Kallar Syedan; Citizens of Kallar Syedan (Rawalpindi) and Dadyal (Mirpur, Azad Kashmir), Politicians, lawyers, journalists and others participated in solidarity with Kashmiris.
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے کلرسیداں (راولپنڈی)اور ڈڈیال(میرپور آزاد کشمیر)کے شہریوں سیاسی عمائدین،وکلا صحافیوں اور دیگر نے بھرپور شرکت کی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے کلرسیداں (راولپنڈی)اور ڈڈیال(میرپور آزاد کشمیر)کے شہریوں سیاسی عمائدین،وکلا صحافیوں اور دیگر نے بھرپور شرکت کی ریلی کا اہتمام نجی تنظیم یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ نے کیا تھا جبکہ ڈڈیال سے ایک بڑا قافلہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ڈڈیال چوہدری آفتاب خان نے بھی شرکت کی جس میں مسلم لیگ ن،ال جموں و کشمیر مسلم کانفرنس،پاکستان تحریک انصاف،اور دیگر نے بھی شرکت کی جن میں آصف خورشید،ظہیر قریشی، ساجد سیفی،راشد کیانی،ہمایوں کیانی،عباس کیانی،راجہ مبشر حسین،ذیشان مشتاق،راجہ محمود خان،چوہدری عبدالوحید،چوہدری عبدالقدوس، صوفی بشیر خان،چوہدری ساجد،ظہیر سپرو،حاجی مسعود،عمران سعید کیانی اور دیگر نے بھرپور شرکت کی پاکستان سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے باوجود سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے نریندر مودی وھاں آزادی کے سورج کو طلوع ہونے سے نہیں روک سکے گا پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے کاز کی حمایت کی ہمارے اندرونی اختلافات ہو سکتے ہیں مگر ہم مسئلہ کشمیر پر ایک پیج پر ہیں انہوں نے کہا کہ دوایٹمی قوتوں کے مابین مسائل بندوق کے زور پر نہیں اقوام متحدہ کے وعدے کے مطابق استصواب رائے کے حق سے ہی حل ہو سکتے ہیں کشمیر ہماری شاہ رگ ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،بلدیہ ڈڈیال کے ایڈمنسٹریٹر چوہدری آفتاب احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں کشمیری شہدا پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن ہوتے ہیں جو ان کی پاکستان سے محبت کا کھلا اظہار ہے،کشمیری قیام پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لیئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں،پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری یاسر منصور نے کہا کہ پاکستانیوں کا کشمیریوں سے کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے ان کے لیئے ہمارا خون بھی حاضر ہے،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما چوہدری غلام ربانی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد بھارت سے آزادی اور الحاق پاکستان تک جاری رہے گی،تحصیدار ڈڈیال سیماب اسلم نے کہا کہ گیارہ لاکھ بھارتی افواج کے محاصرے میں رہنے والے کشمیری سلام عقیدت کے مستحق ہیں انہوں نے پاکستانی مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی سراھا، نائب تحصیلدار کلرسیداں راجہ مسعود نے کہا کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔کے ڈی چوہدری نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کو اپنے خون سے سینچا ہے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں کشمیریوں کے بارے میں روائیتی تعصب رکھتے ہیں اور انہیں مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے اس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائے گئے تقریب میں کلرسیداں اور ڈڈیال پولیس نے بھی شرکت کی اس موقع پر دونوں اطراف کی سیاسی قیادت نے ایک دوسرے کو پھول پیش کیئے اور پاکستان کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔
کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے موقع پر دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر دونوں اطراف کے نمائندہ اجتماع سے خطاب
Addressing a gathering of representatives from both sides on the Dhuangali bridge on the occasion of expressing solidarity with Kashmiris.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آزادکشمیر کے معروف قانون دان راجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ نے کہا کہ 1947 میں قوم غریب اور نہتی تھی مگر اس کی مخلص قیادت کے باعث پاکستان معرض وجود آیا آج کشمیر کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستانی قیادت کا رویہ ہے انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے موقع پر دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر دونوں اطراف کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان آج ایٹمی قوت ہے اس کے باوجود کشمیری محکوم ہیں انہیں بھارتی افواج نے محاصرے میں لے رکھا ہے اس کی اصل وجہ پاکستان کی سیاسی قیادت کی باہمی الجھنیں ہیں ہمیں پاکستان کی اخلاقی نہیں عملی حمایت درکار ہے پاکستانی خبردار رہیں اگر ہم کشمیری نہ رہے تو یہ بھی باقی نہ رہ سکیں گے انہوں نے اس بات پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا کہ آج کے یوم یکجہتی میں یہاں کے کسی رکن اسمبلی نے شامل ہونا مناسب نہ سمجھا ان کے رویئے سے مایوسی ہوئی ہے۔
بلدیہ کلر سیداں کے دفتر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی پرچم کشائی کے بعد واک کی گئی
Walk after flag hoisting ceremony held in solidarity with Kashmiris
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— بلدیہ کلر سیداں کے دفتر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی پرچم کشائی کے بعد واک کی گئی جو کلر سیداں چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رمیشہ جاوید اعوان،چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر،پی ٹی آئی کے ملک حافظ سہیل اشرف، راجہ آفتاب جنجوعہ،راجہ محمد ثقلین،آصف کیانی و دیگر بھی موجود تھے۔تقریب میں شرکاء نے پاکستان اور آزادکشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔جبکہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ کلرسیداں میں ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ریلی سے جماعت اسلامی کلر سیداں کے امیر محمد جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کا مسٗلہ پوری قوم کا مسٗلہ ہے۔اگر کشمیر آزاد نہ ہوا تو اس کی آزادی کیلئے ہم سب کو آگے آنا ہو گا۔ا نجمن تا جر ا ن کے مر کز ی کے ر ہنما حا جی ر یا ست حسین نے کہا کہ جس طرح اسلامی ریاستوں کو آزاد کروایا گیا اسی طرح ہم مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد ی دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔حا جی ابر ا ر حسین نے کہا کہ خوف کے سائے میں رہنے والوں کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں۔ہم انشاء اللہ کشمیر کو آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔تقریب سے عبد ا لو د و د عا مر، حاجی مشکور حسین، راجہ ضمیر الرحمان،سر د ا ر تا ج نے بھی خطاب کیاجبکہ بعد نماز جمعہ ہی سنی تحریک کے زیر اہتمام بھی ریلی نکالی گئی۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر کلرسیداں کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے الگ الگ پروگراموں کا انعقاد کیا
All political and religious parties held separate programs in solidarity with Kashmiris.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر کلرسیداں کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے الگ الگ پروگراموں کا انعقاد کیا پاکستان تحریک انصاف نے کلرسیداں کی انتظامیہ کے پروگرام میں شرکت کے بعد دھانگلی پل پر بھی نمائندگی کی جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد زبیر کیانی،شیخ حسن فیاض سرائیکی،نمبردار اسد عزیز نے مری جا کے سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی اور مریم نواز کے جلوس کے ہمراہ مظفرآباد کے جلسے میں شرکت کی۔جمعیت علمائے اسلام کا قافلہ بھی تحصیل امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی سربراہی میں مظفرآباد کے لیئے روانہ ہوا جماعت اسلامی نے بعد نماز جمعہ کلر سیداں میں ریلی نکالی جبکہ سنی تحریک نے بھی مرید چوک کلرسیداں سے ریلی نکالی،یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ نے بھی ریلی نکالی۔
چوکپنڈوری بازارمیں دن دھاڑے تین موٹر سائیکل سواروں نے کریانہ سٹور میں داخل ہو کر نقدی اور ایک عدد موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے
In broad daylight in Chauk Pindori Bazaar, three motorcyclists entered a grocery store, snatched cash and a mobile phone and fled the scene.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— چوکپنڈوری بازارمیں دن دھاڑے تین موٹر سائیکل سواروں نے کریانہ سٹور میں داخل ہو کر نقدی اور ایک عدد موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔محمد عاقب نامی دکاندار نے بتایا کہ وہ بھاٹہ روڈ چوکپنڈوری میں کریانہ کا کام کرتے ہیں گزشتہ روز گاہکوں سے فارغ ہوئے ہی تھے کہ تین نامعلوم ملزمان جو ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے آتشیں اسلحہ لے کر دکان میں داخل ہو گئے اور گلے میں پڑی تین ہزار روپے کی نقدی اور ایک عدد موبائل فون چھین لیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
پتنگ لوٹنے کی کوشش میں دس سالہ بچہ تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی
A 10-year-old boy fell from the third floor and was seriously injured while trying to fly a kite
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پتنگ لوٹنے کی کوشش میں دس سالہ بچہ تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔کلر سیداں کے رہائشی قصاب الطاف حسین (مرحوم) کا دس سالہ بیٹا حسن تیسری منزل میں چڑھ کر پتنگ لوٹ رہا تھا کہ اسی دوران پاؤں پھسل جانے کے باعث وہ زمین پر آ گرا جس کی وجہ سے اس کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید قسم کی چوٹیں آئی ہیں۔ادھر فیملی ذرائع نے بتایا کہ وہ مرگی کا مریض ہے اور اسے اکثر مرگی کے دورے پڑتے ہیں گزشتہ روز بھی وہ تیسری منزل پر موجود تھا کہ اسی دوران اسے مرگی کا دورہ پڑا جس کی باعث وہ نیچے گرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
لیڈی ڈاکٹر زنیرہ کوثر کاقیمتی موبائل فون مالیتی چالیس ہزار روپے جو کہ میری جیب میں پڑا ہوا تھا کلینک میں مریضوں کے رش کی وجہ سے چوری
Lady Dr. Zaneera Kausar’s valuable mobile phone and Rs. 40,000 stolen due to rush of patients in the clinic.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— لیڈی ڈاکٹر زنیرہ کوثر نے بتایا کہ میں چوآ روڈ کلر سیداں میں واقع ایک ڈینٹل کلینک پر کام کرتی ہوں۔ گزشتہ روز میرا قیمتی موبائل فون مالیتی چالیس ہزار روپے جو کہ میری جیب میں پڑا ہوا تھا کلینک میں مریضوں کے رش کی وجہ سے چوری ہوگیا اوربعد میں مجھے کال موصول ہوئی جس میں ایک نامعلوم شخص نے بتایا کہ میرا موبائل فون اس کے پاس ہے اور اگر میں اسے پندرہ ہزار روپے ادا کردوں تو وہ میرا موبائل فون واپس کر سکتا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔