DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; The main meeting of PTI Tehsil Kahuta was attended by the Presidents and general secretaries of 11 union councils and central organization.

پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کا اہم اجلاس مرکزی تنظیم اور گیارہ یونین کونسلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریزکی شر کت۔تحصیل کہوٹہ میں تحریک انصاف حکومت کے اڑھائی سالہ کارکردگی کے حوالے سے بات چیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کا اہم اجلاس مرکزی تنظیم اور گیارہ یونین کونسلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریزکی شر کت۔تحصیل کہوٹہ میں تحریک انصاف حکومت کے اڑھائی سالہ کارکردگی کے حوالے سے بات چیت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزتحصیل کہوٹہ کی مرکزی تنظیم اور 11 یونین کونسل کے صدر اور جنرل سیکرٹریز کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحصیل کہوٹہ تحریک انصاف حکومت کے آڑھائی سالہ کارکردگی کے حوالے سے بات کی گئی اور عہدیداروں سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی اس میٹنگ کی صدارت تحصیل کہوٹہ کے مرکزی صدر راجہ خورشید ستی نے کی جبکہ میٹنگ میں جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سابق ناظم یونین کونسل مواڑاہ راجہ الطاف سیکرٹری سمیت دیگرعہدیدارن نے شر کت کی میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد تمام عہدیداران سے باری باری ان رائے اور کارکردگی پر رائے لی گئی تمام کے تمام عہدیداران نے تحفظات کا اظہار کیا چاہے وہ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہو یا لوکل تحصیل ایڈمنسٹریو بیوروکرسی کی بات ہو سب نے تحفضات کا اظہار کیا۔سرکاری ہسپتال میں ادوایات کی کمی کے ساتھ ایکسرے مشین کا نہ ہونا پولیس اسٹیشن میں عام انسانوں یا آئے ہوے سائلین کے ساتھ درست انداز میں پیش نہ آنا تحصیل آفس میں تحصیلدار کے حوالے سے رشوت کی شکایات عام ہونا اسی طرح محکمہ مال کے حوالے سے کمپیوٹر سینٹر میں پہلے سے زیادہ رشوت لینا روائت بن چکا ہے اور لوگوں کو بار بار چکر لگوا کے زلیل کیا جاتا ہے اسی طرح ٹی ایم او تحصیل میونسپل یا ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے عام پاکستانی کی کوئی شنوائی نہیں سلیکٹڈ لوگوں کے گھروں اور محلے میں روٹین کے ساتھ صفائی ستھرائی کا کام ہو جاتا ہے جبکہ عام شہری کا بار بار ٹاون کمیٹی افس جانے کے بعد کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے اسی طرح محکمہ ہائی وے جاری ٹینڈر کو تاخیر کا شکار کیے ہوے ہیں اس سے پہلے کہوٹہ ٹو بیور روڈ جو چند ہفتے پہلے تعمیر کی گئی ایک بارش ہونے کے بعد اس کا سارا کچا چٹھا سامنے آ گیا اس میں ناقص مٹیریل شامل کیا گیا جس سے روڈ دوبارہ ٹوٹ رہی ہے محکمہ ہائی کے انجینئر ایس ڈی او سب مل کر خرابی پیدا کر رہے ہیں اوپر سے منتخب نمائندے ان سے پوچھنا گوارہ نہیں کرتے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے لاپروائی سے کہوٹہ شہر کے اندر ریڑھی مافیا تجاوزات مافیا کا راج ہے سنگل گاڑی اور پیدل چلنے والوں کا چلنا موحال ہے سننے میں آ رہا ہے میونسپل کمیٹی کے ملازمین فی ریڑھی تین سو روپے لیتے ہیں آخر میں محکمہ واپڈا جو انتہائی سستی کا مظائرہ کر رہے ہیں اور بروقت بجلی کے مساہل حل کرنے میں ناکام ہیں دیہاتوں میں دو دو دن بجلی غائب رہتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں اس وقت جنگل کا قانون مکمل طور پر چل رہا ہے محکمہ کے آفیسر خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں اور اپنی زمہ داری پوری نہیں کر رہے ہم اپنے منتخب نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں اپ لوگ تحصیل کہوٹہ میں خصوصی توجہ دیں خاص طور پر ایم پی اے جن کے پاس فنڈ اور اختیارات زیادہ ہیں کینکہ یہ صوبائی ایشو ہیں اخر میں تمام عہدیداران نے فیصلہ کیا ہے آنے والے دو ہفتوں میں ایک اجلاس بلایا جاے گا جس میں تمام یونین کونسل کے عہدیداران ونگز کے عہدیدان شامل ہوں گے اور ان کے آنے سامنے معملات کو رکھا جاے گا۔

Kahuta; An important meeting of the President and General Secretaries of Tehsil Kahuta Central Organization and 11 Union Councils was held in which the two and a half years performance of Tehsil Kahuta PTI government was discussed and an attempt was made to know the views of the officials. Tehsil Kahuta Central President Raja Khurshid Satti while General Secretary PTI Former Nazim Union Council Mowarah Raja Altaf Secretary and other officials participated in the meeting.

حضرت فضل حسین شاہ بخاریؒ اور ساہیں عبد الرشید ؒ کا سالانہ عرس پاک کثیر تعداد میں سادات کرام،مذہبی شخصیات، مریدین، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شر کت۔

The annual Urs Mubarak of Hazrat Fazl Hussain Shah Bukhari and Saheen Abdul Rasheed was attended by hundreds of people including a large number of religious personalities, followers, political and social personalities.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حضرت فضل حسین شاہ بخاریؒ اور ساہیں عبد الرشید ؒ کا سالانہ عرس پاک کثیر تعداد میں سادات کرام،مذہبی شخصیات، مریدین، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمعروف روحانی شخصیات حضرت فضل حسین شاہ بخاریؒ اور ساہیں عبد الرشید ؒ کا سالانہ عرس پاک ممیام شریف کے مقام پر منعقدہوا جو زیر صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ ممیام شریف ساہیں گلفام عباس سر کارکے منعقدہو ا جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد،پیر سید راحت حسین شاہ کاظمی،بابو راجہ ظفر اقبال، راجہ فرقان کاشی،سید ظہیر عباس شاہ،مولانا ادریس ہاشمی، مولانا اقبال قریشی،مولاناحافظ خالد نقشبندی،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سادات کرام،مذہبی شخصیات، مریدین، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر علمائے کرام نے اولیائے اللہ کی دین کے لیے دی جانے والی خدمات کو بیان کیا آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

مٹور کی سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار محکمہ سوئی گیس والے بھی سڑکیں اکھاڑ کر غائب

Sui Gas department also uprooted and disappeared after the Mator road was damaged.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے صداقت علی عباسی کے حلقے کی عوام پر شان کہوٹہ کے علاقہ مٹور کی سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار محکمہ سوئی گیس والے بھی سڑکیں اکھاڑ کر غائب۔گاڑیاں تودور کی بات پیدل چلنا بھی عذاب بن گیا۔ تفصیل کے مطابق حلقہ این اے ستاون کے ایم این اے صداقت علی عباسی کے حلقے کی تحصیل کہوٹہ کے علاقہ مٹور کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ڈھوک بمنال جانے والی بگہار شریف روڈ میں آڑھائی سال قبل محکمہ سوئی گیس والے سڑ ک کو اکھاڑ کر چلے گئے آڑھائی سال گزرنے کے باجود کسی نے بھی اس مسلے کو حل کر نے کی کوشش نہیں کی ایم این اے صداقت علی عباسی بھی اپنے حلقے کی عوام کو بھول گئے ہیں اہلیان علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button