Kahuta; The country’s defence is in strong hands. No one can look down on Pakistan, Brigadier General Shazul Haq Janjua of Mator
ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پاکستان کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا,بر گیڈئیر (ر) شاز ء الحق جنجوعہ آف مٹو ر
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بر گیڈئیر (ر) شاز ء الحق جنجوعہ آف مٹو ر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پاکستان کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا پاک فو ج سر حدوں کی ضامن ہے پاکستان کی حفاظت کے لیے پاک فو ج کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے لاکھوں ماؤں نے اپنے بیٹے قربان کیے،بچے یتیم ہوئے،بہنوں نے اپنے بھائی قربان کیے لاکھوں خواتین بیواہ ہوہیں ناں ہم کمزور ہیں ناں ڈرنے والے ہیں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کے علاقہ مٹور کے رہائشی بر گیڈئیر (ر) شاز ء الحق جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چند ایک عناصر جو پاک فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں وہ پاک فوج کے خلاف نہیں بلکہ میں سمجھتا ہوں وہ پاکستان کے خلاف مہم ہے جو لوگ آج پاک فوج کے خلاف باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو ایک بڑھے عرصے سے اس ملک میں حکومت کر رہے یہی لوگ کبھی حکومت میں ہوتے تھے اور کبھی اپوزیشن میں چلے گئے اور ایک دوسرے کے مفاد کا خیال رکھتے رہے مگر موجودہ جو حکومتی جماعت کے سر براہ ہیں انہوں نے رواہتی سیاست کو چھوڑ کے ملک و عوام کے مفاد میں سیاست کی جو بھی کرپٹ افراد تھے ان کے خلاف کاروائی کر نے کا اعلان کیا وہ عوام میں پاپولر ہو گئے اور انہوں نے الیکشن جیت لیا اورپاکستان کی ہسٹری میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایک سیاستدان سیاستدانوں کے سامنے کھڑا ہو ا ہے اور یہ باتیں ان لوگوں کو ہضم نہیں ہوئی اور وہ عمران خان کے ویژن کے خلاف کھڑئے ہو گئے جب کی بات ناں بنی تو انہوں نے فوج کے ذریعے اس کو پریشر کرنے کی کوشش کی مگر جب فوج نے دیکھا کہ یہ بند ہ ایمانداری کے ساتھ ملک وقوم کے مفاد میں کام کر رہا ہے تو فوج پیچھے ہٹ گئی اور یہ اب فوج کے خلاف باتیں کرنا شروع ہو گئے اورفوج اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کر نے کی کوشش شروع کر دی مگر وہ اس میں ناکام ہیں کیونکہ فوج اور عوام ایک ہیں یہ ایک دوسرئے سے الگ نہیں ہو سکتے انہوں نے ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پاکستان کی طرف کوئی بھی ملک ہمارے پیارے ملک کی طرف سے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتااگر کسی نے ایسا کر نے کی کوشش کی تو اس کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Kahuta; Brigadier General Shazul Haq Janjua said that the the defence of the country is in strong hands. No one can look at Pakistan with a dirty eye. Pak army is the guarantor of borders. Pak army soldiers sacrificed their lives for the protection of Pakistan. Millions of mothers sacrificed their sons. Children have been orphaned, sisters have sacrificed their brothers, millions of women have become widows, we are not weak, we are not afraid, the defence of the country is in strong hands.
ڈاکٹر راجہ خالد،ایس پی راجہ طیفور اور سابق ناظم مٹور راجہ الیاس کا کہوٹہ میں غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر کا دورہ۔
Dr. Raja Khalid, SP Raja Tayfur and former Nazim Motor Raja Elias visit Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center in Kahuta.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈاکٹر راجہ خالد،ایس پی راجہ طیفور اور سابق ناظم مٹور راجہ الیاس کا کہوٹہ میں غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر کا دورہ۔ مریضوں کی عیادت کی اور کڈنی سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی کڈنی سنٹر، جدید لیبارٹری کے قیام اور کلر سیداں میں کڈنی سنٹر قائم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر راجہ خالد، ایس پی راجہ طیفور اور راجہ محمد الیاس نے آصف ربانی قریشی کی طرف سے جدید سہولیات سے آراستہ کڈنی سنٹر کے قیام پر انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سابق ممبران میونسپل کمیٹی، قاضی عبدالقیوم، عبدالحمید قریشی آیڈووکیٹ،مظہر بھٹی ایڈووکیٹ، حاجی ارشد کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر ڈاکٹر راجہ خالد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر ے قیام سے نہ صرف کہوٹہ بلکہ ضلع راولپنڈی اور کشمیر کے لوگوں کو بھی ریلیف مل رہا ہے انھوں نے کہا کہ صاف ستھرا گھر کے جیسا ماحول،خوش اخلاق اور محنتی سٹاف،ماہر ڈاکٹرز سمیت مریضوں کو دیگر تمام تر سہولیات میسر ہیں آصف ربانی قریشی کی جانب سے قائم کیا گیا یہ کڈنی سنٹر عوام کے لیے انمول تحفہ ہے انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ میں دل کھول کر حصہ ڈالیں اس موقع پر آصف ربانی قریشی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کے لیے وقف کر رکھی ہے انشااللہ بہت جلد کلرسیداں میں بھی کڈنی سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا جبکہ بہت جلد جدید سہولیات سے آراستہ لیبارٹری قائم کی جائیگی تا کہ غریب اور نادار لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی اے سی آفس میں “ریونیو عوامی کھلی کچہری “کا انعقاد کیا گیا
AC office of Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial holds public open court session
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی اے سی آفس میں “ریونیو عوامی کھلی کچہری “کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر عوامی شکائیات کا ازالہ کیا گیا عوامی مفادپر کوئی کمپرومائزنہ ہو گا کسی بھی سفارش، دباؤاور لالچ کے بغیرمیرٹ پر کام کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے بزرگ مر د و خواتین سائلین کو پاس بٹھا کر مسائل سنے اور ان کو فوری حل کا احکامات جاری کیے اس موقع پر تحصیلدار ایم عارف انجم،پٹواری راجہ محمد فیصل،انچارچ کمپیورٹر لینڈ ریکارڈ عاصم محمود، گردآوار چوہدری عبد القدوس،پٹواری عامر محمود،پٹواری ملک امام بخش سمیت محکمہ مال کے دیگر ملازمین کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں سائلین نے شر کت کی۔
تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا راجہ نصرت نواز جنجوعہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔یونین کونسل مٹور کے رہائشی جنجوعہ راجپوت خاندان کی معروف شخصیت راجہ نصرت نواز جنجوعہ کی وفات پر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، محمد سفیر عباسی،راجہ عقیل اختر، عدیل افضل اور دیگر نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی علاوہ ازیں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے ایس پی راجہ طیفوراختر اور سردار شعور اختر کے والد محترم اور سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر کے ماموں سردار احسن اختر کی وفات پر ان کی رہائش گا ہ جا کر فاتحہ خوانی کی۔