Kallar Syedan; Allegation against ASI M Usman at Kallar Syedan police station found to be not true
کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی محمد عثمان رشوت کے الزام میں بے گناہ ثابت ہوئے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی محمد عثمان رشوت کے الزام میں بے گناہ ثابت ہوئے چند ایام قبل پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری نے ایک اپلائیڈ فار موٹرسائیکل کو استغاثہ مرتب کرکے کلرسیداں پولیس کے حوالے کیا جس پر اے ایس آئی محمد عثمان نے مقدمہ درج کرلیا مگر ان پر موٹرسائیکل سوار سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے بھی اس الزام پر اسٹینڈ لیا جس کے بعد ڈی ایس پی سرکل مرزا طاہر سکندر نے کلرسیداں پہنچ کر واقعہ کی انکوائری کی تو موٹرسائیکل سوار نے بیان دیا کہ اس نے رقم پولیس کے اے ایس ائی کو نہیں بلکہ جس آدمی کو دی تھی اس کا محکمہ پولیس سے کوئی تعلق ہی نہیں اس طرح اے ایس آئی عثمان پر رشوت کا الزام ثابت نہ ہو سکا۔
Kallar Syedan; A few days ago, Punjab Highway Patrol Police Chauk Pindori filed an application for motorcycle and handed over the case to ASI Muhammad Usman, on which ASI Muhammad Usman registered a case. But he was accused of taking bribe from a motorcyclist. Local PTI leaders also took a stand on the allegation, after which DSP Circle Mirza Tahir Sikandar reached Kallar Syedan and inquired about the incident. The motorcyclist stated that the money he gave was not to the ASI of the police but to the man who had nothing to do with the police department. Thus, the allegation of bribery against ASI Usman could not be proved and ASI Muhammad Usman, was cleared of all allegations.
A fine of Rs 35,000 was imposed on vendors in and around Kallar Syedan over pricing.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر انفورس منٹ انسپکٹر زائد حسین حیدری نے کلر سیداں اور گردونواح میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 35 ہزار روپے جرمانہ جبکہ سموٹ میں کرونا ایس او پیز کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چار دکانوں کو سر بمہر کر دیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ وہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں بصورت دیگر جیل بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے دوکانداروں سے کہا کہ وہ ناجائز منافع خوری ترک کر کے اپنے مسلمان بھائیوں کو بھی رمضان کی خوشیوں میں شریک کریں اور اپنی دنیا و آخرت کو بہتر بنائیں۔
عامر محمود بھٹی کے دفتر میں چوری،ملزمان ہزاروں کی نقدی اور ہوٹل کا سامان بھی چرا کر لے گئے
Burgalry at Aamir Mehmood Bhatti’s office, the accused also stole thousands of cash and belongings
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر روات روڈ پر رمضان کے باعث بند ہوٹل میں قانون دان عامر محمود بھٹی کے دفتر میں چوری،ملزمان ہزاروں کی نقدی اور ہوٹل کا سامان بھی چرا کر لے گئے۔طاہر محمود بھٹی ایڈووکیٹ نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس نے نندنہ منگرال میں ایک ہوٹل میں اپنا دفتر قائم کر رکھا ہے گزشتہ روز کچہری میں معاملات ختم کر کے دفتر پہنچا تو ہوٹل کے بھی تالے ٹوٹے ہوئے تھے نا معلوم ملزمان ایل ای ڈی،میزائل موٹر،تمام واش رومز کی ٹوٹیاں،واش بیسن اور ستر ہزار روپے کی نقدی بھی چرا کر لے گئے۔
کورونا میں شدت کے باوجود لوگوں کی جانب سے اسے سنجیدہ لینے کا دوردور تک کوئی امکان نظر نہیں آ رہا
Despite the severity of the Corona, there is little prospect of people taking it seriously
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کورونا میں شدت کے باوجود لوگوں کی جانب سے اسے سنجیدہ لینے کا دوردور تک کوئی امکان نظر نہیں آ رہا،محکمہ صحت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایس او پیز پر لوگ توجہ دینے کو تیار نہیں،دو لاکھ سے زائد کی آبادی کی تحصیل کے لوگوں کو انتظامیہ کے گنتی کے چند افراد ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔کلر سیداں کے بازاروں اور با الخصوص نیلم بازار میں خریداری کرنے والوں کے غیر معمولی رش اور شہر کے اندر واقع کورونا ویکسینیشن سینٹر میں لوگوں کا ہجوم کورونا کی شدت میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ویکسینیشن سینٹر میں روزانہ سینکڑوں لوگوں کا ہجوم رہتا ہے اور وہاں آٹھ فٹ چوڑے کمرے میں محکمہ صحت کے چار افراد کے علاوہ درجنوں لوگ ہر وقت کھڑے رہتے ہیں صحن میں بھی ویکسینیشن کے لیے آنے والے خواتین و حضرات کا رش رہتا ہے اور ان کے بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ موجود نہیں اور وہ گھنٹوں دھوپ میں کھڑے رہ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔
روزے دار گرمی کی شدت کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کرلیں
Public warned of heatwave prospects
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—روزے دار گرمی کی شدت کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کرلیں،آج سے شروع ہونے والے نئے ہفتے میں کلر سیداں اور گردونواح میں شدید دھوپ سے سخت گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا اور درجہ حرارت 33سے لے کر 38ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان۔
راولپنڈی کے سینیئر صحافی جمیل مرزا کے ماموں حاجی محمد الطاف انتقال کر گئے
Haji Muhammad Altaf, uncle of senior Rawalpindi journalist Jamil Mirza, has passed away
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی کے سینیئر صحافی جمیل مرزا کے ماموں حاجی محمد الطاف انتقال کر گئے وہ گزشتہ چند ایام سے آر آئی سی میں زیر علاج تھے۔نماز جنازہ گاوں ٹیالہ تحصیل کہوٹہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماوں بلدیاتی ارکان اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ادہر معروف صحافی سردار سلطان سکندر،قاری ولی الرحمان،عدیل افضل خان،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے مرحوم کی وفات پر جمیل مرزاسے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی ہے۔
تعزیت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے معروف کاروبای چوہدری توقیراسلم،راجہ شوکت وارٹی،تنویر اختر شیرازی،اکرام الحق قریشی نے گاوں بچیال جا کر ریٹائرڈ جج چوہدری نعمت اللہ کے والد محترم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔