DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The Covid-19 rules and regulations ignored by public in a serious situation

کلرسیداں کے شہریوں نے کورونا کے بارے میں جاری حکومتی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں کے شہریوں نے کورونا کے بارے میں جاری حکومتی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا یہاں کے بازاروں مارکیٹوں چوراہوں اور کھیل کے میدانوں میں رش معمول کے مطابق جاری ہے ایک فیصد بھی لوگ فیس ماسک کا استعمال نہیں کرتے سماجی فاصلے کا تو سرے سے خیال ہی نہیں رکھا جاتا یہاں تک کہ کورونا سے ہونے والی حالیہ اموات سے بھی کسی نے سبق نہیں سیکھا اس طرح حکومت کورونا کے خلاف سختی کرنے کی بجائے محض تعلیمی اداروں کو بند کر کے خود کو سرخرو سمجھ رہی ہے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں گویا کورونا صرف تعلیمی اداروں اور اپوزیشن کے جلسوں سے پھیلتا ہے حکومتی سستی نااہلی اور سخت اقدامات نہ کرنے سے کورونا تیزی سے پھیل رھا ہے ہر گاوں میں کورونا کے مریض موجود ہیں کورونا سے ہونے والے اموات کا گھر والے اعلان کرتے ہیں نہ دیگر کو اس سے مطلع کرنا ضروری سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جنازوں پر بھی لوگوں کا بڑا ہجوم جمع ہو جاتا ہے۔

Kallar Syedan; The Citizens of Kallar Syedan have ignored government directives about Corona. Bazaars, markets, intersections and playgrounds are crowded as usual. Not even one percent of people use face masks. No one has learned a lesson from the recent deaths in Corona. Instead of cracking down on Corona, the government is simply shutting down educational institutions and playing sports. Sports activities continue as usual. It is as if Corona only spreads through educational institutions and opposition meetings. Corona is spreading rapidly due to incompetence of the government and lack of strict measures. There are Corona patients in every village and large crowds also gather at funerals.

اسد عباسی ایڈووکیٹ کی کامیابی پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے

The success of Asad Abbasi Advocate is the success of PPP

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسد عباسی ایڈووکیٹ کی کامیابی پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے اسد عباسی نے ہمیشہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور غریب اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کے لئے جوجہد کی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکریٹری اطلاعات محمد شاہد نے اسد عباسی ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے ممبر پنجاب بار کونسل منتخب ہونے مبارکباد دیتے ہوئیکہا کہ ان کی کامیابی وکلاء برادری کی طرف سے پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے اسد عباسی حقیقی معنوں میں اس جیت کے مستحق تھے انھوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے وکلاء برادری کی خدمت کی ہے نئی ذمہ داریاں ملنے کے بعد وہ پہلے سے بھی بڑھ کر وکلاء برادری اور ملک کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق نے لاہور جا کر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button