DailyNews

Kahuta; My mission is the construction and development of the area. Raja M Ali

علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے ۔راجہ محمد علی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے ایک بیان میں کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتہائی مشکور ہوں۔ جنہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں حلقہ پی پی سات کے لیے اربوں روپے کے فنڈز دیئے ۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ راجہ محمد علی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ۔کہ اس پسماندہ علاقے میں صحت اور تعلیم کی جدید سہولیات میسر ہوں ۔میں نے جہاں کروڑوں روپے کی سڑکیں تعمیر کی اور ہر یونین کونسل میں لنک روڈز گلیاں اور واٹر سپلائی کے منصوبے مکمل کیے ۔وہاں میں نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بھرپور اقدامات کیے ہیں ۔درجنوں سکولوں کو اپ گریڈ کرایا۔ اسکے علاقہ کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کر کے اضافی کمرے تیار کیے گے۔ انھوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے لیے لاکھوں کے فنڈز کروڑوں میں کرائے۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ میرا بھرپور ساتھ دیا ہے جو پیار و محبت عوام نے مجھے دیا۔ اسکو کبھی بھلا نہیں سکتا ۔میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ اور عوام علاقہ کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دس کروڑ کی لاگت سے تھوہا خالصہ میں جدید ہسپتال کی تعمیر شروع ہے۔ جبکہ کہوٹہ میں ریسکیو1122کا کروڑوں کا منصوبہ پایہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ انشا اللہ عوام کی بلا تفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھونگا۔ اور تعمیر و ترقی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ( ن) کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کرے گی ۔

تحریک انصاف ملک سے کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ کر کے دم لے گی۔راجہ طارق محمود مرتضیٰ

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
تحریک انصاف ملک سے کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ کر کے دم لے گی۔ عمران خان کی بیس سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ کہ تحریک انصاف پورے پاکستان میں مقبول جماعت بن کر ابھری ہے۔ میں نے جوانی کے 15سال اس پارٹی کو دیے آج مجھے خوشی ہے کہ میرا خواب پورا ہو ا ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ پی پی سات کے امیدوار راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں ایک نظریاتی ورکر ہوں ۔پارلیمانی بورڈ جو فیصلہ کرے گاقبول ہو گا۔ تحرک انصاف اقتدار میں آکر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے گی ۔جہاں یکساں نظام تعلیم اور صحت ہو گا۔ امیروں سے ٹیکس لیکر غریبوں پر خرچ کیے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ جان بوجھ کر اس علاہ کو پسماندہ اور ان پڑھ رکھا ۔عوام آئندہ الیکشن میں کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دینگے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button