DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed breaks locks of principal office and took papers out for students at Gov degree college

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے پرنسپل آفس کا تالا توڑ کر پنجاب یونیورسٹی کے عملہ اور کالج سٹاف نے ”ہیلتھ اینڈ پرفیزیکل ایجوکیشن“ کے پریکٹیکل کی ”جوابی شیٹس نکالیں اور طلباء سے پریکٹیکل پرلیا گیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کے طالبات کا سال ضائع ہونے سے بچا لیا۔ پرنسپل آفس کا تالا توڑ کر پنجاب یونیورسٹی کے عملہ اور کالج سٹاف نے ”ہیلتھ اینڈ پرفیزیکل ایجوکیشن“ کے پریکٹیکل کی ”جوابی شیٹس نکالیں اور طلباء سے پریکٹیکل پرلیا گیا۔ پرنسپل آفس کو تالا لگا کر چابی اپنی جیب میں ڈال کر غائب رہے۔ والدین طلباء اور شہریوں کے رابطہ کرنے پر ممبر بورڈ آف گورنرز راجہ صغیر احمد نے ایم پی اے نے فوری ایکشن لیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کی انتظامی بے ضابطگیوں، پرنسپل آفتاب احمد کی خلاف قانون تقرری میرٹ کی دھجیاں اڑا کر بغیر تجربہ کے حامل شخص ”گرنمنٹ ڈگری کالج“ کہوٹہ کا پرنسپل تعینات کر نا انتظامیہ کے لیئے لمحہ فکریہ سے کم نہ ہے۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کہوٹہ میں قبل ازیں (شماریات)کے پریکٹیکل کی رولنمبر سلپس انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے طلبہ کو نہ مل سکیں۔ اور ان کا سال ضائع ہو گیا۔ جبکہ گزشتہ روز کالج میں طلبا ء کے ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے پریکٹیکل لینے پنجاب یونیورسٹی کا سٹاف اور طالبعلم تین گھنٹے پرنسپل آفس کے باہر انتظار کرتے رہے اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ممبر بورڈ آف گورنرراجہ صغیر احمد ایم پی اے سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا کہ کالج کے طالبعلموں کی جوابی شیٹس پرنسپل آفس میں پڑی ہیں اور آفس کو تالا لگا کر چابی پرنسپل لیکر کالج سے غائب ہیں۔ جس پر راجہ صغیر احمد نے کہا کہ پرنسپل آفس کے تالے توڑ کر جوابی شیٹس حاصل کی جائیں۔اور طلبا کا سال بچا یا جائے طلبااور انکے والدین نے راجہ صغیر احمد کے فوری ٰٓایکشن کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہو ئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناگورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کی انتظامی بے ضابطگیوں، پرنسپل آفتاب احمد کی خلاف قانون تقرری میرٹ کی دھجیاں اڑا کر بغیر تجربہ کے حامل شخص ”گرنمنٹ ڈگری کالج“ کہوٹہ کا پرنسپل تعینات کر نا انتظامیہ کے لیئے لمحہ فکریہ سے کم نہ ہے۔

Kahuta; Provincial Parliamentary Secretary Prisons MPA Raja Sagheer Ahmed saved the year of Government Degree College Kahuta students from being wasted. Breaking the lock of the principal’s office, the staff of Punjab University and the college staff took out the sheets of the practical of “Health and Professional Education” and took the practical from the students.

Show More

Related Articles

Back to top button