Kahuta; SHO of Kahuta police station Yasir Mahmood transferred, Waqar Ahmed appointed new SHO
پولیس تھانہ کہوٹہ کا ایس ایچ او یاسر محمود تبدیل۔وقار احمد نئے ایس ایچ او تعینات
مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کا ایس ایچ او یاسر محمود تبدیل۔وقار احمد نئے ایس ایچ او تعینات۔گذشتہ روز سی پی او احسن یونس نے راولپنڈی کے 8تھانوں کے ایس ایچ او کی تقرری اور تبادلے ہوئے جن میں پولیس اسٹیشن کہوٹہ بھی شامل ہے سی پی او احسن یونس نے پولیس تھانہ کہوٹہ کا ایس ایچ او یاسر محمود کو تبدیل کر کے ان کی جگہ وقار احمدکو پولیس تھانہ کہوٹہ کا نیا ء ایس ایچ او تعینات کر دیا۔
Kahuta; Yasir Mahmood, SHO of Kahuta Police Station has been transferred. Waqar Ahmed has been appointed as the new SHO. Ahsan Younis replaced Yasir Mahmood, SHO of Kahuta police station, with Waqar Ahmed as the new SHO of Kahuta police station.
یوسی مٹور کے علاقہ تھوہا خالصہ کی ڈھوک “پیل”کی عوام جدید دور میں بھی بجلی کی سہولت سے محروم
People of Dhok “Peel” of Thoha Khalsa area of UC Mator are deprived of electricity even in modern times.
مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوسی مٹور کے علاقہ تھوہا خالصہ کی ڈھوک “پیل”کی عوام جدید دور میں بھی بجلی کی سہولت سے محروم اہل علاقہ کا سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیا ق احمدکی قیادت میں احتجاج۔پی ٹی آئی رہنماء راجہ شاہد علی جنجوعہ کی طرف سے بجلی کی جلد فراہمی پر احتجاج ختم کیا گیا۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے علاقہ تھوہاخالصہ کی ڈھوک “پیل”میں عرصہ دراز سے بجلی کے پول نصب کیے ہوئے ہیں مگر نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ان علاقے کو بجلی کی سہولت سے محروم رکھا ہوا کچھ فٹ کی دوری پر بجلی کے پول اور ٹرانسفامر لگا ہوا ہے مگر اس ڈھوک کو بجلی سے محروم رکھا ہے گذشتہ روز اہل علاقہ نے سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیا ق احمدکی قیادت میں احتجا ج کیا اور کہا کہ ہمیں بھی پاکستانی ہونے کا حق دیا جائے چند گز کی دوری پر بجلی جل رہی مگر ہمارے گھروں کو اس سے محروم رکھا ہوا ہے جس پر پی ٹی آئی کی تحصیل مانیٹرنگ کمیٹی کے اہم رکن وسیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ نے ان لوگوں سے مذاکرات کیے اور کہا کہ انشاء اللہ آپ کی بجلی آہندہ ماہ نصب ہو جائے گئی بجلی کے ان پولوں میں تاریں ڈال دی جاہیں گئی جس پر انہوں نے احتجاج ختم کیا اہل علاقہ نے پی ٹی آئی کی تحصیل مانیٹرنگ کمیٹی کے اہم رکن وسیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ اورسابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیا ق احمدکا شکریہ ادا کیا۔
پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ)کے سالانہ انتحابات2021مکمل راجہ عمران ضمیر صدر،اصغر حسین کیانی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب۔
Press Club Kahuta (Registered) Annual Elections 2021 result, Raja Imran Zamir President, Asghar Hussain Kayani General Secretary elected unopposed.
مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ)کے سالانہ انتحابات2021مکمل راجہ عمران ضمیر صدر،اصغر حسین کیانی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب۔ملک زاہد مظہر سنیئر نائب صدر اور کبیر احمد جنجوعہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام علاقہ کی جانب سے مبارکبادتفصیل کے مطابق پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات کا انعقاد زیر نگرانی آڈٹ آفیسر و بانی پریس کلب کہوٹہ حاجی عبدالرشید اور سرپرست اعلی پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان پریس کلب کہوٹہ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ انتخابات میں تمام ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ راجہ عمران ضمیر کو 2021 کے لئے صدر، اصغر حسین کیانی کو جنرل سکریٹری منتخب کرلیا گیا۔ جبکہ ملک زاہد مظہر سنیئر نائب صدر،کبیراحمد جنجوعہ ایڈیشنل سیکرٹری، افتخار غوری سکریٹری آفئیرز، افضال شمسی سکریٹری اطلاعات،اختشام کیانی کشئیر منتخب۔تمام نئے منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ متحد رہ کر اُصولی صحافت کے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ اور کہوٹہ کے مسائل پریس اور الیکٹرانک پلیٹ فارمز کے ذریعے سے اجاگر کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر نے تمام منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور اس کہا کہ وہ صوفی محمد ایوب مرحوم اور حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پریس کلب کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں پینل لیگل ایڈوائزر (خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، راجہ احسان ایڈووکیٹ اور ارسلان کیانی) جبکہ سنئیر ممبر اشرف کیانی، کیمرہ مین راجہ شاہد اجمل، راجہ رومان سعید، راجہ عثمان، راجہ فیضان، ندیم چوہان نے بھی شرکت کی آخر میں پریس کلب کے بانی صوفی محمد ایوب اور حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے اجتماعی دعا کی گئی۔
پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی
The PTI government will fulfill all its promises to the people
مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے کواڈینیٹر تحصیل کہوٹہ صدر انصاف ویلفئیر راجہ سعید احمد آف گڑھیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ کے عوام اپنے مسائل حل کرانے کے لیے مجھ سے رابطہ کریں اب کسی کو عوام سے زیادتی نہیں کرنے دیں گے محکمہ ریونیو، تھانہ کہوٹہ، واپڈا و دیگر کسی بھی ادارے کے اہلکار اگر اس علاقے کے لوگوں کو عزت نہیں دینگے اور کام نہیں کرینگے یا رشوت سفارش کو پروان چڑھانے کی کوشش کریں گے تو انکے خلاف سخت کاروائی ہو گی راجہ سعید احمد نے مزید کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے تمام یونین کونسلز کو بلاتفریق عہدیداران سے مشاورت کر کے مساوی فنڈز دیے ہیں اور کروڑوں روپے کے کام ہو رہے ہیں انھوں نے کہا کہ معشیت بہتر ہو رہی ہے اب ہمارا فوکس مہنگائی اور بے روزگاری ہوگا پی ڈی ایم چور ڈاکوؤں کا ٹولہ ہے جو صرف اپنی لوٹی دولت بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے علاقے کے مسائل حل ہونگے۔