DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Rawalpindi police installs PTZ ( pan, tilt and zoom) cameras at crime pockets

سی پی او کی ہدایت پر کرائم پاکٹس پر مانیٹرنگ کے لیے پی ٹی زیڈکیمروں کی تنصیب

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی او کی ہدایت پر کرائم پاکٹس پر مانیٹرنگ کے لیے پی ٹی زیڈکیمروں کی تنصیب،کیمروں کی مدد سے مشکوک افراد، چہرے کی شناخت،مشکوک گاڑیوں و سرگرمیوں اور ٹریفک روانی کی مانیٹرنگ،کیمرے 360ڈگری روٹیشن،نائٹ ویژن ڈسپلے،200میٹر تک زومنگ اور ریکارڈنگ کے بیک اپ کی سہولت سے مزین ہیں،سی پی ا و آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے 24/7کیمروں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی خصوصی ہدایات اورویژن کے مطابق پولیسنگ میں جدت کا سفر جاری ہے،راولپنڈی پولیس نے کرائم پاکٹس کی نشاندہی کے بعد اُن علاقوں میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے لیے جدید پی ٹی زیڈ(Pan,Tilt & Zoom)کیمروں کی تنصیب کر دی گئی ہے،ابتدائی طور پر دوبئی پلازہ اور کمرشل مارکیٹ میں کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے،کیمروں کی مدد سے مشکوک افراد، چہرے کی شناخت،مشکوک گاڑیوں اور سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ٹریفک کی روانی کی مانٹیرنگ بھی کی جا سکے گی،جدیدکیمرے 360ڈگری روٹیشن،نائٹ ویژن ڈسپلے،200میٹر تک زومنگ اور ریکارڈنگ بیک اپ کی سہولت سے مزین ہیں،جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے 24/7کیمروں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے،سی پی اور راولپنڈی محمداحسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر جدت کا یہ سفر جاری رہے گا،کیمروں کی تنصیب سے مانیٹرنگ کے عمل میں مزید بہتری آئے گی او رمانیٹرنگ کے عمل سے مشکوک افراد، گاڑیوں اور مشکوک سرگرمیوں کو چیک کر نے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے ان کی سرکوبی میں بھی مد دملے گی۔

Rawat; Rawalpindi police installs PTZ ( pan, tilt and zoom) cameras at crime pockets on the directions of City Police Officer, Muhammad Ahsan Younas.

Installation of cameras will help in surveillance of suspicious vehicles, persons and activities in the area. It will also help to monitor the flow of traffic.The cameras have features of 360 degree Rotation, night vision display and zooming. Mechanism has also been established to monitor the footages 24/7 in integrated command & control room in City Police Office and the backup of footages will also be saved.

According to the details, on the directions and vision of City Police Officer Rawalpindi Muhammad Ahsan Younas, in order to introduce latest technology in policing and to enhance professionalism, Rawalpindi Police has installed high definition PTZ (pan, tilt and zoom) cameras at crime pockets. Initially, these cameras have been installed in the areas of Dubai Plaza and Commercial Market.

The cameras are being utilized to keep close eye over the suspicious persons, vehicles and activities in the concerning areas while they are also being used to monitor the flow of traffic by the police.

Latest cameras have features to rotate on 360 degree to capture any movement, night vision and zooming to identify the objects such as person’s face or number plate of the vehicle. The footages of these cameras are being monitored 24/7 through integrated command & control room established in City Police Office with the backup saved.

CPO Muhammad Ahsan Younas said on the occasion that, introduction of latest technology for better policing and to enhance professionalism will continue. Installation of latest cameras at crime pockets will not only help in monitoring suspicious activities in the area but will also help to keep a close check on the criminal elements and will support in eradicating crime in the area. Such cameras will be installed in other crime pockets too for the purpose.

صدر ڈویژن پولیس کی ماہ اکتوبر 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری

Saddar Division Police Performance Report for the month of October 2020 released

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صدر ڈویژن پولیس کی ماہ اکتوبر 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری،صدر ڈویژن پولیس کا ماہ اکتوبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرکریک ڈاؤن،سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرمان سمیت211 ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جن پر عمل درآمدکرتے ہوئے صدر ڈویژن پولیس نے ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی زیر نگرانی ماہ اکتوبر 2020 میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا،صدر ڈویژن پولیس نے ماہ اکتوبر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 70مقدمات درج کر کے70 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضہ سے 22 کلاشنکوف،04بندوق/رائفل، 39 پستول،01ریوالور،01کاربین، 01چاقواوربھاری تعدادمیں ایمونیشن برآمدکیا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران43 مقدمات درج کر کے 43 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے17کلو965گرام چرس،700 لیٹر شراب اور3کلو600گرام ہیروئن برآمدکی گئی،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 02 مقدمات درج کر کے05 ملزمان کو گرفتار کیا،قمار بازوں سے داؤ پر لگی رقم47ہزار 420روپے،10موبائل فونز،03موٹر سائیکلزودیگر آلات قماربازی برآمدکیے گئے،صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کے دوران انتہائی مطلوب کیٹیگری(A) کے 05 جبکہ کیٹیگری(B) کے 73 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جبکہ اشتہاری مجرمان کو پناہ اورفرارہونے میں مدد ینے پر09مقدمات درج کرکے 15ملزمان کوگرفتارکیاگیا، اس موقعہ پر ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے اور اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔

قتل و اقدم قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے) کے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم سمیت02 گرفتار

02 arrested in murder case

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، قتل و اقدم قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے) کے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم سمیت02 گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم ساجد محمود کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران اُسامہ نے اشتہاری مجرم ساجد محمود کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی جس پر گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد ینے والے ملزم اُسامہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،جبکہ ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم اظہار الحق کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں چند ماہ سے پیرودہائی پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،10منشیات فروش گرفتار

Rawalpindi police cracks down on drug dealers, arrests 10 drug dealers

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،10منشیات فروش گرفتار، 13کلوسے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف اہم کاروائی کرتے ہوئے 05منشیات فروش گرفتار کر لیے، منشیات فروش زاہد بھٹی کے قبضہ سے1500گرام چرس، منشیات فروش علیم اللہ کے قبضہ سے1150گرام چرس، منشیات فروش سعید اللہ کے قبضہ سے1200گرام چرس، منشیات فروش پرویز اختر کے قبضہ سے1150گرام چرس، منشیات فروش رستم عباس کے قبضہ سے1275گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اویس نوید کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے1240گرام چرس برآمد کر لی،ایس ایچ او آراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے1140گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ارشد محمود کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے1300گرام چرس برآمد کر لی،ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نعیم کو گرفتار کر کے 1600گرام چرس برآمد کرلی، ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وقاص کو گرفتار کر لیا، ملز م کے قبضہ سے1650گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز، متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے،منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،06ملزمان گرفتار

Rawalpindi police operations against illegal arms holders, 06 accused arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،06ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان وزیر خان اور محمد سفیر کو گرفتا رکر لیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل شہزاد کو گرفتار کر کے 01پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان علی شیر خان اور علی رضا کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے،ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل کو گرفتا رکیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمدہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،09ملزمان گرفتار

Rawalpindi police continue operations against criminal elements, 09 accused arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،09ملزمان گرفتار، 31لیٹر کھلی شراب اور 1600گرام چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم خالد محمود کو گرفتار کر کے 08لیٹر شراب برآمد کر لی، ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان غلام مرتضیٰ اور آفتاب کو گرفتار کر لیا، ملزم غلام مرتضیٰ کے قبضہ سے08لیٹر شراب جبکہ ملزم آفتاب کے قبضہ سے10لیٹر شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے05لیٹر شراب برآمد کرلی،ایس ایچ او کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران صدیق کو گرفتار کر کے 520گرام چرس برآمد کر لی، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عدیل خان اور عمیر خان کو گرفتار کر لیا، ملزم عدیل خان کے قبضہ سے180 گرام چرس جبکہ ملزم عمیر خان کے قبضہ سے160گرام چرس برآمد کر لی،ایس ایچ اوصدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نواب زادہ کو گرفتار کر کے200گرام چرس برآمد کر لی، ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر کے قبضہ سے540گرام چرس برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button