DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Disability Certificate to be issued to persons with disabilities at THQ Hospital, Kallar Syedan

کلر سیداں کے معذور افراد کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں سے ہی معذوری سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا اعلان

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ 20 لاکھ معذور افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے بائیو میٹرک کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے نئی ایپ لانچ کی جا رہی ہے کلر سیداں کے معذور افراد کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں سے ہی معذوری سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا اعلان۔ثانیہ نشتر نے جمعہ کے روز کلر سیداں میں قائم احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا اور اس موقع پربائیو میٹرک کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت رقوم وصول کرنے کیلئے آنے والی خواتین سے گفتگو کی۔اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر مس رمیشہ جاوید اعوان،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما قمر ایاز،آصف محمود کیانی، محسن نوید سیٹھی،شہزاد احمد بٹ،عابد زاہدی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ثانیہ نشتر نے مستحقین سے 09 ہزار روپے کی قسط وصولی،ٹیلفیون کے استعمال اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں بھی پوچھا۔خواتین نے شکایات کیں کہ انہیں رقوم کی وصولی کے بارے میں باقاعدہ اطلاع ہی نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے انہیں رقم کے حصول کیلئے متعدد بار احساس کفالت سنٹر آنا پڑتا ہے۔زیادہ تر خواتین نے فنگرپرنٹس نہ ملنے کی شکایات کیں جس پر ثانیہ نشتر نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو بتایا کہ فنگر پرنٹس کے حوالے سے ایک ایپ گروپ میں ڈاؤن لوڈ کی جا رہی ہے اور ایسی خواتین جن کی فنگر پرنٹس نہیں مل رہے ان کے موبائل فونز اور شناختی کارڈز ان ایپ میں ڈال دئیے جائیں گے تا کہ یہ مسٗلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔وہاں موجود لوگوں نے شکایت کی کہ معذوری سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے انہیں راولپنڈی جانا پڑتا ہے لہذا یہ سہولت ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں فراہم کی جائے۔غلام فاطمہ نے بتایا کہ میرے دو بچے، خاوند اور والد پیدائشی طور آنکھوں کی بینائی سے محروم ہیں۔نلہ مسلماناں کی ہی جی جان نامی خاتون نے بتایا کہ وہ ایک ہزار روپے میں گاڑی بک کروا کر یہاں آتی ہیں،آج تیسرا چکر ہے فنگر پرنٹس نہ ملنے کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا ہے جس پر ثانیہ نشتر نے ان کا نام پورٹل میں ڈالنے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے بتایا کہ فنگر پرنٹس کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ایپ لانچ کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ میں سارا دن کیمپ میں موجود رہوں اور جن جن خواتین کو رقوم کے حصول کیلئے مسائل کا سامنا ہے ان کے مسائل حل کروں۔اس موقع پر وہاں موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس جس گھر میں معذور افراد موجود ہیں ان کے نادرا سے شناختی کارڈ بنوا لیں تا کہ انہیں بھی احساس کفالت پروگرام کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے اعلان کیا کہ کلر سیداں کے معذور افراد کو سرٹیفیکیٹ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال راولپنڈی نہیں جانا پڑے گا انہیں یہ سہولت ٹی ایچ کیو کلر سیداں میں فراہم کر دی جائے گی۔

Kallar Syedan; Special Assistant to the Prime Minister Sania Nishtar has said that this facility is being provided to 2 million persons with disabilities under Ehsas Kifalat program. A new app is being launched to permanently solve the problem of biometrics. Sania Nishtar visited Ehsas Kafalat Center in Kallar Syedan on Friday and on this occasion she met women who came to collect money under Benazir Income Support through biometrics. An announcement was made where Disability Certificate to be issued to persons with disabilities at THQ Hospital, Kallar Syedan.

آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز ہفتہ دوبیرن فیڈر سالانہ مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا

Doberan feeder will be closed for annual maintenance from 9:00 am to 2:00 pm on Saturday.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز ہفتہ دوبیرن فیڈر سالانہ مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا جس سے سروھا،ممدوٹ،دھمالی،ستھوانی،کھناہدہ،دوبیرن،پنڈ بینسو اور ملحقہ علاقوں میں بجلی معطل رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button