DailyNews

Cllr Qaser Ch of Dhamali, Kallar Syedan appointed OPW President

کونسلر قیصر چوہدری آف دھمالی ،کلر سیداں کو او پی ڈبلیو سی کی ذمہ داریاں تفویض

او پی ڈبلیو سی کا اجلاس لندن کے مضافاتی علاقے چشم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل حاجی عابد حسین نے کی۔ اجلاس میں بانی و چیئرمین نعیم عباسی سمیت مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری آفتاب حسین، ڈپٹی میئر چشم کونسلر قیصر محمود، کونسلر مارک شوہ، چوہدری طارق محمود، پروفیشنل فورم کے کوآرڈینیٹر غلام عباس، میاں نعیم، وسیم رشید، عمران اعوان نے شرکت کی۔ اس موقع پر باہمی مشاورت سے چیئرمین نعیم عباسی نے ڈپٹی میئر چشم کونسلر قیصر چوہدری کو او پی ڈبلیو سی ہیومن رائٹس فورم سائوتھ آف انگلینڈ کا صدر جبکہ وسیم رشید کو او پی ڈبلیو سی بزنس فورم گریٹر لندن کا کوآرڈینیٹر تعینات کیا۔ اس موقع پر چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم عباسی کا کہنا تھا کہ او پی ڈبلیو سی آئندہ بھی برطانیہ و یورپ میں کمیونٹی کے لیے بے لوث کام کرکے آسانیاں پیدا کرنے کی کوششیں و کاوشیں جاری رکھتے ہوئے تارکین وطن کے مسائل کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کرے گی۔

London; Cllr Qaser Ch of Dhamali, Kallar Syedan who was recently elected deputy mayor of Chesham has been also elected as President of Overseas Pakistani welfare council.

 

Show More

Related Articles

Back to top button