DailyNewsHeadline

Dadyal,AJK; Traders protest at heavy fines

ڈڈیال انتظامیہ نے غریب تاجروں کی سانس بند کردی ، دوکانوں کو بھاری بھرکم جرمانے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
ڈڈیال انتظامیہ نے غریب تاجروں کی سانس بند کردی ، چند ہزا ر روپے مالیت کی سامان رکھنے والی دوکانوں کو بھاری بھرکم جرمانے ، 5ہزار سے 10ہزار روپے تک جرمانے کر دیئے ، اے سی ڈڈیال کے ساتھ موجود قیصر نامی اہلکار بھی ایس ڈی ایم کے اختیارات استعمال کرنے لگا صحافیوں کا کام بھی سنبھال لیا ، تاجروں کی تصاویر موقع پر لیکر اپنی آئی ڈی پر چڑھا کر شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے لگا تاجر برداری میں عدم تحفظ اور بے چینی میں اضافہ ہو گیا ، انجمن تاجراں ڈڈیال نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بصورت و دیگر احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں صدر انجمن تاجراں ڈڈیال انور لطیف ڈار اور سر پرست اعلیٰ صادق بٹ کا بیان ۔ تفصیلات کے مطابق ڈڈیال انتظامیہ خواب ٖغفلت کی لمبی نیند کے بعد انگڑائی لیکر بیدار ہو گئی اور بیدار ہوتے ہی تاجروں کو بھاری جرمانوں کی زد میں لے لیا اور ان دوکانداروں کو جنکی دوکانوں میں بمشکل 20سے 30ہزار روپ مالیت کا سامان ہے انھیں بھی پانچ ہزار سے دس ہزار روپے ناجائز جرمانے کرنے لگی جس کی وجہ سے تاجر برداری میں عدم تحفظ اور بے چینی میں اضافہ ہو گیا ہے انجمن تاجراں ڈڈیال سمیت دیگر تاجر تنظیموں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال اور ڈڈیال انتظامیہ کے جانب سے ڈڈیال کے تاجروں کو غیر منصفانہ جرمانوں کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف کساد بازاری کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں اور چھوٹا تاجر اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے دوسری طرف ڈڈیال انتظامیہ کی جانب سے غیر منصفانہ جرمانوں نے اسکی زندگی اجیرن کر دی ہے آ ئے روز انتہائی بھاری اور غیرمنصفانہ جرمانوں کی وجہ سے اس کی ناک میں دم کر رکھا ہے وہ دوکانیں جن میں سامان کی کل مالیت 20سے 30ہزا ر روپے ہو انکو دس ہزار اور پانچ ہزار کے جرمانے کرنا ظلم کی انتہا ہے نبیل زاہد نے اخبار نوسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈڈیال انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر کے ظلم و ستم کی انتہا یہ ہے کہ جرمانے تو ہمیں بھاری بھرکم کیے ہی گئے ہیں مختلف کمپنیوں کی وہ اشیاء بھی ضبط کرلی گئی ہیں جن پر کمپنیوں نے بنانے کی تاریخ تو لکھی تھی لیکن ایکسپائری تاریخ درج نہیں تھی اگر یہ جرم ہے تو اس جرم کی سزا ان کمپنیوں کو ملنی چاہیے ہمیں کیوں سزا دی جا رہی ہے اس موقع پر انجمن تاجراں ڈڈیال کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ڈڈیال انتظامیہ ناجائز منافع خوروں اور دیگر غلط عناصر کے خلاف کاروائی نہ کریں ہم اس کے حق میں ہیں کہ ایسے عناصر کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے لیکن تاجروں کے ساتھ اس قسم کی زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی انجمن تاجراں کے صدر انور لطیف ڈار اور سر پرست اعلیٰ صادق بٹ نے ڈڈیال انتظامیہ کی جانب سے سفید پوش تاجروں کو کیے گئے بھاری جرمانوں کی مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ڈڈیال انتظامیہ نے اپنی یہی روش جاری رکھی تو تو احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں ۔

Dadyal, AJK; The traders in Dadyal bazaar have bitterly protested at the fines being handed by Dadyal authorities, Small traders are being forced out of business with fines from five to ten thousand rps.

The traders have warned local authorities to take notice or a protest will be taken out.

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال کے ساتھ موجود ایک قیصر نامی اہلکار خود بھی اسسٹنٹ کمشنر کے اختیارات استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں وہ چھوٹا اہلکار موقع پر اپنے موبائل کیمرہ سے تاجروں کی تصاویر بنا کر اپنی سوشل میڈیا آئی ڈی سے انکی کی تشہیر کر کے شرفاء کی پگڑیاں اچھال رہا ہے ڈڈیال کے سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے ایک سرکاری ملازم کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ صحافیوں کا فرائض سر انجام دے بلکہ اگر اس کو صحافت کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو وہ سرکاری نوکری سے استعفیٰ دیکر اس میدان میں آ جائے اعلیٰ حکام کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے اور اعلیٰ حکام کو اس بات کا پابند کرنا چاہیے کہ وہ صرف اپنے فرائض سر انجام دے ۔ 

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
ڈڈیال کے معروف تاجر راہنما راجہ حبیب الرحمن نے اخبار نوسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال اور ڈڈیال انتظامیہ کی جانب سے 20سے 30ہزار روپے مالیت کی سامان والی دوکانوں کو 5ہزار سے10ہزار روپے تک غیر منصفانہ جرمانوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئیضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ ڈڈیال میں نئی آنے والی تنظیم انجمن تاجراں کو خواب غفلت سے بیدار ہونا پڑے گئے الیکشن سے قبل کیے گئے وعدوں پر عمل در آمد کرنے کا وقت آن پہنچا ہے آئے روز ڈڈیال کے غریب تاجروں کے انتظامیہ کی جانب سے زیادتیاں کسی صورت میں قبل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ اس ظلم و ستم کے خلاف اگر انجمن تاجراں ڈڈیال نہ جاگی تو ہم نیا لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button