DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; MS THQ Hospital Mrs. Dr. Samina Khan and Ex City Nazim Raja Zahoor Akbar Karuna test positive for Corona virus

ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ مسز ڈاکٹر ثمینہ خان،سابق سٹی ناظم کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کرونا مرض کا شکار ہوگئے

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ مسز ڈاکٹر ثمینہ خان،سابق سٹی ناظم کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کرونا مرض کا شکار ہوگئے۔ فرض شناس اور محنتی آفیسر نے دن رات ایک کرکے ہسپتال میں سٹاف، ڈاکٹروں اور عملہ کے ہمراہ خدمات سر انجام دیں۔ شہریوں سے دعائے صحت کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی فرض شناس اور محنتی و ایماندار ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان مریضوں کاعلاج اور دیکھ بھال کرتے کرتے دن رات مسلسل ڈیوٹی کے دوران کرونا مرض کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔ اس کے علاوہ سابق سٹی ناظم کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ان کے صاحبزادے راجہ منیب ظہور سمیت شہر اور تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں کرونا نے شدت اختیار کرلی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیا ل، محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر نذیر، فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ اور چوہدری قلب انسپکٹر فوڈز نے شہریوں کو سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے،ماسک استعمال کرنے، باربا رہاتھ دھونے اور اپنی صحت کے ساتھ ساتھ دوسروں سے فاصلہ رکھنے کی ہدایات مسلسل دیئے جارہے ہیں۔

Kahuta; MS Dr. Samina Khan, while treating and caring for the patients, has contracted Corona virus . In addition, former city nazim Kahuta Raja Zahoor Akbar and his son Raja Muneeb Zahoor are also tested positive for Corona virus.

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں پولیو مہم کاافتتاح کر دیا

Provincial Parliamentary Secretary MPA Raja Sagheer Ahmed inaugurates polio campaign at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر ….
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں پولیو مہم کاافتتاح کر دیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر ظہر نذیر، قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر راجہ صداقت جنجوعہ، فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ، فوڈ انسپکٹر چوہدری قلب بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو بریفنگ دیتے ہو ئے محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بتایا کہ تحصیل کہوٹہ میں ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحصیل بھر میں 8 3596بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس کے لیئے (14)یوسی ایم او، (39)ایریا انچارج کے ساتھ ساتھ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے والدین اور شہریوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کے لیئے محکمہ صحت سے تعاون کریں اور پولیو کے خاتمے کی مہم میں موجودہ حکومت کا ساتھ دیں۔

جامع مسجد انوار الہیٰ رحمن آباد کہوٹہ میں میلا د مصطفیﷺ کے حوالے سے شاندار محفل کا اہتمام کیا گیا

A splendid ceremony was organized at Jamia Masjid Anwar Elahi Rehmanabad Kahuta on the occasion of Milad-e-Mustafa.

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر …. جامع مسجد انوار الہیٰ رحمن آباد کہوٹہ میں میلا د مصطفیﷺ کے حوالے سے شاندار محفل کا اہتمام کیا گیا۔ علامہ سید نذر حسین شاہ، صاحبزادہ محمد داؤد داور، مولانا حافظ محمد انوار نے خصوصی خطاب کیا۔ جبکہ احسان الحق چشتی، ملک برادران اور دیگر نے ہدیۂ نعت پیش کی۔محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں علامہ سید نذر حسین شاہ، صاحبزادہ محمد داؤد داور اور مولانا حافظ محمد انور نے کہا کہ سیرت النبیﷺ کو عملی طور پر آج اپنانے کی ضرورت ہے۔ دین اور اسلامی تعلیمات سے دوری ہی مسلمانوں کے زوال اسباب ہیں۔مقررین نے اپنے خطاب میں آپس میں اتحاد، پیار کے ساتھ ساتھ حرام،جھوٹ، غیبت،برائی اور نماز کی پابندی پر زور دیا۔

صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ڈویژن مناظر شاہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کا کہوٹہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کی جگہ کا معائنہ

District Sports Officer Rawalpindi Shams Tauheed Abbasi inspected the site of the sports stadium in Kahuta.

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ڈویژن مناظر شاہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کا کہوٹہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کی جگہ کا معائنہ۔ جاری کام کی رفتار اور معیار چیک کیا۔ اسکے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں کی موقع پر آمد میگا پراجیکٹ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کا دیرینہ مطالبہ پوراکرکے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور شمس توحید عباسی نے ہمارے دل جیت لیئے۔ خصوصی ایوارڈ دیں گے۔ سابقہ ادوار میں زبانی جمع خرچ اور اعلانات کر کے ٹائم پاس کیا گیا۔ مگر موجودہ دور حکومت میں عملی طور پر نوجوان کھلاڑیوں کے مطالبے کو پورا کرنے پر مشکور ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کے احکامات اور ہدایات کے تحت ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ڈویژن مناظر شاہ نے سپورٹس اسٹیڈیم کہوٹہ کے جاری کام اور موقع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، ممبر بیت المال ضلع راولپنڈی راجہ اظہر مامون،سردار مسعود اور دیگر کھلاڑی، شہری، معززین،ممبران پریس کلب کہوٹہ اور صحافی بھی موجود تھے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر مناظر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کے لیئے باؤ نڈری وال،کمروں کی تعمیر اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ساتھ ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ فنڈز فراہم کریں گے۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور کمشنر راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کہوٹہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر ایک انقلابی اقدام ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کا مطالبہ طویل عرصہ سے تھا جوکہ موجودہ دور میں پورا کیا گیا۔ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے واجد عباسی والی، انیس عباسی، راجہ مہران سعید،کنول اور دیگر درجنوں کھلاڑیوں نے سپورٹس اسٹیڈیم کہوٹہ کے قیام کے لیئے صدر پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ،کمشنر راولپنڈی اور شمس توحید عباسی سمیت ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ایم پی اے عاجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خصوصی گرانٹ فراہم کر کے جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے۔ آخر میں صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی رہائش گاہ پر عشائیہ بھی دیا گیا۔ جبکہ سردار مسعود رہنما جماعت اسلامی نے خصوصی دعا بھی کی۔

سابق وزیر اعظم و مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے رہنما تحریک انصاف راجہ صغیر احمد کی ملاقات

Former PM and PML-N leader Shahid Khaqan Abbasi meets MPA Raja Sagheer Ahmed

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر …. سابق وزیر اعظم و مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے رہنما تحریک انصاف راجہ صغیر احمد کی ملاقات۔ تحصیل کہوٹہ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی رو نما ہونے کی چہ مگوئیاں، راجہ صغیر احمد اپنے سابقہ سیاسی قائد شاہد خاقان عباسی کو دیکھ کر ملاقات کیئے بغیر نہ رہ سکے۔ صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر مرحوم کے ایصال ثواب کی دعائیہ تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں نے کھانا الگ اگ کھایا۔ جبکہ بعدازاں راجہ صغیر احمد خود چل کر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس گئے اور خیر یت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ گپ شپ بھی لگائی۔ اس موقع پر حافظ عثمان عباسی، سابق چیئرمین راجہ ظفر قبا ل بگہاروی، سابق چیئرمین راجہ فیاض، سٹی صدر کہوٹہ مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ سجادہ حیدر نارہ اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ تحصیل کہوٹہ کے سیاسی حلقوں میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد تحریک انصاف سے نالا ں ہوکر مسلم لیگ (ن) میں دوبارشمولیت کے لیئے شاہد خاقا ن عباسی گروپ کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔ بعد ازاں ”مٹور“کے مقام پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ کے بہنوئی کی نماز جنازہ کے موقع پر شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کی دوبارہ ملاقات بھی سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی ہے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) حافظ عثمان عباسی، راجہ ظفر اقبال بگہاروی، راجہ ثقلین آف ممیام اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ ایک ہی دن میں چند گھنٹوں کے اندر اندر دو مخالف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی سرعام ملاقات سے مختلف قیاس آرائیاں اور افواہوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button