DailyNewsHeadline

Kahuta; Timber mafia set fire to jungle

ٹمبر مافیا نے کہوٹہ کے جنگلات کو آگ لگادی ۔کروڑوں روپے کے قیمتی در خت ،چرند ، پرند ،حشرات جل کر خاک

 ٹمبر مافیا نے کہوٹہ کے جنگلات کو آگ لگادی ۔کروڑوں روپے کے قیمتی در خت ،چرند ، پرند ،حشرات جل کر خاک ۔محکمہ جنگلات کی غفلت و لاپروائی سے کاٹے چیڑ کے درختوں کے نشانات کو ختم کر نے کے لیے ٹمبر مافیا نے کہوٹہ کے جنگلات کو آگ لگادی۔قومی خزانے کو ہر سال کی طرع اس سال بھی کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا ۔جبکہ سارا سارا محکمہ جنگلات والے سپاہی سے لے کر چیف تک مہانہ منتھلی بھی لیتے ہیں اس کے علاوہ بھی وہ اپنی ناقص کارکر دگی کا مظاہر ہ چھپانے کے لیے ٹمبر مافیا سے جنگلات میں آگ لگا دیتے ہیں تاکہ کاٹے گئے درختوں کے نشان مٹ جاہیں ۔ عوامی حلقوں نے محکمے میں چھپی ہوئی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یوسی نڑھ، پنجاڑ ، کھڈیوٹ ،بیور ،نارہ ، لہڑی کا تین فیصد سے زاہد علاقہ جنگلات کے مشتمل ہے جہاں یہ جنگلات علاقے کا حسن ہوتے ہیں وہاں پر یہ جنگلات انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں موسم کو بحال رکھتے ہیں درجہ حرارت میں کمی لاتے ہیں بارش میں زمین کو کٹاؤ سے بچاتے ہیں مگر افسوس بعض لوگ چند ایک ٹکوں کی خاطر ان درختوں کو جڑھ سے کاٹ دیتے ہیں جن کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ درختوں کی شاخوں کے ساتھ لگا ہوا ایک ایک پتہ اللہ پاک کی تسبیح کر تا ہے اس لیے جس نے ایک در خت کا ٹا گویا اس نے ایک انسان کا قتل کیا ۔عوامی حلقوں نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات میں چھپی ہوئی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Kahuta; The timber mafia in Kahuta have set fire to local jungle in Kahuta before cutting large number of tree, the fire is set to eliminate number of tree cut and taken by land mafia.

The Forrest dept official have turned blind eye to mafia activities. A appeal has been made to the army and Chief justice to take notice.

راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت2دن کی مہمان ہے کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت2دن کی مہمان ہے کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں آمدہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگئی عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے لیے جد وجہد کا آغاز کر دیاانشاء اللہ پی ٹی آئی ملک بھر میں اس مرتبہ بھی بھرپور کامیابی حاصل کرئے گئی ۔پی ٹی آئی کی حکومت آئے گئی تو بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جسکا کریڈٹ عمران خان اور نواجوانوں کو جاتا ہے انشا اللہ اقتدار میں آکر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے موجودہ حکمرانوں نے 35سالوں میں کوئی خدمت نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے گذشتہ روز ہل ٹاپ ریسٹورینٹ ہوٹل پر راجہ شہباز اور طاہر کیانی کی طرف سے دی گئی افطاری میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں ، ورکروں اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ خورشید ستی صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ نے بھی خطاب کیا ۔

پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ملکی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گئے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
یوم تکبیر 28مئی کے حوالے سے لیگی رہنماؤں ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،چوہدری صداقت حسین ، راجہ ندیم احمد ، راجہ سخاوت علی ، راجہ علی اصغر ، راجہ رفاقت ،راجہ علی اصغر اور عبدالحمید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ملکی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گئے۔ 28مئی 1998ملک کی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جس دن مسلم لیگ ن کی قاہد میاں محمد نواز شریف نے بھارت ایک ایٹمی دسماکے کے بعد 6ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔پاکستان کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ملک کا بچہ بچہ اپنے وطن کی خاطر جان دینے کو تیار ہے ۔ان خیالات کا اظہار 19واں یوم تکبیرکے موقع پرمسلم لیگ ن کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین ، چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ،معروف مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، مسلم لیگی رہنماء راجہ سعید احمد،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر رفاقت جنجوعہ ، مسلم لیگی رہنماء راجہ علی اصغر ،وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدا لحمید مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف ،راجہ محمد ظفر الحق ،مسلح افواج پاکستان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بھارت کے اٹیمی دھماکے کے جواب میں 28مئی 1998کوچاغی بلوچستان کے مقام پر6 اٹیمی دھماکے کر کے بھارے کا منہ توڑ جواب دیا یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہری دن ہے اس دن کو قائد جہموریت میاں محمد نواز شریف نے ایک جرہت مندانہ فیصلہ کر کے بھارت کے دھماکو ں کا نہ صرف جواب دیا بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی محفوظ کر دیا اس دن کو جہاں پاکستانی عوام جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے وہاں پر پورے اسلامی
ملک بھی انتہائی خوشی مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے کرم سے آج پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے انشااللہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ملک میں مزید بہتری لائے گئی ۔۔

جنرل(ر) راجہ ظہیر السلام پاکستان کی شان اور کہوٹہ کی پہنچان ہیں ۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ تصدق جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں جنرل(ر) راجہ ظہیر السلام پاکستان کی شان اور کہوٹہ کی پہنچان ہیں ۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل(ر) راجہ ظہیر السلام کے بارے میں موجودہ وزیر شاہد خاقان عباسی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔فوج کے بارے میں کسی قسم کا بیان دینے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچھیں ۔چاہے موجودہ وزیر شاہد خاقان عباسی ہو یا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ہو ۔پاک فو ج ہمارے ملک کی سرحدوں کی ضامن ہے وہ سر حدوں پر جاگتے ہیں تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ کنگ آف سطان خیل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا پاک افواج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے پاک افواج دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنسوں کے خلاف دنیا کی سب سے بڑھی پراکس جنگ کا مقابلہ کر نے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں آنے والے قدرتی آفات کے موقع پر سارے چھوٹے بڑھے ریلیف آپریشن کر رہی ہے ۔سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات مصروف ہیں چین ، روس اور اب خلیج (اسلامی اتحاد )کے محاز پر انڈیا اور امریکہ کی خارجہ پالیسی کا مقابلہ کر رہی ہے اس کے علاوہ دہشت گر دی سے متاثرہ لاکھوں آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کرہی ہے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی ہماری پاک افواج سول عدالتوں سے ملنے والے دہشت گردی کے کیسزسن رہی ہے اس تمام کاموں کے علاوہ پولیو کے قطرے اور مر دم شماری بھی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پاک افواج ملک کی خاطر جان دینے والی دنیامیں پہلی افواج ہے۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. When timbre mafia is caught MPA comes to rescue the culprits. Many a cases in local police station have been withdrawn due to intervention from MPA or his cronies.

Back to top button