Kallar Syedan; M Zaroof, who was martyred by unprovoked firing by Indian forces on Khoi Ratta Sector OC, was laid to rest with military honors in village Pehar Hali, Choa Khalsa
کھوئی رٹہ سیکٹرایل او سی پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے محمد زاروف کو چوآخالصہ کے نواحی گاؤں پیر حالی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—- کھوئی رٹہ سیکٹرایل او سی پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے 31سالہ سپاہی محمد زاروف کو جمعرات کے روز چوآخالصہ کے نواحی گاؤں پیر حالی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں آرمی افسران و سول سوسائٹی سمیت سماجی شخصیات اوراہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پاک آرمی کے دستے نے شہید زاروف کو سلامی پیش کی۔شہید کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔
Kallar Syedan; Mohammad Zaroof, a 31-year-old soldier who was martyred by unprovoked firing by Indian forces on Khoi Ratta Sector OC, was laid to rest with military honors on Thursday in Pehar Hali village near Choa Khalsa. Funeral prayers were attended by Army officers and civil society A large number of social figures and locals attended. After the funeral prayers, the Pakistan Army contingent saluted Shaheed Zaroof. The parents of the martyr said that they were proud of their son’s martyrdom.
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق کا گزشتہ روز لینڈ ریکارڈسنٹرکلر سیداں کا اچانک دورہ
Deputy Commissioner Rawalpindi Capt (retd) Anwar-ul-Haq paid a surprise visit to Land Record Center
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—- ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے گزشتہ روز لینڈ ریکارڈسنٹرکلر سیداں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے اس دوران بلاک کھیوٹس اور انتقال کی درستگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ کی ان سب کی درستگی کیلئے پٹواریوں کو شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جو یہاں آ کر بلاک گھیوٹس اور زیر التواء انتقالوں کو درست کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشاجاوید اعوان سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر محمد ناظم اور سروس سنٹر انچارج سیلمان مشتاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی نے اس موقع پر سائلین کو بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ڈی سی نے وہاں موجود سائلین سے بھی گفتگو کی۔
کلر سیداں میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی
A rally was held in Kallar Syedan under the leadership of Assistant Commissioner Ramisha Javed Awan to show solidarity with Kashmiris.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—- کلر سیداں میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو اے سی آفس سے شروع ہو کر ایم سی بلڈنگ کے مرکزی گیٹ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔شرکاء نے ریلی میں ایک بارپھر آخری دم تک کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی مگر ہماری مسلح افواج تیار ہے اور بھارت کی اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔ریلی میں ایم سی کلر سیداں کے ملازمین اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشاجاوید اعوان نے گزشتہ بنیادی مرکز صحت پھلینہ کا دورہ
Assistant Commissioner Klar Syedan Ramesh Javed Awan visited Pahlina Primary Health Center
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—- اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشاجاوید اعوان نے گزشتہ بنیادی مرکز صحت پھلینہ کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے عملے کی حاضری چیک کی اور صفائی ستھرائی کے معاملات کو دیکھا اور ادویات کا سٹاک اور حاضری رجسٹر کو چیک کیا۔اے سی نے اس دوران بی ایچ یو میں آئے مریضوں سے علاج معالجے کے بارے میں استفسار کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیکل آفیسر انچارج کو ہدایت جاری کی کہ وہ کورونا کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
راجہ اظہر حسین آزاد کی رسم قل موہڑہ حیال میں ادا کی گئی
Raja Azhar Hussain Azad’s Dua e Qul performed in Mohra Hayal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—- بزرگ مسلم لیگی راجہ اظہر حسین آزاد کی رسم قل موہڑہ حیال میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،مناظر حسین جنجوعہ،راجہ ظفر محمود،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن فیاض،مسعود احمد بھٹی،صوبیدار غلام ربانی،حاجی زاھد اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔