DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta police operation arrested Aftab Ahmed after seizing fireworks worth millions Rps

پولیس تھانہ کہوٹہ کی بڑی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کا بھاری سامانِ آتش بازی برآمد کر کے ایک شخص آفتاب احمد کو گرفتار کر لیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی بڑی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کا بھاری سامانِ آتش بازی برآمد کر کے ایک شخص آفتاب احمد کو گرفتار کر لیاکہوٹہ پولیس نے چیکنگ کے دوران لوڈنگ گاڑی کو روک کر چیک کیا جس میں 36 عدد کارٹن برآمد ہوئے ہر کاٹن میں پانچ پانچ ہزار سوتری گولے موجود تھے مجموعی طور پر کارٹنوں میں سے کل1 لاکھ 80 ہزار سوتری گولے برآمد ہوئے آتش بازی کا سامان آزاد کشمیر سے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا تھا ملزم اور دیگر سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ملزم کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل میاں افضال احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ یاسرمحمود اور پولیس ٹیم نے عمل میں لائی ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے تھانہ کہوٹہ پولیس کو بروقت کاروائی پر شاباش دی ایس پی صدر نے میڈیا کو بتایا کہ لوگوں کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Kahuta; In a major operation of Kahuta police station, a man Aftab Ahmed was arrested after recovering heavy fireworks worth lakhs of rupees. A total of 180,000 cotton shells were recovered from the cartons. Fireworks were being transported from Azad Kashmir to Rawalpindi.

A case has been registered against the accused and other facilitators and an investigation has been started against the accused. The action was taken by SDPO Kahuta Circle Mian Afzal Ahmed led by SHO Kahuta Police Station Yasir Mahmood and police team. SP Saddar Zia-ud-Din Ahmed commended Kahuta Police Station for timely action. Endangering the lives and property of the people cannot be allowed at all. Proceedings against the perpetrators of such acts will be continued, Said police official.

کہوٹہ شہر میں سٹریٹ لائیٹس کا جال بچھا دیا گیا ,صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان

A network of street lights has been laid in Kahuta city, President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ کہوٹہ شہر میں سٹریٹ لائیٹس کا جال بچھا دیا گیا حکومتی نمائندگان نے کہوٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کہ پچھلے دور حکومت میں کہوٹہ شہر سٹریٹ لائیٹس کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے رات کو اندھیرے میں ڈوبا رہتا تھا جس پر میں نے ترجمان وفاقی حکومت صداقت علی عباسی پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمد اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی سے ملاقات میں کہوٹہ شہر کیلئے سٹریٹ لائیٹس اور بوسیدہ تاریں ختم کر کے نئی تاریں لگانے کا کہا کہ اس کا خصوصی فنڈ دیا جائے جس پر قیادت نے فوری طور پر اس منصوبے کیلئے 26 لاکھ روپے کی منظوری دی جس پر کہوٹہ شہر میں 263 نئی سٹریٹ لائٹس اور تاریں لگائی گئی بہت جلد دس لاکھ کی مزید گرانٹ سے جو علاقے رہ گئے ہیں وہاں بھی لائیٹس لگائی جائیں گی راجہ وحید احمد خان نے مزید کہا کہ ہم اپنے ایم این اے اور ایم پی اے کے تعاون سے اگلے مالی سال کے ختم ہونے تک کہوٹہ شہر کیلئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے کہوٹہ شہر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اگلے چند دنوں میں مٹور چوک سے ذبح خانہ چوک تک سڑک کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔

سابق چیئرمین راجہ فیاض احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ایک ہی پلیٹ فارم سے اگھٹے الیکشن لڑیں گئے

Ex PM Shahid Khaqan Abbasi and former MPA Raja Muhammad Ali will contest election from the same platform, Raja Fayyaz Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین راجہ فیاض احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ایک ہی پلیٹ فارم سے اگھٹے الیکشن لڑیں گئے انشاء اللہ ن لیگی کارکنا ن بہت جلد اپنے ان دونوں لیڈران کو ایک اسٹیج پر اگھٹے دیکھیں گئے حلقہ پی پی سیون کے تمام کارکنان اپنے صفحوں میں اتحاد قائم دائم رکھیں آئندہ عام انتخاب میں ن لیگ کے ہمارے یہ دونوں لیڈران بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگئے اورانشاء اللہ مسلم لیگ ن تمام صوبوں میں کلین سویپ کر کے ملک میں اپنی حکومت قائم کر ئے گئی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین راجہ فیاض احمدآف گوہڑہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے ستاون اور پی پی سیون میں جتنے بھی بڑھے تر قیاتی کام ہوئے وہ ہمارے ان قائدین نے کرائے ہیں حلقے بھر کے تمام کارکنان آپس میں اتحاد کو قائم و دائم رکھیں انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا ہمراہ حافظ عثمان عباسی،راجہ فیاض احمد،راجہ ظفر بگہاروی اور راشد عباسی کے تحصیل کہوٹہ کا دورہ۔مختلف مقاما ت پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری۔لیگی کارکنا ن سے بھی ملاقات۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی،سابق چیئرمین وقار ڈار، ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،خرم عباسی،راجہ اظہار مجید،راجہ امتیاز آف گوہڑہ راجگان اورممبرپریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھیشاہد خاقان عباسی نے اپنے دورے کے موقع پر نتھوٹ کے مقام پر سابق کونسلر راجہ گلزار احمد کے چچا اور ڈاکٹر راجہ عرفان کے والدکی وفات پر،کہوٹہ شہر میں راجہ امتیاز عالم، راجہ انتخاب عالم اور راجہ خورشید عالم کی والدہ محترمہ کی وفات پر،محلہ آڑہ والے حاجی مشتاق عباسی کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر،بیور میں راجہ بشیر کی وفات پر، مٹور میں راجہ شوکت جنجوعہ کے بہنوئی کی وفات پر، لونہ میں سا بق کونسلر راجہ جلیل کے چچا کی وفات پر اور بھون کے مقام پر مختلف مقامات میں ہونے والی فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی کے مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button