Kallar Syedan; Failed armed robbery attempt at money exchange, Three people injured in firing, See video
کلرسیداں شہر کے منی چینجر کو لوٹنے کی کوشش گارڈ نے ناکام بنا دی دوطرفہ فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ راہگیر اور دوکاندار سمیت تین افراد زخمی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں شہر کے منی چینجر کو لوٹنے کی کوشش گارڈ نے ناکام بنا دی دوطرفہ فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ راہگیر اور دوکاندار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے چھ مسلح ملزمان نے تین منٹ تک فائرنگ کی ناکامی پر ملزمان دو موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے یہ واقعہ پیر کی شام ساڑھے چار بجے شہر کی مصروف چوآ روڈ پر پیش آیا سندھو پلازہ میں واقع منی چینجر کی گاڑی کیش لے کر کلرسیداں پہنچی ہی تھی کہ چھ کے لگ بھگ مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی منی چینجر کے گارڈ نے بھی ان کا خوب مقابلہ کیا فائرنگ کا سلسلہ تین منٹ سے زائد جاری رہا جس سے سیکورٹی گارڈ علی اصغر،راہگیر عابد حسین اور ایک دوکاندار قاسم رفیق زخمی ہو گئے اور ملزمان دو ہنڈا موٹرسائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہو گئے واقعہ کے فوری بعد ایس ایچ او کلرسیداں غضنفر اقبال موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ایک زخمی قاسم رفیق کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا واقعہ کے وقت مسلم لیگ ن سٹی کلرسیداں کے شہر حاجی چوہدری اخلاق حسین بھی بازار سے گزر رہے تھے کہ وہ فائرنگ شروع ہوتے ہی بائیک کو پھینک کر ایک دوکان میں داخل ہو گئے جس سے وہ محفوظ رہے۔
Kallar Syedan; Attempts to rob a money changer in Kallar Syedan were foiled by security guard. Two people, including a security guard, a passer by and a shopkeeper, were injured in a two-way fire fight. The incident took place on the city’s busy Choa Road at 4.30 pm. The money changer’s vehicle located in Sindhu Plaza had just reached Kallar Syedan with cash when about six armed men started firing. The money changer’s guard also confronted them. The firing continued for more than three minutes, injuring security guard Ali Asghar, passer by Abid Hussain and a shopkeeper Qasim Rafique. The accused fled on two Honda motorcycles and immediately after the incident, SHO Ghazanfar Iqbal said The injured were rushed to Tehsil Headquarters Hospital from where one of the injured Qasim Rafique was shifted to Rawalpindi. They armed men escaped from where they entered a shop.
یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب
Youm e Iqbal day celebrated
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریسکیو 1122 کلر سیداں کے انچارج حارث فاروق نے کہا ہے کہ اقبال کے فکری پیغام کو گھر گھر پہنچایا جانا اور اپنی نئی نسل کو آگاہ کرنا اشد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر بٹ نے کہا علامہ اقبال برصغیر کے ہی نہیں عالم اسلام کے شاعر اور رہنما تھے جنہوں نے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہم آج بھی درپیش مشکلات کے حل کے لیئے علامہ اقبال کی فکر سے رجوع کر سکتے ہیں انہوں نے ریسکیو کلرسیداں کو آکسیجن پریشر گیجز کا بھی عطیہ دیا اس موقع پر قمر ایاز، راجہ ندیم احمد، کشمیر لبریشن فورم کے جنرل سیکٹری سردار محمد اخلاق اور دیگر بھی موجود تھے۔
علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر پریس کلب کلرسیداں اورایپسماء تحصیل کلرسیداں کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
On the occasion of Allama Iqbal’s birthday, a cooperation agreement was signed between Press Club Kallar Syedan and Epsma Tehsil Kallar Syedan.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…حکیم الامت علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر پریس کلب کلرسیداں اورایپسماء تحصیل کلرسیداں کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا صدر پریس کلب کلرسیداں ثاقب شبیر اور تحصیل صدر ایپسماء کلرسیداں سید زبیر نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے،ایپسماء تحصیل کلرسیداں کے ساتھ منسلک ساٹھ نجی سکولوں میں پریس کلب کلرسیداں کے صحافیوں کے بچوں یا پریس کلب کلرسیداں کے تجویز کردہ نادار بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ہر سکول میں ایک طالب علم کو مفت تعلیم دی جائے گی جبکہ دیگر کو 25فیصد سے 40 فیصد تک رعایت دی جائے۔پریس کلب کلرسیداں شعبہ تعلیم میں نجی سکولوں کے مثبت کاموں کو اجاگر کرے گا صدر پریس کلب نے فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کرنے پر صدر ایپسماء سید زبیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایپسماء اور پریس کلب کے مابین ہونے والا معاہدہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔تعلیمی معاہدے طے پانے پر پریس کلب کلرسیداں کے تمام اراکین نے مسرت کا اظہار کیا اور صدر پریس کلب شیخ ثاقب شبیر کی عملی جدوجہد کو بے حد سراہا ہے۔
معروف پوٹھوہاری شاعر باوا محمد جمیل قلندر مرحوم و مغفور کی یاد میں ایک محفل مشاعرہ اور کتاب کی رونمائی کی تقریب
A poetry recital and book launch ceremony in memory of the late Pothohari poet Bawa Muhammad Jameel Qalandar.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…معروف پوٹھوہاری شاعر باوا محمد جمیل قلندر مرحوم و مغفور کی یاد میں ایک محفل مشاعرہ اور کتاب کی رونمائی کی تقریب کلرسیداں میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام ان کے شاگرد خاص ابن قلندر کامران حشر نے کیا تھا جس کی صدارت امیر افضل آثم نے کی تقریب میں سید ثاقب امام رضوی، سید نسیم کوکب،مرزایاسر کیانی،محمد نصیر ذندہ،منظور رمش،حفیظ بابر،فاضل شائق،لالہ صدیق،یاسین زخمی،ابرار بابر،منظور منظر،یعقوب شیداء،جاوید قیصر،سلیم ناصر،نجف علی زدقال،افضال سروش، صفدر دشت،شیراز سادھو،وقاص کاشی نے شرکت کی۔
آئیسکو سب ڈویژن آفس کلر سیداں کوتحصیل گوجرخان کی حدود میں کلر سیداں گرڈ اسٹیشن میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے
IESCO Sub Division Office issued orders to transfer Kallar Syedan grid station within the limits of Tehsil Gujjar Khan.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد نے آئیسکو سب ڈویژن آفس کلر سیداں کوتحصیل گوجرخان کی حدود میں کلر سیداں گرڈ اسٹیشن میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں 2003 سے ایک کرائے کی عمارت میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھی اور اب بلڈنگ کی خستہ حالی کے باعث اسے تحصیل گوجرخان کی حدود میں واقع گرڈ اسٹیشن میں منتقل کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں جس سے صارفین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اسٹاف نے بتایا کہ ان کے پاس نئی جگہ پر آنے جانے کیلئے ذاتی سفری سہولیات بھی میسر نہیں جبکہ صارفین کا کہنا تھا کہ سب ڈویژن کے نئی جگہ شفٹ ہونے پر ہمیں بھی بے پناہ مسائل درپیش ہونگے۔عوامی حلقوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تحصیل گوجر خان کی حدود کی بجائے کلر سیداں کی حدود میں کسی نئی جگہ شفٹ کرنے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ صارفین کو کنکشن کے حصول اور دیگر مسائل کے حل کیلئے زیادہ دور نہ جانا پڑے۔
ریٹائرڈ مدرس خالد عزیز کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں کھڈ میں ادا کی گئی
Master Khalid Aziz wife passed away in village Khadd
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق چیئر مین یونین کونسل منیاندہ ماسٹر اللہ دتہ کی بہو اور ریٹائرڈ مدرس خالد عزیز کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں کھڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،چوہدری صداقت حسین،حاجی محمد فرید اساتذہ اور دیگر نے شرکت کی۔