London; Four week lockdown begins in UK from Thursday
انگلینڈ میں 4ہفتوں کے لاک ڈائون,دوسرے قومی لاک ڈائون کے پیش نظر بڑے بڑے سٹوروں پر خریداروں کا رش بڑ ھ گیا
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نصیر راجہ)… انگلینڈ میں 4ہفتوں کے لاک ڈائون اور نئی پابندیوں کے بعد برطانیہ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دوسرے قومی لاک ڈائون کے پیش نظر بڑے بڑے سٹوروں پر خریداروں کا رش بڑ ھ گیا،برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری زور پکڑتی لہر کے پیش نظر وزیر اعظم بورس جانسن نے گزشتہ روز طبی اور اخلاقی تباہی سے بچنے کیلئے انگلینڈ میں4ہفتو ں کے لاک ڈائون اور سخت ترین پابندیوںکا اعلان کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم نے میڈیکل اور سائنس کے سربراہ کرس وائٹی اور پیٹرک والنس کے ساتھ ایک پرائم ٹائم پریس کانفرنس میں انگلینڈ کے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کا واحد راستہ احتیاط ہے جس کیلئے عوام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا
London; Boris Johnson announced a new national lockdown across the UK on Saturday, after a rapid rise in coronavirus cases. Assuming MPs vote in favour of the lockdown today, the new measures will come into effect tomorrow, Thursday 5 November and will last until Wednesday 2 December. The lockdown news has led to shop shelves being emptied by worried public.