London; Abdul Fawad Chaudhry, a Pakistani doctor serving in the Covid-19 ward at Newham Hospital in East London, also succumbed to the corona virus.
ایسٹ لندن کے نیوہیم ہسپتال میں کووڈ۔19کے وارڈ میں خدمات انجام دینے والے ایک پاکستانی ڈاکٹر عبدالفواد چوہدری بھی کورونا وائرس کاشکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے
لندن؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ ۔۔ ایسٹ لندن کے نیوہیم ہسپتال میں کووڈ۔19کے وارڈ میں خدمات انجام دینے والے ایک پاکستانی ڈاکٹر عبدالفواد چوہدری بھی کورونا وائرس کاشکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے،انھوں نے صرف ایک ہفتہ قبل ہی وارڈ میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور بالکل صحت مند تھے،ان کی فیملی نے تصدیق کی ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی علامات پیدا ہوگئی تھیں اور وہ اچانک شدید بیمار پڑ گئے تھے،انھوں نے سوگواروں میں بیوہ کے علاوہ 4 بچے نازش،حسن،علینا اور زیانا چھوڑے ہیں،مرحوم 1957 میں پاکستان کے شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے وہ اپنے 4 بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھے،انھوں نے لیاقت میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کی،1987 میں ان کی شادی ہوئی تھی۔شادی کے بعد وہ برطانیہ آگئے تھے، انھوں نے ایک معتبر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے اپنی جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کی،وہ لندن کے ایک ہسپتال میں نفسیاتی وارڈ کا انتظام چلاتے رہے جہاں بہت سے نوجوان نفسیاتی ڈاکٹروں نے ان سے فیض حاصل کیا،وہ ایک شاندار انسان تھے اور اپنی زندگی میں ہر ایک سے محبت کاسلوک کرتے رہے۔
London; Abdul Fawad Chaudhry, a Pakistani doctor serving in the covid-19 ward of Newham Hospital in East London, also succumbed to the corona virus. He had taken charge of the ward only a week ago and was in good health. His family has confirmed that he developed symptoms of corona virus and suddenly fell seriously ill. Born in Hyderabad, he was the third of four siblings. He was educated at Liaquat Medical College. He was married in 1987. After the marriage, he came to the United Kingdom as a reputable consultant. Working hard to make his place, he ran a psychiatric ward at a London hospital where many young psychiatrists benefited from him. He was a wonderful man and loved everyone in his life.