Gujar Khan; Chaudhry Gulbahar & Al Janat Ambulance Services was launched in Morra Bhattian and surrounding region
چوہدری گلبہار اینڈ الجنت ایمبولینس سروسز کا آغاز کر دیا گیا
گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔چوہدری گلبہار اینڈ الجنت ایمبولینس سروسز کا آغاز کر دیا گیا جس میں موہڑہ بھٹیاں کے رہائشی چوہدری گلبہار نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کی نیت سے فری سروسز کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ موہڑہ بھٹیاں و گردونوا ح کے مستحق افراد کے لیے فری کفن کا سامان اور اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی ایمرجینسی کے لیے ایمبولینس کا اہتمام ہو گا گزشتہ روز موہڑہ بھٹیاں کے مقام پر چوہدری گلبہار اینڈ الجنت ایمبولینس سروسز کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا جس میں قریب و جوار سے کثیر افراد نے شرکت کی جبکہ افتتاحی دعا علامہ عبدالرحمن جامی نے فرمائی۔
Gujar Khan; Chaudhry Gulbahar & Al-Jannat Ambulance Services was launched by Chaudhry Gulbahar, a resident of Mohra Bhattian in memory of his late parents. Ambulances will be provided for any emergency. The official inauguration of Chaudhry Gulbahar and Al-Jannat Ambulance Services was held at Mohra Bhattian yesterday with the participation of many people from the vicinity while the inaugural prayer was Allama Abdul Rehman.
اسلام پورہ جبر میں بھی آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے جائے, سید آصف محمود شاہ
Flour supply should be ensured in Islam pura Jabber region, Syed Asif Mehmood Shah
گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔سابق کلاس فور ملازمین سول ہسپتال گوجرخان سید آصف محمود شاہ نقیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلا م پورہ جبر میں زیادہ تر غریب طبقہ اور سفید پوش غریب لوگ رہتے ہیں ہماری تحصیلی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ 20کلو آٹا کا تھیلا اسلام پورہ جبر میں بھی تقسیم کیا جائے جبر اسلام پورہ میں ملحقہ کہیں دیہات آباد ہیں جہاں سموٹ اور بیول میں سرکاری طور پر آٹا تقسیم کیا جاتا ہے وہاں اسلام پورہ جبر میں بھی آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے جائے کیونکہ یہاں زیادہ ترغریب دیہاڑی دار افراد رہتے ہیں انہوں نے کہا 15کلو آٹا والا بیگ جو بازار میں 1ہزار سے اوپرکا فروخت ہو رہا ہے غریب آدمی میں اتنی سکت نہیں ہوتی کہ وہ آٹا خرید سکے لہذا تحصیلی انتظامیہ سے گزراش ہے کہ اسلام پورہ جبر میں آٹے کی تقسیم کو یقینی بنائے جائے۔