Norway; PPP Norway expresses outrage over killing of 11 Hazara coal workers in Mach region
مچھ میں ہزارہ برادری کے 11محنت کش کان کنوں کیقتل پر پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کی جانب سے غم و غصہ کا اظہار
اوسلو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر)—صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے 11محنت کش کان کنوں کیقتل پر پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کی جانب سے غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ھے، واقعے پر پی پی پی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز سیکرٹری جنرل علی اصغر شاھد سینئر نائب صدر چوہدری اسمائیل سرور بھٹیاں نائب صدر چوہدری محمد اشرف سیکرٹری انفارمیشن راجہ عاشق حسین جوائنٹ سیکرٹری عثمان اصغر نائب صدر پی پی پی یورپ چوہدری فاروق پسوال سیئنر رھنماوں الیاس کھوکھر میاں اسلام رفیع اللہ راجہ سلیم چوہدری عجب خان اور دیگر اراکین نے ہزارہ برادی کیشہداء کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ھے کہ یہ مظالم ھزارہ برادری پچھلے کئی برس سے جھیل رہی ھے،لوگوں کے گھر مردوں سے خالی ہو رہے ہیں اور قبرستان بھر رہے ہیں اور یہ صورتحال کوئی نئی نہیں ہے، مظالم کا یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ھے۔ عمران خان کی فاشسٹ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ھو چکی ھے۔ فرقہ واریت کو ھوا دی جا رھی۔ حکومت نے مشیروں اور وزیروں کی ایک فوج بھرتی کی ھے مگر کارکردگی صفر ھے ۔ پی پی پی رھنماوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی کھلی کارروائیاں چیلنج بن گئی ہیں،ہزارہ برادی کے لوگ قاتلوں کو پکڑنے کے اسٹیبلشمنٹ کے ماضی میں کئے گئے وعدوں کے پورا ہونے کے آج تک منتظر ہیں۔ کٹھ پتلی حکومت نیشنل ایکشن پلان کو فراموش کر چکی ہے۔ پیپلزپارٹی ناروے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ھوئے ارباب اختیار سے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہچانے کا مطالبہ کرتی ھے۔
Norway; Pakistan Peoples Party (PPP) Norway has expressed outrage over the killing of 11 Hazara miners in Machh area of Balochistan province. PPP Norwegian President Chaudhry Jahangir Nawaz Secretary General Ali Asghar Shahid Senior Vice President Chaudhry Ismail Sarwar Bhattian Vice President Chaudhry Muhammad Ashraf Secretary Information Raja Ashiq Hussain Joint Secretary Usman Asghar Vice President PPP Europe Chaudhry Farooq Paswal Senior Leaders Ilyas Khokhar Mian Islam Rafiullah Raja Saleem Chaudhry Ajab Khan and other members expressed their views to the heirs of Hazara community martyrs.