Kallar Syedan; Transparency in Rawalpindi Development Agency and WASA is our top priority, WASA Vice Chairman Muhammad Haroon Kamal Hashmi
راولپنڈی ترقیاتی ادارے اور واسا میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے ہم حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرکے تبدیلی کے خواب اور وعدے کی عملی تعبیر اور تکمیل دیں گے,واسا کے وائس چیئرمین محمد ہارون کمال ہاشمی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے رہنما واسا کے وائس چیئرمین محمد ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ راولپنڈی ترقیاتی ادارے اور واسا میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے ہم حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرکے تبدیلی کے خواب اور وعدے کی عملی تعبیر اور تکمیل دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کلرسیداں کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ اداروں کا قبلہ درست کرنے اور انہیں عوام دوست بنانے کے لیئے دن رات کوشاں ہیں راولپنڈی اور گردونواح میں ہاؤسنگ کالونیوں کے معاملات کی شفاف جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جس کے لیئے فرد واحد کو اختیار دینے کی بجائے محکمہ مال،ادارے کے ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ تمام معاملات کو شفاف انداز میں چلایا جائے شہریوں کو صاف پانی اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اندرون شہر سورس کی کمی کے باعث پہلے راول ڈیم اور خانپور ڈیم سے شہر کی ضروریات پوری کی جاتی تھیں شہری آبادی میں وسیع اضافے کے بعد اب روات کے قریب ددھوچھہ ڈیم کی تعمیر شروع کی جارہی ہے جس سے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی شہر میں پانی کے ٹیرف میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے کلرسیداں میں پانی کا ماہانہ بل پانچ سو روپے تو راولپنڈی میں کم ازکم ماہانہ بل ننانوے روپے ہے اس میں اضافہ بھی ضروری ہے انہوں نے کلرسیداں میں دریائے جہلم کے کنارے دھانگلی،کلر شہر کے قریب پھلینہ ڈیم کو ترقی دے کر انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
Kahuta; PTI leader Muhammad Haroon Kamal Hashmi, vice chairman of WASA, has said that transparency in Rawalpindi Development Agency and WASA is our top priority. He made the remarks while talking to a delegation of Kallar Syedan in his office here on Wednesday, who met him under the leadership of renowned businessman Masood Ahmed Bhatti and congratulated him on assuming office.
نیوز ایجنٹ سید محبوب علی نقوی انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی
News Agent Syed Mehboob Ali Naqvi passed away. Funeral prayers were offered in Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—نیوز ایجنٹ سید محبوب علی نقوی انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شیراز کیانی،سابق سی ٹی او سید حسیب حسین شاہ،مخدوم حسن ناصر نقوی، سید راحت علی شاہ،سید آصف علی شاہ،شیخ میثم تمار،شیخ سعید احمد،شیخ کلب عباس جعفری،رجب علی جنجوعہ،حوالدار محمود علی جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد قصور میں بابا بھلے شاہ کے مزار پر حاضری دی
Provincial Parliamentary Secretary Raja Saghir Ahmed visited the shrine of Baba Bhulla Shah in Kasur
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،راجہ محمد ثقلین اور راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ کے ہمراہ قصور میں بابا بھلے شاہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔