DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Police in a major operation arrested 03 accused involved in motorcycle theft, recovered 09 stolen motorcycles and weapons found

راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ09موٹر سائیکل اوراسلحہ وایمونیشن برآمد

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ09موٹر سائیکل اوراسلحہ وایمونیشن برآمد۔راولپنڈی پولیس کا متحرک اورمنظم گینگز کے خلا ف کاروائیوں کاسلسلہ جاری،ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شان گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد شان سمیت عماد علی شامل ہیں، ملزمان شان گینگ کے قبضہ سے چوری شدہ 08موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم وحید کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیا،ملزم نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کے دوران ان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا پتہ لگا کر ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سی پی او محمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز،متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس مقصد کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائے جائیں۔

Rawalpindi; In a major operation of Rawalpindi police, 03 accused involved in motorcycle theft were arrested, 09 stolen motorcycles and arms and ammunition were recovered from the possession of the accused.

تھانہ آراے بازار پولیس کی قماربازوں کے خلا ف کاروائی،06قمارباز گرفتار،داؤ پر لگی رقم07ہزار 310روپے،05 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد،مقدمہ درج

Ara Bazar police action against gamblers, 06 gamblers arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ آراے بازار پولیس کی قماربازوں کے خلا ف کاروائی،06قمارباز گرفتار،داؤ پر لگی رقم07ہزار 310روپے،05 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کے خلاف کاروائیو ں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 06قمار بازوں کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں میر خان،حارث خان،محمد صابر،طارق محمود،محمد ریاض اورمحمد صدیق شامل ہیں،ملزما ن کے قبضہ سے جو اء کے داؤ پر لگی رقم 07ہزار 310روپے،05موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ اوآراے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قماربازوں کے خلاف کاروائیو ں میں مزید تیزی لائی جائے۔

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، شاپنگ کے بہانے گارمنٹس کی دکان پر چوری کرنے والی تین خواتین گرفتار،چوری شدہ سامان برآمد،مقدمہ درج۔

City police operation, three women arrested for stealing from a garment shop under the pretext of shopping, stolen goods recovered, case registered.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، شاپنگ کے بہانے گارمنٹس کی دکان پر چوری کرنے والی تین خواتین گرفتار،چوری شدہ سامان برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شاپنگ کے بہانے گارمنٹس کی دکان پرقیمتی سویٹرزچوری کرنے والی تین خواتین کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں آسیہ، کالو بی بی اور نازیہ بی بی شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے چوری کیاگیاسامان برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے کہاکہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیوں میں مزیدتیز ی لائی جائے۔

تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اورشہری کو حبس بے جامیں رکھنے پر سب انسپکٹر اورکانسٹیبل کے خلا ف مقدمہ درج

Sadiqabad police station case registered against sub-inspector and constable for abuse of power

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اورشہری کو حبس بے جامیں رکھنے پر سب انسپکٹر اورکانسٹیبل کے خلا ف مقدمہ درج،اہلکار معطل،چارج شیٹ جاری،ایس ڈی پی اونیوٹاؤن سرکل کو محکمانہ انکوائر ی کا حکم۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صاد ق آبا دپولیس کو عثمان احمد نے بیان دیاکہ کزن امین عارف کے ساتھ پیسوں کا لین دین تھا،جس پر سب انسپکٹر امیرگوندل اورکانسٹیبل نعیم نے زبردستی اپنے کمرے میں ساری رات حبس بے میں رکھا اوررشوت لے کر چھوڑا،جس پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کی اورمقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر فرمائے،جس پر مذکورہ سب انسپکٹر اورکانسٹیبل کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیاگیااورایس ڈی پی اونیوٹاؤن سرکل کو معاملے کی شفاف انکوائری کرنےکے احکامات بھی جاری کیے، اس موقعہ پر سی پی او محمد احسن یونس کا کہناتھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے،پولیس اہلکاروں کی طرف سے کسی بھی غیر قانونی فعل میں ملوث ہونا کسی صورت برداشت نہیں، راولپنڈی پولیس شفافیت اورمیرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کو ہرگز برادشت نہیں کیا جائے گا، آئندہ بھی اگر راولپنڈی پولیس کا کوئی اہلکار کسی بھی غیر قانونی فعل میں ملوث پایا گیا تو ا س کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، راولپنڈی پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،05ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔

Rawalpindi police operations against illegal arms holders continue, 05 accused arrested, arms and ammunition recovered, cases registered.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،05ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ملزم شہزاد خان کو گرفتارکرکے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتارکرکے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ او صدرواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظہیر کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام عباس کو گرفتارکرکے 01پستول 9MMمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم تیمور کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے235 گرام چرس اور34لیٹر شراب برآمد

Rawalpindi police in an operation against criminal elements arrested 06 accused and recovered 235 grams of hashish and 34 liters of liquor from their possession.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے235 گرام چرس اور34لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے حسن علی سے 120گرام چرس، محمد ذیشان سے 115گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے عادل سے 04لیٹرشراب،سہیل سے 05لیٹرشراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شاہد سے 10لیٹرشراب اورنعیم سے 15لیٹرشراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button