Kahuta; Authorities accused of turning blind eye towards fake milk being sold
محکمہ صحت اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت۔کہوٹہ شہر ناقص دودھ اور دہی کی فروخت کا دھندہ عروج پر
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
محکمہ صحت اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت۔کہوٹہ شہر ناقص دودھ اور دہی کی فروخت کا دھندہ عروج پر۔ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مضر صحت دودھ اور دہی کی سرعام فروخت بیماریاں پھیلنے لگیں راتوں رات امیر بننے کے چکر میں معصوم زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ صورتحال پر کاروائی عمل میں لائے شہریوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر اور گردونواح میں دودھ اور دہی فروخت کرنے والے گوالوں اور دودھ فروشوں نے دودھ دہی اور کھوئے کو خالص ثابت کرنے کیلئے مختلف کیمیکل کا سہارہ لے رکھا ہے جسکی وجہ سے معمر بزرگوں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے ان منافع خوروں کی درندگی کا شکار ہورہے ہیں شہریوں نے بتایا کہ کہوٹہ شہر کے مشہور شادی ہال کے نیچے ایک دودھ فروش خطرناک کیمیکلز اور مختلف پاڈرزسے دودھ تیار کرکے گلی محلوں میں فروخت کررہاہے جس کے استعمال سے شہری کینسر،ہیپا ٹائیٹس ،دل کے امراض معدے کے السر اور پیٹ کے امراض کا شکار ہورہے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے پلاسٹک کے نیلے ڈرموں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود نیلے ڈرموں کے باہرسفید کلر کر کے ان نیلے ڈرموں کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے اسطرح دودھ فروخت کرنے والے پنجاب حکومت کے احکامات کو پاں تلے روندتے ہوئے پلاسٹک کے نیلے ڈرموں میں دودھ فروخت کررہے ہیں دودھ مافیا نے مضافاتی علاقوں میں فارموں کی آڑ میں ناقص و غیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ تیار کرنے کی سمال فیکٹریاں لگا رکھی ہیں اسطرح دودھ فروخت کرنے والے افراد اپنے گھروں میں دودھ تیار کرکے شہر کے ہوٹلوں گھروں اور گلی محلوں میں قائم دوکانوں ،کینٹینوں پرناقص و غیر معیاری دودھ فروخت کرکرہے ہیں۔اسطرح ناقص و غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے مافیا راتوں رات کروڑ پتی بننے کے چکر میں انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ان حالات کے پیش نظر عوامی،سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سیکرٹری صحت، کمشنر راولپنڈی ،ڈی سی او راولپنڈی اور اے سی کہوٹہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اس مکروہ دھندے میں ملوث مافیا اور اس کی سرپرستی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ معصوم شہری کالا دھندہ کرنے والے گھنانے چہروں سے محفوظ رہ سکیں۔
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے کہوٹہ کے معززین کی ملاقات ۔آمدہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے کہوٹہ کے معززین کی ملاقات ۔آمدہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزوزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے کہوٹہ کے معززین معروف سماجی شخصیت راجہ عبرت اقبال آف چھنی کہوٹہ ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نوجوان رہنماء نمبردار راجہ فیصل علی جنجوعہ ،معروف سیاسی شخصیت ملک بنارس آف چھنی اعوان اور دیگر افراد نے ملاقات کی اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوبھی کی ۔
کہوٹہ کے رہائشی معروف سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید نے عمرئے کی اداہگی کر لی
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ کے رہائشی معروف سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید نے عمرئے کی اداہگی کر لی ۔دوستوں کی طرف سے مبارکباد۔ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے علاقہ لونہ سیداں کے رہائشی معروف سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید ، راجہ راشد رفیق،راجہ عدنا ن نے عمرئے کی اداہگی کر لی ۔راجہ عمران وحید ، راجہ راشد رفیق،راجہ عدنا ن کو عمرہ ادا کر نے پر ان کے دوستوں وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ، راجہ بلال آف مٹور ، راجہ اویس آف مٹور ، راجہ عزیز الرحمن آف مواڑہ ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ۔
ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف عمرئے کی اداہگی کے وطن پہنچ آئے
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف عمرئے کی اداہگی کے وطن پہنچ آئے۔ حاجی ملک عبد الروف اپنے صاحبزاے ملک عبدالوہاب اور اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمرا ہ عمرئے کی اداہگی پر گے تھے ۔ گذشتہ روز نیو اہر پورٹ پر ملک شوکت مہان ، ملک حاجی عبد الخالق ،ملک سعید احمد ، ملک عبدالقیوم ،ملک عبد السلام اور دیگر نے پرتباک استقبال کیا ۔حاجی ملک عبد الروف کو عمرئے کی اداہگی پر کہوٹہ کی کثیر تعداد میں سیاسی ،وسماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے ۔
ڈاکٹر نصیر (مرحوم) کی وفات پراظہار تعزیت
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ڈاکٹر نصیر (مرحوم) کی وفات پراظہار تعزیت ۔دوبیرن کے رہائشی ڈاکٹر نصیرگذشتہ روز وفات پا گئے تھے اس کی وفات پر پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے57، راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،راجہ الطاف حسین ، طاہر ارشاد نے ان کی رہائش گاہ پر جا ان کے لواحقین سے تعزیت اظہار کیا اورمر حوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔