Kahuta; Former DGI, S, I General (retd) Zaheer-ul-Islam is a true soldier and very patriotic Pakistani,, Major Shehr Yar Janjua
سابق ڈی جی آئی،ایس،آئی جنرل (ر) ظہیر السلام سچے سپاہی اور انتہائی محب وطن پاکستانی ہیں ,میجر شہر یار جنجوعہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق ڈی جی آئی،ایس،آئی جنرل (ر) ظہیر السلام سچے سپاہی اور انتہائی محب وطن پاکستانی ہیں جو ملک دشمنوں کے خلاف چٹان کی طرع کھڑئے ہیں انہوں نے پاکستان کواندرونی اور بیرونی دشمنوں سے دفاع کر کے اپنے آپ کو مادر ملت کو کا قابل فخر بیٹا ہونے کا ثبوت دیا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بعض لوگ منفی باتیں کرتے ہیں جن میں کسی قسم کی کوئی بھی صداقت نہیں ہے بس لوگ اپنے پوائنٹ سکورینگ کے لیے یہ منفی باتیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی،ایس،آئی جنرل (ر) ظہیر السلام ایک نہائت ہی نیک شریف سچے اور مخلص محب وطن پاکستانی ہیں ہمیں بھی چاہے کہ ہم ان ملک دشمنوں اور غدار وں کے خلاف ڈٹ کر ہیں اورہمارے خون کا آخری قطرہ تک اپنے ملک کے لیے حاضر ہے۔
Kahuta; Major Shehar Yar Janjua candidate for Tehsil Nazim Kahuta said in a statement that former DGI, S, I General (retd) Zaheer-ul-Islam is a true soldier and very patriotic Pakistani who has stood firm against the enemies of the country. he also said that Some people say negative things in which there is no truth of any kind. People are just saying these negative things for their point scoring..
ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کا سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود کے ساتھ ملاقات
MPA Constituency PP-7 Raja Saghir Ahmed meets former Chairman Chaudhry Shafqat Mahmood
مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کا سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود کے ساتھ ملاقات۔ حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے آفس میں ان سے ملاقات کی اور حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلو ں میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات محمد پر ویز، سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجادحید ر، سابق کونسلر گلفراز بٹ اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں اوردیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے طارق پکوان سنٹر کا افتتاح کیا
Raja Nadeem Ahmed inaugurated Tariq Pakwan Center.
ٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں اوردیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے طارق پکوان سنٹر کا افتتاح کیا اور دعا کی۔گذشتہ روز کلر سیداں کے مقام پر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق ناظم وچیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے طارق پکوان سنٹر کا افتتاح کیا اور دعا کی اس موقع پر راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے طارق پکوان سنٹرکے آنرکو ان کے نئے کاروبار کی مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں بر کت کے لیے دعا کی۔
راجہ محمدظفر الحق ملکی سیاست کے ماتھے کا جھومر ہیں,غلام مصطفی مغل
Raja Muhammad Zafar-ul-Haq is the forerunner of national politics, Ghulam Mustafa Mughal
مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
غلام مصطفی مغل صدرمسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راجہ محمدظفر الحق ملکی سیاست کے ماتھے کا جھومر ہیں اورہمارے علاقے کی آن و شان اور ہم سب کا فخر ہیں راجہ محمدظفر الحق جیسی عظیم شخصیت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر نا حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت مسلم لیگ ن کی دیگر اعلیٰ قیادت کے مقدمہ درج کر نے کی پر زو مذمت کرتے ہیں۔ راجہ محمدظفر الحق دنیائے اسلام کی پہچان اور پاکستان کی شان بے داغ ماضی اور کردار کے غازی ہیں ہمیں فخر ہے کہ راجہ محمدظفر الحق ہمارے لیڈر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی شخصیت غلام مصطفی مغل صدرمسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ایک ایسا ٹولہ مسلط کر دیا گیا ہے جو راجہ محمد ظفر الحق جیسی شخصیت پر بھی الزام تراشی سے گریز نہیں کرتا اگرراجہ محمد ظفر الحق پر بغاوت کا مقدمہ درج ہوا ہے تو ہم سب بھی باغی ہیں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل مؤتمر عالم اسلامی قائد حزب اختلاف سینیٹ چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق جیسی عظیم محب وطن شخصیت جس کی رگوں میں وطن عزیز کا لہو گردش کرتا ھو اور جس نے اپنی ساری زندگی وطن سے محبت کیلے وقف کردی ھو جس کا کردار پاکستان ھی نہیں دنیا کے سیاست دانوں کیلئے مشعل راہ ھو جسکی وطن سے محبت کا اظہار اپنوں ہی نہیں غیروں کی زبانوں پر بھی فخر سے ادا ھوتا ھو اسے غدار قرار دینا در اصل بذات خود غداری ھے۔