Gujar Khan; Students and teachers attacked with iron rods at Dar Al Aloom Warsia Chappar Shareef
دارالعلوم وارثیہ چھپر شریف میں استاذہ اور طلبا پر بیس افراد کا حملہ
گو جر خان ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔ دارالعلوم وارثیہ چھپر شریف میں استاذہ اور طلبا پر بیس افراد نے ڈنڈوں، کلہاڑیوں اور لوہے کے راڈوں سے حملہ کر دیا۔ اس واقعے میں کئی افرادزخمی ہو گئے۔ پولیس چوکی قاضیاں تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مدرسے کے حافظ وقار احمد نے پولیس کو بتایا کہ شام کے وقت وہ بچوں کو قرآن پاک پڑھا رہا تھا کہ بیس افراد ان پر حملہ آور ہوئے۔ حملہ آوروں میں محمد عمران، خضر ایوب، محمد صدیق، محمد کامران، راشد عزیز اور محمد عمر کے علاوہ کچھ افراد چنگا بنگیال اور چھپر شریف سے اور ہیں جن کے نام انھیں معلوم نہیں۔حافظ وقار کے مطابق ان کے شور مچانے پر حافظ کلیم اور دربار کے خادم غلام مصطفٰی نے دخل در معقولات کر کے ان کی جان چھڑائی۔ حافظ وقار کے مطابق واقعہ سے قبل انجم رشید سکنہ چنگا بنگیال، محمد شہباز سکنہ موہڑہ سندھ اور محمد یوسف سکنہ رتالہ نے ایک میٹنگ کر کے باہم مشورے سے حملہ کیا تاکہ طلبا اور اساتذہ کو بھگایا جا سکے۔
Gujar Khan; Twenty people attacked teachers and students in Dar al aloom Warsia Chappar Shareef with sticks, axes and iron rods. Several people were injured in the incident. An FIR has been registered in Gujar Khan police station. According to details, Hafiz Waqar Ahmed of the madrassa told the police that he was reciting the Holy Quran to the children in the evening when twenty people attacked him. Apart from Mohammad Imran, Khizar Ayub, Mohammad Siddique, Mohammad Kamran, Rashid Aziz and Mohammad Omar, some of the attackers are from Changa Bangial and Chappar Shareef whose names they do not know. According to Hafiz Waqar, And Ghulam Mustafa, the servant of the court, intervened and saved his life. According to Hafiz Waqar, before the incident, Anjum Rashid, a resident of Changa Bangial, Muhammad Shahbaz, a resident of Mohra, Sindh and Muhammad Yusuf, a resident of Ratala, held a meeting and attacked each other in consultation to evict the students and teachers.
بیول میں کبڈی کا ملاکھڑہ،طارق طاری کلب نے میدان مار لیا
Okara Kabbadi club defeated in Bewal by Tari club
بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
بیول میں کبڈی کا ملاکھڑہ،طارق طاری کلب نے میدان مار لیا۔بیول میں کبڈی میچ طارق طاری کلب اور اوکاڑہ کلب کے درمیان منعقد ہوا.دونوں طرف کے کھلاڑیوں نے خوب محنت کی اور اچھا کھیل پیش کیا جس کی شائقین کبڈی نے انہیں خوب داد دی اور ساتھ ساتھ انعامات سے بھی نوازا۔یہ میچ طارق طاری کلب نے جیتا جس پر ٹیم کپتان عاطف عاطی کو ونر ٹرافی اور نقد انعام دیا گیا اور رنراپ ٹیم کو بھی ٹرافی اور نقدانعام دیا گیا۔اس میچ میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محبوب آف لس،مسلم لیگ بھڈانہ کے رہنما چئیرمین خالد،ٹک ٹاک کے مشہور فنکار فہد ستی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔