London; Deportees from UK are refused at Islamabad airport
برطانیہ سے ملک بدر کئے جانے والے کم وبیش 3 درجن افراد کو لے کر اسلام آباد آنے والی چارٹر پرواز کو قبول کرنے سے انکار
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نصیر راجہ)… پی ٹی آئی کی حکومت نے برطانیہ سے ملک بدر کئے جانے والے کم وبیش 3 درجن افراد کو لے کر اسلام آباد آنے والی چارٹر پرواز کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، جس کی وجہ سے برطانیہ کے ساتھ تعلقات میں تلخی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ پرواز کی منسوخی کا نواز شریف کے کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پروازوں کو پروٹوکولز پر پوری طرح عمل کی صورت ہی میں قبول کیا جائے گا۔ برطانیہ سے یہ پرواز20اکتوبر کو پاکستان پہنچنا تھی۔ پاکستان کی جانب سے پرواز قبول کرنے سے انکار کے بعد برطانیہ کے پاس ان لوگوں کو دوبارہ حراستی مرکز میں رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے تعلقات میں تلخی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کیلئے اسلام آباد میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کے حوالے کئے جانے والے اس خط سے بھی پیدا ہوئی ہے، جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان کے حوالے کرنا ان کا فرض ہے۔ حکومت برطانیہ کے ایک ذریعے نے اس رپورٹر کو بتایا کہ پاکستانی حکام نے ملک بدر کئے جانے والوں کی پرواز منسوخ کر کے برطانوی حکومت کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر برطانوی حکومت نے نواز شریف کے مسئلے سمیت حکومت پاکستان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو تعاون ختم کردیا جائے گا۔
London: Pakistan refused to accept a chartered flight of around three dozen deportees from London three weeks ago. The flight to Islamabad on October 20 was not given clearance at the last minute by the Pakistan government and the UK authorities were left with no choice but to take the detainees back to their detention centres.
Is there more to this step than meets the eye? A source in the UK government told this reporter that Pakistani officials had cancelled the flight of deportees to send a message to the UK government: that cooperation will be withdrawn if the UK did not accede to certain demands, including those concerning Nawaz Sharif.
Mother of Khalid Mahmood of Takal, Choa Khalsa and Walsall passed away
ٹکال ،چو ہاخالصہ اور والسال کے خالد محمود کی والدہ کا انتقال ہوگیا
London; Mother of Khalid Mehmood of village Takal, Choa Khalsa and Walsall, Birmingham has sadly passed away.