DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta: Protest organized by Press Club Kahuta against France over blasphemous sketches.

پریس کلب کہوٹہ کے زیر انتظام عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کہوٹہ کا گستاخانہ خاکوں پر فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کہوٹہ کے زیر انتظام عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کہوٹہ کا گستاخانہ خاکوں پر فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں فرانس سے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم اور اسکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے وقت آگیا ہے کہ مسلم اُمہ متحد ہو کر ان قوتوں کا مقابلہ کرے آج کہوٹہ کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جان مال ہر چیز قربان کر سکتے ہیں مگر پیارے آقا کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتے آج ھی غازی علم الدین شہید اور ممتاز قادری شہید جیسے سچے عاشق رسول ﷺ موجود ہیں ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کہوٹہ اور پریس کلب کہوٹہ کے زیر اہتمام فرانس کے صدرکی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر عالمی مجلس ِ تحفظ ختم نبوت مولانا عبدالشکور حمادی، نائب امیر ممبر امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،صدر جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ملک منیر اعوان،آصف ربانی قریشی،مولانا عبداللہ عباسی، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ راہنما جماعت اسلامی، ملک عبدالراؤف،صاحبزادہ ظہو اعوان نقیبی اور دیگر نے کیا جبکہ پریس کلب کہوٹہ سے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جو کلر چوک آکر پر امن احتجاجی مظاہرہ میں بد ل گئی احتجاجی مظاہرہ میں کثیر تعداد میں تاجر برادری، وکلاء برادری، صحافی برادری و دیگر نے شرکت کی اس موقع پرتمام مقررین نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات اور اسکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے جسکی تمام لوگوں نے تائید کی۔فرانسی صدر کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا فضا لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اُٹھی اخر میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، مولانا عبداشکور حمادی اور قاری عثمان عثمانی نے تمام علمائے کرام، تاجر برادری و دیگر تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta; Diplomatic relations with France and its products should be boycotted which was supported by all the people. Hussain Kayani, Maulana Abdul Shakoor Hamadi and Qari Usman Usmani thanked all the scholars, business community and people from all walks of life who participated in the rally.

حضور مفکر ء اسلام پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒ کی پہلی سالانہ برسی

The first annual anniversary of Pir Syed Zubair Ahmad Shah Bukhari observed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حضور مفکر ء اسلام پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒ کی پہلی سالانہ برسی۔تحصیل بھر کی مختلف مساجد میں قرآن خوانی کی گئی جبکہ جامع مسجد گلزار مدینہ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد،تحصیل بھر کے علمائے دین نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق حضور مفکر اسلام پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒکو بچھڑئے ایک سال مکمل ہو گیا اس سلسلے میں تحصیل بھر کی مختلف مساجد میں قرآن خوانی کی گئی جبکہ جامع مسجد گلزار مدینہ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیاگیا جس میں معروف مذہبی شخصیت پیر سید شبیر حسین شاہ، ناظم اعلیٰ جماعت اہلیسنت مولانا افضل رضوی،صدر اہلیسنت جماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی، ممتاز عالم دین مولانا آصف القادری، مولانا غلام مر تضیٰ صابری، مولانا عبد الجبار سمیت دیگر علمائے دین نے شر کت کی اس موقع پر مقرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒجیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں امیر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا ان کی وفات سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے مرحوم کی ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ میں گزری عشق مصطفیﷺ سے لبریز سینے والے عظیم مذہبی سکالر آج ہم میں موجو د نہیں مگر ان کی دی گئی تبلیغ ہم میں موجود ہیں انشاء اللہ ان کا مشن جاری رہے گا اور دین محمدی ﷺپر کام تا قیامت جاری رہے گا۔

صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب و ایم این اے صداقت علی عباسی نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی صاحب سے آئی جی آفس میں ملاقات کی

President Pakistan Tehreek-e-Insaf North Punjab and MNA Sadaqat Ali Abbasi called on Inspector General of Punjab Police Inam Ghani at IG Office.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب و ایم این اے صداقت علی عباسی نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی صاحب سے آئی جی آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امن وامان کے حوالے سے مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ آئی جی انعام غنی نے ترجمان وفاقی حکومت کو پولیس میں کی گئی حالیہ اصلاحات کے بارے میں تفصیلی طور پر بریف کیا۔ ضلع راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی۔ کوہسار کے علاقے میں سیاحت کے حوالے سے پولیس کے کردار پر تفصیلی مشاورت کی اور آئی جی کو علاقے ٹورزم پولیس فورس تعیناتی کا مشورہ دیا جس کو آئی جی صاحب نے منظور کرلیا۔آئندہ گرمائی سیزن میں مری اور نیو مری کے علاقے میں اس پولیس کو تجرباتی بنیاد پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔ صداقت علی عباسی نے آئی جی پنجاب پولیس کو یہ مشورہ دیا کہ مری میں آئے دن ہونے والے واقعات کی روک تھام کے لیے تحصیل مری تین زون میں تقسیم کیا جائے اور مری شہر کی پولیس کو صرف سیاحتی علاقے تک محدود کیا جائے۔جبکہ دیگر دیہاتی بیلٹ کے لئے الگ تھانے قائم کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب میں تمام تجاویز پر مثبت ردعمل دیا اور جلد ان تجاویز پر عملدرآمد کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

حکومت پاکستان دفتر خارجہ کے زریعے اقوام متحدہ میں اس معاملے کو اٹھائے,ممتاز عالم دین مولانا قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال

The government of Pakistan should take up the issue at the United Nations through the Foreign Office, said Maulana Qari Muhammad Amin, Khatib of Jamia Masjid Bilal.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مولانا قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال نے اپنے ایک بیان میں کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدرایمانویل میکخواں کے بیان کی مذمت کرتے ہیں تمام عالم اسلام کے مسلمان فرانسیسی صدر کی جانب سے پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہین آمیز خاکوں کا دفاع کرنے کی وجہ سے وہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں انہوں نے فرانسیسی صدر کے بیان پر ایسے واقعات کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیاہے انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر کے گستاخانہ، غیر اخلاقی اور انتہائی تکلیف دہ بیان کی پرزور مزمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان اس قسم کے گستاخانہ، گھٹیا اور اسلام دشمن بیانات پر آواز اٹھائے،حکومت پاکستان دفتر خارجہ کے زریعے اقوام متحدہ میں اس معاملے کو اٹھائے،اقوام متحدہ میں اس معاملے کو پرزور طریقے سے اٹھانے سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو تسکین ملے گی انہوں نے کہا کہ تمام عالم اسلام کے مسلمان اپنے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کی خاطر اپنی جان تک قر بان کر نے کے لیے تیار ہیں ہم سب کچھ بر داشت کرسکتے ہیں مگر اپنے پیارے نبی پاک ﷺ کی پاک ذات میں ذرہ برابر گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔

Show More

Related Articles

Back to top button