومت بننی چاہیے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے تحصیل کہوٹہ کے دورہ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر جماعت اسلامی پی پی سیون کے امیدورراجہ تنویر احمد، جماعت اسلامی کے راہنما ابرار حسین عباسی، کونسلر حاجی ملک عبدالراؤف، راجہ غلام حید ایڈووکیٹ، اجتبیٰ حسین ستی،ملک عبد الباسط، ملک عبد السلام، ملک عبدالوہاب،ملک عبدالقیوم، ملک عبدالقدیر کے علاوہ دیگر کارکنان ورکرز بھی موجود تھے امیر العظیم نے کہا کہ موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں کے ایجنڈے ایک ہیں خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہے جو آئینی حثیت مقبوضہ کشمیر کو حاصل تھی اسکو بھارت نے کتم کر دیا اور اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے حکومت صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا جب صاف ستھری قیادت نہیں ہو گی حالات ٹھیک نہیں ہونگے۔جماعت اسلامی چھ ماہ میں پاکستان کی معشیت کو سوس سے پاک کر کے اپنے
پاؤں پر کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور دیگر مقبوضہ ممالک کے لیے آواز بلند کی جماعت اسلامی ملک بھر میں تنظیمی دورے کر رہی ہے جہاں تاجروں صحافیوں و کارکنان سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں امیر العظیم کا یہ دورہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے مقامی قائدین کے ہمراہ ناشتہ جماعت اسلامی کے راہنما حاجی ملک عبدالراؤف کے گھر کیا جہاں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر و دیگر ممبران بھی موجود تھے بعدازاں انھوں نے جماعت اسلامی کہوٹہ کے دفتر کا وزٹ کیا تاجروں سے خطاب کیا اور عباسیہ ہوٹل پر پر ہجوم پریس کانفرنس میں ملکی صورت حال پر گفتگو کی جبکہ دھپری کے مقام پر ورکر کنونشن سے بھی خطاب کیا انھوں نے عوام کو پیغام دیا کہ چند خاندانوں نے ملکی دولت کو لوٹا ہے اگر ملک میں اسلامی نظام لایا جائے تو تمام معاملات حل ہو سکتے ہیں جماعت اسلامی نے حکومت نہ ہونے کے باوجود ہسپتال قائم کیے،تعلیمی ادارے قائم کیے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کی انشااللہ عوام کی نظریں اب صرف جماعت اسلامی پر ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button