Kallar Syedan; Drop scene of fee collection at Kallar Road Rawat bus stand, the matter reaches the National Assembly,
کلر روڈ روات کے بس اسٹینڈ پر فیس وصولی کا ڈراپ سین،بات قومی اسمبلی تک جا پہنچی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر روڈ روات کے بس اسٹینڈ پر فیس وصولی کا ڈراپ سین،بات قومی اسمبلی تک جا پہنچی،قومی اسمبلی کے رکن سعد وسیم کے سوال پر وقفہ سوالات میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے تحریری جواب میں بتایا کہ یو سی روات،لوکل گورنمنٹ اڈہ فیس وصول نہیں کررہی کیونکہ یہ آرمی کے قبضے میں ہے اسٹیشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی نجی ٹھیکیدار کے ذریعے یہ فیس وصول کر رہے ہیں 2013 میں یوسی روات نے اس کا قبضہ حاصل کیا تھا لیکن اسٹیشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کی جانب سے دوبارہ اس پر قبضہ کرلیا گیا یوسی روات نے اس بارے میں 2016 میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی جو بدستور زیرالتوا ہے یاد رہے کہ روات میں کلر روڈ پر برسوں سے پنجاب ہائی وے کی سڑک سے غیرقانونی اڈہ فیس کی وصولی دھڑلے سے جاری ہے گزشتہ دور حکومت میں رکن اسمبلی انجینیئر قمرالسلام راجہ کی مداخلت کے باوجود پنجاب ہائی وے کی سڑک سے اڈہ فیس کے نام پر وصولی بند کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئی تھیں تاحال ایک ادارہ نہ صرف سڑک پر رکنے والی گاڑیوں سے غیرقانونی اڈہ فیس وصول کر رھا ہے بلکہ اب سڑک پر ہی ایک مزید غیر قانونی موٹرساہیکل اسٹینڈ بھی قائم کردیا گیا جہاں سے بھی وصولی کا عمل جاری ہے اس مذموم دھندے کے باعث سارا دن کلرموڑ پر ٹریفک جام رہتی ہے۔یار رہے کہ وصولی پنجاب ہائی وے کی سڑک کے عین اوپر سے کی جا رہی ہے۔
Kallar Syedan; In a written reply to a question from National Assembly member Saad Waseem, Interior Minister Sheikh Rashid Ahmed said that UC Rawat, Local Government base fee, Not receiving because it is in the possession of the Army Station Headquarters Rawalpindi is receiving this fee through a private contractor UC Rawat had acquired it in 2013 but it was recaptured by Station Headquarters Rawalpindi. UC Rawat had filed a writ petition in the Islamabad High Court in 2016, which is still pending. It may be recalled that illegal collection of fees from the Punjab Highway on Kallar Road in Rawat has been rampant for years under the previous government. Despite the intervention of Assembly Member Engineer Qamar-ul-Salam Raja, attempts to stop the collection of ada fee from the road of Punjab Highway had failed. At the same time, another illegal motorcycle stand was also set up The process is still going on.
تھانہ کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
Kallar Syedan police cracked down on drug dealers
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم ممنون علی سکنہ محل جمال کہوٹہ کے قبضہ سے 108 عدد بوتل شراب جبکہ ملزم سعادت علی سکنہ نمک منڈی پشاور حال مقیم نالہ لئی راولپنڈی کے قبضہ سے 2200گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے یہ کارروائی مخبر کی اطلاع پر کی ہے۔
پاکستان نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین سی بی اے نے اپنے مطالبات کے حق میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی
Pakistan National Savings Employees Union CBA calls for shutter down strike in support of their demands
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین سی بی اے نے اپنے مطالبات کے حق میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی جس کی وجہ سے دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں میں بھی قائم مرکز قومی بچت کے سینکڑوں کی تعداد میں آنے والے کھاتہ داروں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور اپنے منافع کی رقوم لئے بغیر واپس لوٹنا پڑا۔مرکز قومی بچت ایمپلائز یونین نے بتایا کہ محکمہ وزارت خزانہ ہمارے جائز مطالبات کو ماننے سے مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس کی وجہ سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہو ئے ہیں اور جب تک ہمارے مطالبات کے حق میں نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا اس وقت تک یہ ہڑتال جاری رہے گی۔
چوہدری نذیر برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انتقال کرگئے نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب طوطا میں ادا کی گئی
Chaudhry Nazir passed away in Birmingham, UK. Funeral prayers were offered in village Tota
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف سیاسی کارکن سابق کونسلر کلرسیداں چوہدری ظفراقبال کے بھائی چوہدری نذیر برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انتقال کرگئے نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب طوطا میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوھدری ظہیر محمود،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،محمد اعجاز بٹ،چوہدری اخلاق حسین، شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عابد زاھدی،جنید بھٹی،چوہدری ضیارب منہاس،عاطف اعجاز،چوہدری محمد ایوب،چوہدری توقیراسلم،چوہدری عابد حسین،چوہدری مجید اشرف،نصیراختر بھٹی،نوید مغل، ملک محمد فیاض،ٹھیکیدار محمد بشارت،محمد فیاض سندھو،شیخ محمد حنیف،قاضی زاھد نعیم،شیخ حسن فیاض سرائیکی،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،ماسٹر غالب حسین،محمد فیاض کیانی، ملک الطاف،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔