Rawalpindi crime report; Accused of killing a civilian is arrested within 72 hours
صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، لڑکی کو تنگ کرنے سے منع کرنے اور لڑائ جھگڑے سے روکنے پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم 72 گھنٹے میں گرفتار
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، لڑکی کو تنگ کرنے سے منع کرنے اور لڑائ جھگڑے سے روکنے پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم 72 گھنٹے میں گرفتار، پولیس ثمر زار چوک کے نزدیک دو لڑکے لڑائی جھگڑا کر رہے تھے جس کی وجہ سے راستہ بلاک ہو گیا، مدعی مقدمہ مقتول عبد الرشید نے روڈ بلاک ہونے اور لڑکی کو تنگ کرنے سے منع کرتے ہوئے ملزم منصر سمجھانے کی کوشش کی، جس پر منصر عباس نے فائرنگ کرکے عبدالرشید کو قتل کردیا، مدعی مقدمہ ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، پولیس اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر بیرونی اور تفتیشی ٹیم نے جدید تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزم کو منصر عباس کو ٹریس کر کےگرفتار کر لیا،پولیس قتل کے سنگین مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم کو ٹریس کرنے اور گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی صدراور پولیس ٹیم کو شاباش،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت
Rawat; Police arrested the accused in 72 hours for killing a citizen. Two boys were fighting near Samarzar Chowk due to which the road was blocked. The plaintiff in the case, Abdul Rasheed, tried to convince the accused Mansir by forbidding him from blocking the road and harassing the girl, on which Mansur Abbas shot and killed Abdul Rashid. Taking notice of the incident, a case was registered and a special team was immediately formed to arrest the accused. After tracing and arresting Mansar Abbas, CPO Muhammad Ahsan Younis applauded the SP President and the police team for tracing and arresting the main accused involved in the serious murder case.
تھانہ پیرودہائی پولیس کا پیرودہائی اڈہ اور گردونواح میں سرچ آپریشن
Pirwadhai Police Station conducted a search operation in and around Pirwadhai stop
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ پیرودہائی پولیس کا پیرودہائی اڈہ اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں،دکانیں اور افراد کی چیکنگ،سرچ آپریشن ایس ایچ اوپیرودہائی کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودہائی کے علاقے پیرودہائی اڈہ اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوپیرودہائی سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران 15ہوٹلوں،70دوکانیں اور انفرادی طور پر 385افراد کو چیک کیا گیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا
تھانہ رتہ امرال پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی،08قمار باز گرفتار
Rata Amral police operation against gamblers, 08 gamblers arrested
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… :تھانہ رتہ امرال پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی،08قمار باز گرفتار، داؤپر لگی رقم، موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمد،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ ا ورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش پرجواء کھیلنے والے08قماربازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں افضال احمد، آفتاب،محمد پرویز، کامران خان،تنویر، وقاص،ربنواز اور علی رضا شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 20ہزار290روپے، 06 عدد موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قمار بازوں کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔