DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Thousands in chains on Azad Patan Bridge expressed solidarity with their Kashmiri brothers on the occasion of Kashmir Solidarity Day

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرآزاد پتن پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر سینکڑوں پاکستانیوں نے اپنے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرآزاد پتن پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر سینکڑوں پاکستانیوں نے اپنے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔کہوٹہ سے تحصیلدار عارف انجم، پٹواری راجہ محمد فیصل، گرد آور ملک اللہ یار،پٹواری راجہ شاہد ممتاز، پٹواری راجہ ہارون اکبر، پٹواری ملک امام بخش،پٹواری ملک بنی یامین،پٹواری راجہ احتشام،پٹواری محمدسلیم، پٹواری عامر محمود، پٹواری وحید ستی،پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ اووقار احمد،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج خرم ستی سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔اپنے خطاب میں مقرنین نے کہا کہ پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کیساتھ منا رہے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت نے بھی بھارت کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں اور کشمیروں کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ قتل وغارت کے باجود بھارت آج تک کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہ سکا، ہر روز کشمیری اپنے پیاروں کو اس عہد کے ساتھ قبروں میں اتارتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک تکمیل پاکستان کی یہ جنگ جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ پا نچ فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے کشمیر دراصل تقسیم ہند کا ایسا حل طلب مسئلہ ہے، جو بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی و ظلم و ناانصافی کے باعث تاحال حل نہیں کیا جا سکا اس دوران کشمیری مسلمانوں نے آزادی کشمیر اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے لاتعداد قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے، جو مسئلے کے حل ہونے و کشمیر کے آزاد ہونے تک جاری رہے گی۔

صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام۔

President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir Janjua organized a grand function on the occasion of Kashmir Solidarity Day on February 5.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے بطور مہما ن خصوصی شر کت کی۔مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں اقوام متحدہ عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے دو سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کر کے نہتے مسلمانوں کو گھروں میں بند کردیا گیا بھارت جو مرضی کر لے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے آزادی کو دبا نہیں سکتا پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ان حیالات کا اظہار پریس کلب کہوٹہ کے زیرِ اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے حطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب کے مہمان خصوصی حظہ پوٹھوار کے مشہور شاعر،ادیب اور مصنف جاوید احمد عباسی تھے جنہوں نے کشمیر کے حوالے سے نظم دنیا کے منصفوں آزادی کے معنوں میں لکھی جس میں نہ صرف کشمیریوں بلکہ دنیا بھر میں شہرت پائی اس پر ان کو گولڈ میڈل سمیت دیگر کئی ایوارڈ ملے اس تقریب کا انعقاد صدر پرس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے کیا جس میں کشمیری رہنما قاضی عبد القیوم جنرل سیکریٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی نے شرکت کی اس کے علاوہ آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید سرپرست اعلی سعید افضل چوہان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کبیر احمد جنجوعہ،فوٹو گرافرراجہ شاہد اجمل، ارسلان اصغر کیانی احتشام اصغر کیانی افتحار غوری فیضان جنجوعہ عاصی جنجوعہ ذوالفقار ستی نے شرکت کی آخر میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے صدر پریس کلب کہوٹہ کی طرف سے جاوید احمد عباسی اصغر حسین کیانی عبدالقیوم کو ایوارڈ دیئے جبکہ پریس کلب کہوٹہ کی جانب سے راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ نے اے سی کہوٹہ کی شاندار حدمات کے حوالے سے حصوصی ایوارڈ دیا آخر میں تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

کہوٹہ آڑہ محلہ کے رہائشی 4 دوست کار حادثے کا شکار

Four friends of Kahuta Aara Mohalla were killed in a car accident

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
کہوٹہ آڑہ محلہ کے رہائشی 4 دوست کار حادثے کا شکار۔پٹواری ساجد عباسی کاجوان بیٹااسامہ ساجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جاملا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر مرحوم کے والدپٹواری ساجد عباسی کو دل کا دورہ۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے رہائشی چار دوست جو اسلام آباد اپنے کسی دوست سے ملاقات کی غرض سے گئے تھے جو ہولناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے کار ٹرک کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں پٹواری ساجد کا جوانسالہ بیٹا اسامہ ساجد ساکن نزد عثمانیہ مسجد آڑہ محلہ جانبحق ہو گیا جوان بیٹے کی موت کی خبرملتے ہی پٹواری ساجد عباسی کو دل کا دورہ پڑا جسے فل الفور ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کا شکار دیگر تین مظاہر حسین،ثاقب شہزاداور ایک نا معلوم شدید زخمی پٹواری ساجدکے بیٹے اسامہ ساجد کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان آڑہ محلہ میں ادا کر دی گئی نمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد شرکت کی۔

سید ذوالفقار علی نقوی کی اہلیہ محترمہ وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گھرانگ سیداں ڈیرہ مشتا ق شاہ میں ادا کیا گیا

Wife of Syed Zulfiqar Ali naqvi passed away in Garang Syedan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین شاہ کے بھتیجے اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی کے بھائی سید ذوالفقار علی نقوی کی اہلیہ محترمہ وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گھرانگ سیداں ڈیرہ مشتا ق شاہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری، راجہ فیصل آف نوگران، راجہ ابرار آف نوگراں، حاجی غضنفر علی،سید زوار شاہ،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔

کہوٹہ رشتہ سے انکار کرنے پر دو لڑکیاں اغوا مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کو دی گئی

Two girls abducted after marriage proposal was refused

,کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
کہوٹہ رشتہ سے انکار کرنے پر دو لڑکیاں اغوا مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کو دی گئی۔درخواست میں آڑہ محلہ کے رہائشی(ح ر) نے موقف اپنایا کہ اس کی بیوی اپنی بیٹی (ا ن) عمر 18 سال کو گورنمنٹ ہائی سکول کہوٹہ سند لینے چھوڑ کے گھر آ گئی۔ بعد ازاں میری بیٹی گھر نہ پہنچی تو ہم نے تلاش کی جو نہ مل سکی شام ہمیں کال آئی کہ میں سہالہ سے اقرا بول رہی ہوں جو کہ آپ کی بیٹی کا رشتہ لینے آئے تھے اور آپ نے انکار کر دیا تھا۔آپ کی بیٹی ہمارے پاس محفوظ ہے۔ جنہوں نے ہماری بیٹی کو اغوا کر لیا ہے لہذا ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اسی طرح کی ایک اور درخواست کہوٹہ نڑالہ کے رہائشی (ف) نے درج کرائی کہ اس کی ہمشیرہ (س ش) بعمر 22 سال گھر سے غائب ہو گئی اپنے طور تلاش کی لیکن نہ مل سکی۔مجھے یقین ہے کہ میری ہمشیرہ کو قاسم شاہ ولد علی کاظم سکنہ غوری ٹاؤن و دیگر نے اغوا کر لیا ہے۔ مذکوران میرے گھر رشتہ لینے آئے تھے جس کا میں نے انکار کر دیا تھا۔پولیس نے دونوں درخواستوں پہ مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

کہوٹہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی دو ملزمان دھر لیے

Kahuta police operation against anti-social elements arrested two accused

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…
کہوٹہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی دو ملزمان دھر لیے۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ نے مخبر خاص کی اطلاع پہ مختلف جگہوں پہ ناکہ بندی کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔سبزواری موڑ سے دوران چیکنگ ایک پتنگ فروش زعفران فیاض ولد محمد فیاض سکنہ محلہ کامران شہید سے 150 عدد پتنگ اور 9 عدد ڈور برامد کر لی جبکہ ملزم سامن پھینک کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جس کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جبکہ پنجاڑ روڈ کھڈیوٹ موڑ پہ دوران چیکنگ شکیل احمد ولد اکبر سکنہ کھڈیوٹ گلہ سے 420 گرام چرس برامد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دیے گے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button