DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Sohail Ahmed killed in a fatal car-motorcycle collision near Kahuta city

کہوٹہ شہر کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم نتیجے میں سہیل احمد ولد حاجی صابر ساکن سون یوسی نڑھ جان بحق

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم نتیجے میں سہیل احمد ولد حاجی صابر ساکن سون یوسی نڑھ جان بحق جبکہ دو نوجوان شدید زخمی۔دونوں زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔حادثے میں جان بحق ہونے والے نوجوان سہیل احمد ولد حاجی صابر ساکن سون یوسی نڑھ کے لواحقین سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کا اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا۔ گذشتہ روز کہوٹہ کچہر ی کے قریب موٹر سائیکل نمبری آر، آئی، کے3096اور ایکس ایل آئی کار نمبری آر، ایکس 162کا آپس میں ایکسیڈنٹ ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سہیل احمد ولد حاجی صابر ساکن سون یوسی نڑھ جان بحق ہو گیا اور ان کے ساتھ سوار فیضان اور حبیب اللہ شدید زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبعی امدادکے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج خرم ستی، راجہ مستنصر، عمران احمد، فیصل شہزاداور دیگر افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخموں کو ہسپتال میں لایا۔

Kahuta; Sohail Ahmed son of Haji Sabir resident of Son UC Narh was killed and two youths were seriously injured in a car-motorcycle collision near Kahuta city. Both the injured were referred to Rawalpindi. Sohail Ahmed son of Haji Sabir died in the accident. Faizan and Habibullah were seriously injured and were referred to Rawalpindi after first aid. After receiving information about the accident, Kahuta City Traffic Police in-charge Khurram Satti, Raja Mustansir, Imran Ahmed, Faisal Shehzad and others reached the spot. Went and brought the wounded to the hospital.

ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی مشتاق عباسی کی اہلیہ محترمہ وفات پا گیں نمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شر کت کی

Hundreds of people attended the funeral prayers of the wife of prominent political and social figure Haji Mushtaq Abbasi.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی مشتاق عباسی کی اہلیہ محترمہ وفات پا گیں نمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔ حاجی مشتاق عباسی کی اہلیہ محترمہ کی نمازے جنازہ آڑہ والے قبر ستان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی، مولانا عبداللہ عابد، سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود،سابق کونسلر حاجی ملک عبد الروف، سابق کونسلرحاجی ارشد محمود،سابق کونسلرقاضی اخلاق کھٹڑ، سابق کونسلرعبدالحمید قریشی، مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،احسان ستی آف نڑھ،ماسٹرملک طاہر مبین،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخضیات نے شر کت کی۔

سابق کونسلر راجہ حسنین آف کھلول کے والد محتر م کی وفات پر حافظ عثمان عباسی کا اظہار تعزیت

Hafiz Usman Abbasi extends condolences on the death of father of former councillor Raja Hasnain of Khallol

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر راجہ حسنین آف کھلول کے والد محتر م کی وفات پر حافظ عثمان عباسی کا اظہار تعزیت۔گذشتہ روز قبل سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت نذابت شاہ،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ اظہارمجیداور صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے سابق کونسلر راجہ حسنین آف کھلول کے والد محتر م راجہ ظہور احمد المعروف نائیک جوری کی وفات پران کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔

تحریک لبیک یارسول ﷺحافظ خادم حسین رضوی کی وفات پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے

Nation morns death of Hafiz Khadim Hussain Rizvi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں رہنما ء تحریک لبیک یارسولﷺنے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ سر براہ تحریک لبیک یارسول ﷺحافظ خادم حسین رضوی کی وفات پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے تمام عالم اسلام ایک سچے، پکے عاشق عاشق رسول ﷺ تھے جنہوں نے حقیقی معنوں میں دین محمدی پر پہرہ دیا ہے نبی پاک ﷺ کی شان میں جب کسی گستاخ نے گستاخی کی کوشش کی حافظ خادم حسین رضوی ؒ ان طاغوتی طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی کی دیوار کی طرع کھڑئے ہو جاتے تھے نبی پاک ﷺ کی ناموس پر جس طرع انہوں نے پہرہ دیا اس کی مثال نہیں ملتی عالم اسلام ایک سچے عاشق رسول ﷺاور دین کے سپاہی سے محروم ہو گیا ہے حافظ خادم حسین رضویؒ جیسی عظیم شخصیات صدیوں بعد پید ا ہوتے ہیں ہم اس غم کی گھڑی میں ان کے لواحقین،ان کے شاگردوں اور ان کے چاہنے والوں کے غم میں برابر شریک ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں رہنما ء تحریک لبیک یارسولﷺنے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ ہمارے قائد حافظ خادم حسین رضویؒآج سر خرو ہو کر اللہ پاک کی بارگاہ میں جا رہے ہیں قبر مبارک میں جب ان کو نبی ﷺ کا دیدار کرایا جائے تو وہ بے اختیار کہیں گئے یارسولﷺبے شک میں معذور تھا مگر اللہ قسم جب بھی آپ کی ناموس کی بات آئی آپ ﷺ کے اس خادم نے سر دھڑ کی بازی لگا دی تھی راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے مزید کہا کہ میں اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک حافظ خادم حسین رضویؒ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب عطا فرماہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button