Kallar Syedan; PTI leader Raja M Saqlain thwarted attempts to set up a Monday market in the name of cattle market by declaring it illegal
کلرسیداں میں غیر قانونی قرار دے کر منڈی مویشیاں کے نام سے لگائے جانے والے سوموار بازار کو مافیا کی سرپرستی میں لگانے کی کوششیں پی ٹی آئی رہنما راجہ محمد ثقلین نے ناکام بنا دیں
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں غیر قانونی قرار دے کر منڈی مویشیاں کے نام سے لگائے جانے والے سوموار بازار کو مافیا کی سرپرستی میں لگانے کی کوششیں پی ٹی آئی رہنما راجہ محمد ثقلین نے ناکام بنا دیں اور چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کو کاروائی کی ہدایت کر دی چند ماہ قبل ہی اس بازار کو غیر قانونی قرار دے کر ختم کیا گیا تھا جس میں ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے تہ بازاری کی وصولی کے ساتھ ساتھ ان لوگوں سے بھی بھتہ وصول کیا جاتا تھا جو گھوم پھر کر موبائل اسسریز،کمبل،چادریں،کبوتر،مرغ فروخت کرتے تھے مگر گزشتہ چند ہفتوں سے یہاں بھی انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود ایک بار بھی بھتہ کی بحالی کے لیئے کوششیں کی جا رہی ہیں مگر ہفتہ کے روز پی ٹی آئی رہنما راجہ محمد ثقلین نے عاقب علی اور عثمان مانی کے ہمراہ چوآ روڈ کے کنارے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر سے ملاقات کرکے معلومات حاصل کیں تو انکشاف ہوا کہ حکومتی اور سرکاری طور پر اس بازار کی پابندی کے باوجود کچھ لوگ حکومتی جماعت کے لوگوں کا نام لے کر یہ بازار خود چلانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر راجہ محمد ثقلین نے کہا کہ غیر قانونی قرار پانے والے بازار کو کوئی بھی بحال کرنے اور چلانے کا اختیار نہیں رکھتا انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرے یادرہے کہ کہ بلدیہ کے پاس کسی بھی بازار کے قیام کے لیئے آراضی موجود نہیں ماضی میں منڈی مویشیاں پھر سبزی منڈی کے نام پر یہ بازار چلایا جاتا تھا مقامی حلقوں نے راجہ محمد ثقلین کے فیصلے کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بازار شہر کے وسط میں چوآروڈ پر لگا کر مسافروں اور شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذہ یہ بازار یہاں کسی صورت بحال نہیں ہونا چاہیئے۔
PTI leader Raja Muhammad Saqlain thwarted the mafia-sponsored attempts to make Somwar Bazaar in the name of cattle market illegal by declaring it illegal in Kallar Syedan and directed Chief Officer Sahibzada Imran Akhtar to take action.
سابق کونسلر راجہ ظفر محمود کی گاؤں چھنی میں تقریب چہلم
Dua e Chelum observed for late ex councillor Raja Zaffar Mahmood in Channi
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ادارہ منہاج القرآن کے پی کے کے مہتمم پروفیسر عبدالجلیل نے کہا ہے کہ نماز روزہ حج اور زکوت ہی عبادت نہیں ہیں ان تک محدود رہ کر ہم کامیاب انسان نہیں بن سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں کے سابق کونسلر راجہ ظفر محمود کی گاؤں چھنی میں تقریب چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر، مفتی زاھد یوسف،قاری عبدالرشید قادری،راجہ ازرم حمید سیالوی،حافظ سہیل اشرف ملک،محمد اعجاز بٹ،راجہ محمد ثقلین،محسن نوید سیٹھی،راجی ندیم احمد،محمد زبیر کیانی،راجہ پرویز اختر قادری،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،چوھددی توقیراسلم،عاقب علی،عثمان مانی،شاھد اکبر گجر،صوبیدار غلام ربانی،مسعود بھٹی،نوید اختر مغل،چوہددی نعیم بنارس،جاوید چشتی ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے پروفیسر عبدالجلیل نے کہا کہ بلاشبہ نیک اولاد صدقہ جاریہ ہے مگر ہمیں خود کو عبادات کے لیئے نماز روزے حج تک محدود نہیں کرنا چاہیئے بلکہ مخلوق خدا کی خدمت بھی عبادت ہے ہمیں ایک دوسرے کی کھل کر مدد کرنی چاہیئے اس سے معاشرے سے منافرت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
چار نا معلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا، یہ واردات مہیرہ سنگال کے قریب پیش آئی
Four unidentified assailants robbed a motorcyclist near Maira Sangal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… روات کلر سیداں روڈ پر چار نا معلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا، یہ واردات مہیرہ سنگال کے قریب پیش آئی محمد زبیر نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ روز رات 9 بجے کے قریب کام سے واپس آ رہا تھا کہ مہیرہ سنگال اسٹاپ پر پیچھے سے دو بدون نمبرز موٹر سائیکلز جن پر چار اشخاص سوار تھے نے مجھے روک لیا اور شاپنگ بیگ میں پڑا ہوا میرا سامان ایک عدد ڈی وی آر،چھ کیمرے،ایک عدد چھوٹا ٹی وی،35 ہزار روپے کی نقدی، موبائل فون گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے۔ملزمان پشتو زبان بول رہے تھے۔
چوہدری محمد اشفاق کی خوشدامن اور چوھدری فیصل کی دادی کلرسیداں کے گاؤں کھناھدہ میں انتقال کر گئیں
Grandmother of Ch Faisal passed away in Khandah
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گوجرخان میں تعنیات گرداور حلقہ قاضیاں چوہدری محمد اشفاق کی خوشدامن اور چوھدری فیصل کی دادی کلرسیداں کے گاؤں کھناھدہ میں انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں راجہ ندیم احمد،ٹھیکیدار بشارت،الحاج غلام ظہیر،چوہدری عبدالجلیل،چوہدری فیصل،قاضی امجد محبوب،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
چو ہد ر ی ز و ہیب ا کر ا م کی پھو پھی کو کلر سیداں میں سپردخاک کر دیا گیا
Aunty of Ch Zoaib passed away in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پا کستا ن تحر یک ا نصا ف لیبر و نگ ڈ سٹر کٹ ر ا و لپنڈ ی کے جنر ل سیکر ٹری چو ہد ر ی ز و ہیب ا کر ا م کی پھو پھی کو کلر سیداں میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں محمد ا عجا ز بٹ،شیخ حسن ر یا ض،ر ا جہ ظفر محمو د،چو ہد ری ز ین ا لعا بد ین عبا س،قمر ا یا ز،محسن نو ید سیٹھی، چو ہد ر ی ا خلا ق حسین،عا طف ا عجا ز بٹ،صغیر ا حمد بھو لا،نو ید ا ختر مغل،ڈ ا کٹر طا ہر قر یشی اور دیگر نے شرکت کی۔
محمد یونس انتقال کر گئے نما ز جنازہ بروز اتوار دن گیارہ بجے ساکرا نزد سکوٹ میں ادا کی جائے گی
M Younis passed away in Sakot
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق ناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کے تایا،سپین میں مقیم محمد ذوالقرنین اور سعودی عرب میں مقیم محمد امین کے والد محترم محمد یونس انتقال کر گئے نما ز جنازہ بروز اتوار دن گیارہ بجے ساکرا نزد سکوٹ میں ادا کی جائے گی۔