Kallar Syedan; House waste water left to flow on newly constructed Dhuangalli road due to negligence of Punjab Highway
نجاب ہائی وے کی غفلت اور لاپروائی سے نوتعمیر و مرمت کلر دھانگلی سڑک کو نقصان پہنچانے کے لیئے گھروں کا پانی سڑک پر چھوڑ دیا گیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پنجاب ہائی وے کی غفلت اور لاپروائی سے نوتعمیر و مرمت کلر دھانگلی سڑک کو نقصان پہنچانے کے لیئے گھروں کا پانی سڑک پر چھوڑ دیا گیا اور پنجاب ھائی وے کے ایس ڈی او اوردیگر عملہ تماشائی کا کردار ادا کر رھا ہے چند ہفتے قبل ہی کروڑوں کی لاگت سے کلرسیداں دھانگلی روڈ کی خصوصی مرمت کی گئی جس پر کلرسیداں اور آزادکشمیر کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا تھا مگر تعمیراتی کام کے ساتھ ہی موھڑہ پھڈیال،موہڑہ دھیال،بنک چوک،کنوھا اور سہوٹ میں گھروں کا گندا پانی ایک بار پھر سڑک پر چھوڑ دیا گیا ہے جو گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل سڑک پر بہ کر اسے نقصان پہنچا رھا ہے مگر پنجاب ھائی وے ایم اینڈ آر راولپنڈی کے ایس ڈی او اوورسیئر اور بیدار سمیت سارے اس صورتحال میں کسی کو نوٹس جاری کرنے کی بجائے تماشائی بنے ہوئے ہیں ان کی اس مجرمانہ غفلت سے یہ سڑک آئندہ چند ایام میں پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات میں بدل جائے گی شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اور ایس ای پنجاب ھائی وے سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan; Just a few weeks ago, special repairs were carried out at a cost of many Caror Rps on Kallar Syedan Dhuangalli Road on which the people of Kallar Syedan and Azad Kashmir breathed a sigh of relief but along with the construction work Dirty house hold waster water has once again been left to flow on the road, which has been continuously flooding the road for the last several weeks and causing damage to it. Instead of repairing Punjab Highway have become spectators. Due to their criminal negligence, this road will be damaged again and will turn into ruins.
معزز ین علاقہ کی مداخلت سے بیس سالہ درینہ راستے کا تنازع حل ہو گیا۔
The intervention of the esteemed has resolved the dispute over the public way in Morra Vaince
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…معزز ین علاقہ کی مداخلت سے بیس سالہ درینہ راستے کا تنازع حل ہو گیا۔موہڑہ وینس کنوہا میں سادات فیملی اور دیگر آبادی کی جانب جانے والا رفاع عامہ کا راستہ گزشتہ 20 سالوں سے التواء کا شکار تھااس دوران پولیس کو بھی مداخلت کرنا پڑی تھی تا ہم گزشتہ روز سابق نائب ناظم راجہ طارق وینس، قاضی احسان الحق قریشی،سردار حاجی صلاح الدین،میجر (ر) جاوید اختراور سابق کونسلر ناہید اختر نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے راستے کے بیس سالہ پرانے تنازع کو افہام تفہیم سے حل کروا دیا۔مسلم لیگ (ن) یوسی کنوہا کے صدر سید شہاب ثاقب، سید غلام ظہیر احمد گیلانی، حاجی امیر افضل اور حاجی محمد جاوید نے معزز علاقہ کے اس کردار کی تعریف کی ہے۔
ایم این اے و صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی
MNA and President PTI North Punjab Sadaqat Ali Abbasi called on Punjab Governor Chaudhry Muhammad Sarwar
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ایم این اے و صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔،ملاقات میں صوبے میں مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور پنجاب میں گورننس کو بہتر کرنے کے مختلف امور پر مشاورت کی گئی صوبے میں لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لیے آب پاک اتھارٹی کو جلد فعال بنانے پر اتفاق ہوا۔ صداقت علی عباسی نے گورنر پنجاب کا بطور چانسلر،کوہسار یونیورسٹی آف مری کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا شکریہ ادا کیا اور ان سے کوہسار یونیورسٹی کی دیگر تعیناتیوں کے بارے میں مزید پراسیس کو جلدی مکمل کرنے کی درخواست کی۔این اے 57 میں ساگری ڈگری کالج، زیر تعمیر صحت کے مراکز THQ روات، RHC تھوہا خالصہ، ریسکیو 1122 کہوٹہ کوٹلی ستیاں،کلر سیداں اور کھجٹ مری میں عملہ بڑھانے اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکمہ جات سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی۔ملاقات میں فیصل آباد سے منتخب ایم این اے فیض اللہ کموکا بھی موجود تھے۔
روات پولیس کی اہم کاروائی، شراب سپلائر سلیم انور گرفتار
Liquor supplier Saleem Anwar arrested in Rawat police operation
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات پولیس کی اہم کاروائی، شراب سپلائر سلیم انور گرفتار، شراب کی 108بوتلیں برآمد، مقدمہ درج،ملزم کے خلاف کاروائی اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او روات یاسر مطلوب کیانی اور پولیس ٹیم نے کی،ملزم کے انکشاف پر دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائیگا،ادہر ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی اے ایس پی صدر اور روات پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
ٹرانسپورٹروں اور اڈا مالکان کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فیس ماسک استعمال کرنے کی سختی سے ہدایت جاری
Transporters strongly instructed to use face masks to prevent the spread of corona virus
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایت پر انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان نے کلر سیداں میں ویگن و بس اسٹینڈز کو دورہ کر کے ٹرانسپورٹروں اور اڈا مالکان کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فیس ماسک استعمال کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اڈوں کے علاوہ روڈ پر بھی گاڑیوں کو روک کر چیک کیا جائے گا اور فیس ماسک کی پابندی نہ کرنے پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
چوآخالصہ سے ضلع کونسل کے سابق رکن حاجی محمد صدیق کے خسر انتقال کر گئے نمازجنازہ پیر حالی میں ادا کی گئی
Namaz e janaza of father in law of Haji M Saddique held in village Pehar Hali
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…چوآخالصہ سے ضلع کونسل کے سابق رکن حاجی محمد صدیق کے خسر اور برطانیہ کے شہر گلاسگو میں مقیم محمد فیاض اور عبدالجلیل کے والد محترم حاجی خلیل 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے نمازجنازہ پیر حالی میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی اور مذہبی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔