Kahuta; First winter rainfall brings Kahuta city to its knees due to incompetence of tehsil administration
کہوٹہ شہر میں موسم سر ما کی پہلی بارش نے ایم این اے ستاون اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی نااہلی کا پول کھول دیا۔بارشی پانی کی نکاسی ناں ہونے وجہ سے مٹور چوک کہوٹہ تلاب کا منظر پیش کر نے لگا پانی دوکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج مٹورچوک تا مذبحہ خانہ تک “کشتیاں “چلانے کا مطالبہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں موسم سر ما کی پہلی بارش نے ایم این اے ستاون اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی نااہلی کا پول کھول دیا۔بارشی پانی کی نکاسی ناں ہونے وجہ سے مٹور چوک کہوٹہ تلاب کا منظر پیش کر نے لگا پانی دوکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج مٹورچوک تا مذبحہ خانہ تک “کشتیاں “چلانے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز رات گے سے جاری موسم سرما کی پہلی بارش نے جہاں ہر طرف جل تھل کر دیا ہے وہاں پر ہی ایم این اے ستاون اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی نااہلی کا پول کھول دیا ہے ایم این اے حلقہ ستاون جو الیکشن سے پہلے اپنے لیڈرکی طرع بڑھے بڑھے دعوئے کر رہے تھے الیکشن کے بعد اس طرع غائب ہو گے ہیں جیسے وہ کبھی اس حلقے میں آئے ہی نہیں ہیں ناں انہوں نے یہاں سے ووٹ لیے ہیں نہ ہی کسی کو جانتے ہیں بارش کے پانی کئی کئی فٹ کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنا دشوار ہو جاتا ہے عوامی حلقوں نے ایم این اے ستاون اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج کر تے ہوئے مٹورچوک تا مذبحہ خانہ تک “کشتیاں “چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Kahuta; The first rain of winter in Kahuta city opened the pool of incompetence of MNA constituency and Tehsil administration of Kahuta. Residents of effected area staged a protest demanding running of “boats” from Mator chowk to the slaughter house was like a river as locals have asked prompt action to be taken.
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ اے سی کہوٹہ رابعہ سیال کے گوداموں پر چھاپے اور تاجروں کو بھاری جرمانے کرنے کی وجہ سے تاجر سراپا احتجاج
Flour crisis in Kahuta city, raids AC Kahuta Rabia Sial raids on traders has left traders to protest
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ اے سی کہوٹہ رابعہ سیال کے گوداموں پر چھاپے اور تاجروں کو بھاری جرمانے کرنے کی وجہ سے تاجر سراپا احتجاج گزشتہ روز انجمن کریانہ فروش یونین کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں چھوٹے تاجروں پر دس دس ہزار روپے جرمانہ کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا جبکہ انھوں نے کہا کہ 105روپے چینی لا کر 86روپے فروخت نہیں کر سکتے اور نہ ہی مہنگے داموں آٹا لا کر 860روپ تھیلا فروخت کر سکتے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری انجمن تاجران حاجی پرویز مغل،صدر کریانہ فروش ملک غلام نبی، سرپرست اعلیٰ ملک شاہد، نائب صدر ملک محمد آصف اور دیگر نے کہا کہ سرکاری آٹا چند دوکانداروں کو ملتا ہے وہ بھی 50پچاس تھیلے جبکہ وہ پورا نہیں ہو سکتا اور نہ ہی وہ معیاری ہوتا ہے ملوں والے آئے روز ریٹ بڑھا دیتے ہیں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بجائے چھوٹے دوکانداروں کو تنگ کرنے کے چینی اور آتے کی ملوں پر چھاپے مار کر قیمت کو کنٹرول کریں انھوں نے فیصلہ کیا کہ جو مال ہے وہ فروخت رکینگے اور آئندہ سوموار سے کوئی بھی تار آٹا اور چینی نہیں لائے گا جبکہ اے سی کہوٹہ نے چینی ذخیرہ کرنے والوں اور ریٹ لسٹ پر عمل نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور چینی کا گودام سیل کر دیا جبکہ پوٹھوہار آٹا مل کو ناقص آٹے کی فراہمی پر90ہزار جرمانہ اور وارننگ دی۔
صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی رہائش گاہ پر سابق بلدیاتی نمائندوں کی آمد۔حلقے کی سیاست،آمدہ بلدیاتی الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصیلی گفتگو
Political leaders arrive at the residence of Raja Imran Zamir to discuss political situation
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی رہائش گاہ پر سابق بلدیاتی نمائندوں کی آمد۔حلقے کی سیاست،آمدہ بلدیاتی الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصیلی گفتگو۔مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین یوسی نڑڑ بلال یامین ستی نے مسلم لیگ ن کے اتحاد کی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے قیادت کو اپنا رویہ درست کرنے اور بلاتفریق سبکو ساتھ لیکر چلنے کا مطالبہ۔سابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبدالراؤف راجہ اور سابق چیئرمین کہوٹہ سٹی راجہ ظہور اکبر نے بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ناراضگی کی اصل وجہ قیادت کا درست رویہ نہ ہے۔ صدر پریس کلب کہوٹہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ غیر رسمی اجلاس میں سابق چیئرمین دوبیرن خور راجہ ظفر بگہاروی، سابق چیئرمین سجاد احمد ستی،سابق چئیرمین یوسی بیور راجہ فیاض، سابق چیئرمین پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی،سابق چیئرمین نڑڑ بلال یامین ستی،نمبردار راجہ خالد، صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ،راجہ رومان سعید و دیگر بھی موجود تھے جبکہ۔پریس کلب کہوٹہ کے سرپرست اعلی سعید افضل چوہان، کبیر جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی نے سوالات بھی کیے وونوں گروپوں کے چیئرمینوں اور دیگر عہدیداران نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ماضی کو بھلا کر مسلم لیگ ن کو منظم اور مضبوط کیا جائے اسکے لیے قیادت کو رویہ درست کرنا ہوگا اعلی قیادت ملکر جو فیصلہ کریگی ہم انکے ساتھ ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کی آڑھائی سالہ کارکردگی کو ناقص قرار دیا گیا۔مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین یوسی نڑڑ بلال یامین ستی نے مسلم لیگ ن کے اتحاد کی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے قیادت کو اپنا رویہ درست کرنے اور بلاتفریق سبکو ساتھ لیکر چلنے کا مطالبہ۔سابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبدالراؤف راجہ اور سابق چیئرمین کہوٹہ سٹی راجہ ظہور اکبر نے بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ناراضگی کی اصل وجہ قیادت کا درست رویہ نہ ہے۔ صدر پریس کلب کہوٹہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ غیر رسمی اجلاس میں سابق چیئرمین دوبیرن خور راجہ ظفر بگہاروی، سابق چیئرمین سجاد احمد ستی،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض، سابق چیئرمین پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی،سابق چیئرمین نڑڑ بلال یامین ستی،نمبردار راجہ خالد، صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ،راجہ رومان سعید و دیگر بھی موجود تھے جبکہ۔پریس کلب کہوٹہ کے سرپرست اعلی سعید افضل چوہان، کبیر جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی نے سوالات بھی کیے دونوں گروپوں کے چیئرمینوں اور دیگر عہدیداران نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ماضی کو بھلا کر مسلم لیگ ن کو منظم اور مضبوط کیا جائے اسکے لیے قیادت کو رویہ درست کرنا ہوگا اعلی قیادت ملکر جو فیصلہ کریگی ہم انکے ساتھ ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کی آڑھائی سالہ کارکردگی کو ناقص قرار دیا گیا۔
انسپکٹر راجہ نصیر شہید کی اہلیہ، ڈائریکٹر شاہین کالج راجہ نعمان نصیر کی والدہ محترمہ،ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اور فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم کی ممانی جان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام
Dua e qul observed for the late wife of Insp.Raja Naseer Shaheed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
انسپکٹر راجہ نصیر شہید کی اہلیہ، ڈائریکٹر شاہین کالج راجہ نعمان نصیر کی والدہ محترمہ،ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اور فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم کی ممانی جان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام،علمائے کرام، سیاسی وسماجی شخصیات سے اہل علاقہ کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز انسپکٹر راجہ نصیر شہید کی اہلیہ، ڈائریکٹر شاہین کالج راجہ نعمان نصیر کی والدہ محترمہ،ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اور فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم کی ممانی جان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام کیا گیا جس میں مولانا حافظ محمد یونس،مولانا حافظ عبداللہ عباسی،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ، نمبردار راجہ ندیم رشید،راجہ قمر یعقوب، رضوان گل کیانی،سوشل میڈیا کے صحافی راجہ تو قیر شبیر عوام کی آواز،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغر کیانی، ممبران پریس کلب کہوٹہ احتشام کیانی، افتخار غوری، افضال شمسی، راجہ رومان سعید، اسلان کیانی، فیضان جنجوعہ، کبیر جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی،سماجی شخصیات سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ختم قرآن پاک کیا گیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔