London; Passenger fear as PIA raises fares
پی آئی اے کے کرایوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہزار پاونڈ فی مسافر، برطانوی شہری پریشان
لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) پی آئی اے کے کرایوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی- تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سکول کی چھٹیوں کے آتے ہی پی آئی اے کے کرایوں میں دوگنا اضافہ کر دیا جاتا ہے جو برطانوی شہریوں کے ساتھ کسی زیادتی سے کم نہیں گزشتہ روز برطانوی شہری نے جولائی سے اگست تک پی آئی اے کے ٹکٹ بک کرنے کے لیے ٹکٹ آفس میں رابطہ کیا تو اس کے پاوں سے زمین نکل گئی ہزار پاونڈ فی مسافر اور انڈر بارہ کے بچوں کا آٹھ سو پاونڈ بتایا گیا جس پر شہری سخت پریشان ہوا ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ سکول کی چھٹیوں کے دوران برطانوی شہریوں کو سستے ٹکٹ فراہم کیا کریں تاکے وہ اپنے بچوں کو پاکستان لا سکیں اگر ایسے ہی مہنگے ٹکٹ ملتے رہے تو بچے تو کیا بڑے بھی پاکستان چھٹیاں گزارنے کی بجائے کسی اور ملک کو ترجیح دینے پر مجبور ہو جاہیں گے کیونکہ اگر ایک فیملی پاکستان جائے تو اس کے چار ہزار کے صرف ٹکٹ پر ہی خرچ ہو جاہیں گے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں اور سستے ٹکٹوں کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے ورنہ برطانوی شہری پہلےہی پی آئی اے کے عملہ اور جہازوں سے پریشان ہیں اوپر سے ٹکٹ بھی مہنگے ۔ بہت سے لوگ قطر ، اتحاد اور امرات جیسی فلایٹ پر سفر کر رہے ہیں
London; The British Pakistani community have deplored PIA after the airline increased fares to £1,000 for ticket during holiday period.
نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کا ایک اور پول کھل گیا برطانوی شہری سراپا احتجاج بن گئے
لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) اسلام آباد ائیر پورٹ پر ائے روز طرح طرح کی شکایات سننے اور دیکھنے کو مل رہی ہیں گزشتہ روز برطانوی شہری عبدالعزیز کی میت کو مانچسٹر سےاسلام آباد پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 702 کے ذریعے لایا گیا مگر ائیر پورٹ پر تابوت کو پرواز سے باہر لانے کے لیے کوئ لفٹر تک موجود نہ تھا لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت میت کو ہاتھوں پر اٹھا کر باہرلانا پڑا اور ائیر پورٹ پر کوئی ایمبولینس سروس بھی نہیں ہے میت کو باہر لانے کے بعد لواحقین کو میسج دیا گیا کے ائیر پورٹ پر ایمبولینس سروس مہیا نہیں ہے میت کو اپنی مدد آپ کے تحت گھر لے جانا ہوگا لواحقین اس رویے سے سخت پریشان ہوئے اور کچھ گھنٹے انتظار کرنے کے بعد ایمبولینس کا انتظام کر کے میت کو گھر لے گئے اور ساتھ ہی پی آئی اے کی سروس کا بائیکاٹ کرنےکا اعلان بھی کر دیا