Kallar Syedan; The government is taking various steps to uplift the poor, Prime Minister Imran Khan speech in Kallar Syedan
حکومت غریب نادار لوگوں کو اوپر اٹھانے کے لیئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے,وزیراعظم عمران خان نے کلرسیداں کے قریب گورنمنٹ سیکنڈری سکول پکھڑال میں احساس کفالت پروگرام کے موقع پر برگد کے درخت تلے منعقد کی جانے والی انتہائی مختصر تقریب سے خطاب
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غریب نادار لوگوں کو اوپر اٹھانے کے لیئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم احساس کفالت پروگرام کو کامیابی سے آگے لے جا رہی ہے غریبوں اور ان کے بچوں کو بھی امداد دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کلرسیداں کے قریب گورنمنٹ سیکنڈری سکول پکھڑال میں احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کے موقع پر برگد کے درخت تلے منعقد کی جانے والی انتہائی مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں شریک لوگوں کی مجموعی تعداد اٹھائیس تھی کلرسیداں کے پارٹی رہنماؤں عہدیداران،کارکنان اور میڈیا کو بھی تقریب میں شرکت کی اجازت نہ تھی تقریب میں احساس کفالت پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں جس میں سترہ خواتین کو امدادی چیک تقسیم کیئے گئے اور اس کے لیئے برگد کے قدیمی درخت کے نیچے چارپائیاں بچھائی گئی تھیں،وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک سے غربت کے خاتمے کے لیئے کوشاں ہے خواتین کو سلائی مشینیں دی جا رہی ہیں چھوٹے کاروبار کے لیئے بھی امداد دے رہے ہیں ان کی ترقی کے لیئے کوشاں ہیں،ہم غریبوں بیکسوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں،بارہ ہزار روپے کی امدادی رقم صرف مستحقین تک پہنچا رہے ہیں ماضی میں اٹھارہ لاکھ بیس ہزار غیر مستحق لوگ اس پروگرام سے مدد حاصل کرتے رہے ہیں ابھی تیس ہزار مزید غیر مستحق افراد کو اس سہولت سے باہر نکالا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ لبنان حکومت نے کورونا کے بعد رقم کی تقسیم سیاسی بنیادوں پر کی تو لوگوں نے مظاہرے شروع کر دیئے مگر ہمارا احساس کفالت پروگرام شفاف ہے اس میں سیاسی بنیادوں پر رقوم تقسیم نہیں کی جاتی ہیں اور اس کا سارا کریڈٹ ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے،ابادی کے تناسب سے اس پروگرام کے تحت سب سے ذیادہ رقم سندھ میں دی جارہی ہے جہاں ہماری حکومت بھی نہیں،ہم مستحق لوگوں کو بلاسود قرضے دیں گے ہم اس وقت ستر لاکھ خاندانوں میں رقوم تقسیم کر رہے ہیں میں غریبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ان کی مدد کرے گی ان کی ضروریات پوری کریں گے ان کے بچوں کی تعلیم میں بھی مدد کریں گے تاکہ غریبوں کے بچے بھی تعلیم حاصل کرکے آگے آ سکیں،ان کے بچوں کو سکول کالج اور یونیورسٹی تک مدد دیں گے،ہمارا مقصد غریبوں کے بچوں کو اوپر لے جانا ہے ہر کمزور کی مدد کریں گے ان کے لیئے گھر بھی تعمیر کر کے دیں گے۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وزیراعظم عمران خان کے دورہ کلرسیداں کی خاص بات یہ بھی تھی کہ وزیراعظم نے یہاں اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کی بات تونہ کی البتہ برادر دوست ملک لبنان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے میں کامیاب رہے گویا کلر سیداں میں ملکی اپوزیشن تو وزیراعظم کی تنقید سے محفوظ رہی البتہ وزیراعظم سارا غصہ لبنانی حکومت پر نکالنے میں کامیاب رہے۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوھدری اخلاق حسین نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کلرسیداں میں علاقے کی محرومیوں کا تذکرہ نہ کرنے اور کسی ترقیاتی پیکچ کے اعلان نہ کرنے پر دورے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ نئے پاکستان کا یہ کمال ہے کہ وزیراعظم کلرسیداں آئے انہوں نے کلرسیداں کا نام تک نہ لیا کلرسیداں کے لیئے کسی ترقیاتی پیکچ کا اعلان نہ کیا گیا یہاں تک کہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران تک کو تقریب میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی ارکان اسمبلی کو بھی منت سماجت کے بعد داخلے کی اجازت ملی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ناکام دورے پر تحریک انصاف کے کارکنان بھی انتہائی مایوسی کا شکار ہوئے ہیں عوام کو بتانے کے لیئے ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے عمران خان کسی حامل کی ہدایت پر برگد کے درخت تلے کچھ دیر قیام کرنے کے لیئے آئے اور پھر سستا کر چلتے بنے۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمد نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے دورہ کلرسیداں میں علاقے کے لیئے کوئی امداد پیکج دیا ہے تو اس کو منظرعام پر لایا جائے عوام اس بارے میں بڑی بے تابی سے منتظر ہیں انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے کلرسیداں کے لیئے کوئی بھی گرانٹ نہ دے کر نہ صرف کلرسیداں کے لوگوں کے مسائل سے عدم دلچسپی کا اظہار کیا بلکہ پی ٹی آئی کے عہدیداران کو بھی تقریب میں شرکت سے روک کر انہیں بھی اپنی اوقات یاد دلا دی دھرنے میں عمران خان سے سیلفیاں بنانے والے آج ان کی ایک جھلک نہ دے سکے اس سے پی ٹی آئی کی فسطائیت پر مبنی چہرہ بھی کھل کر سامنے آ گیا ہے کلرسیداں کے عوام اس ذیادتی اور بیرخی کا بدلہ ضرور لیں گے۔
Kallar Syedan; The government is taking various steps to uplift the poor, Prime Minister Imran Khan said in a very short ceremony held under the banyan tree on the occasion of Ehsas Kafalat program at Government Secondary School Pakharal near Kallar Syedan. the PM came in his helicopter for short stay before flying off.
مرغی فروش غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرتے ہوئے گرفتار
Poultry seller arrested for selling petrol illegally
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مرغی فروش غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرتے ہوئے گرفتار،کلر ولیس نے مخبر کی اطلاع پر گوہڑہ راجگان بشندوٹ مرغ فروز شہزاد کی دکان پر چھاپہ مارا تو وہ پٹرول فروخت کرتے ہوئے پایا گیا جس کو باامداد ہمرائیاں قابو کر لیا گیا وہ دکان کی تلاشی پر پٹرول ایجنسی کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔دکان میں موجود 16 لیٹر پٹرول قبضہ میں لے لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی ملازمین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور تشدد کی شدید مذمت
Islamabad Police strongly condemned for using tear gas on federal employees
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—انجمن پٹواریاں کے سابق مرکزی صدر صوفی محمد بشیر خان نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی ملازمین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملازمین کے دستوری حق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملازمین مہنگائی کے اعتبار سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ کر دیے ہیں تو آئین انہیں اس کا حق دیتا ہے حکومت ان کے مطالبات پورے نہیں کرسکتی تو اشیائے روزمرہ میں بھاری اضافے کو روکے پٹرولیم مصنوعات پر غیر ضروری ٹیکسوں کی وصولی ختم کرے تاکہ ملازمین بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔