DailyNewsPothwar.com

Kotli Sattian; With the Punjab government declaring a tourist station for the promotion of Kotli Sattian, the process of buying and selling land is in full swing.

پنجاب حکو مت کی جانب سے کو ٹلی ستیاں کوٹوائر ازم کے فروغ کے لیے متبا دل سیاحتی سٹیشن ڈکلئیر ہو نے سے کو ٹلی ستیاں میں اراضی کی خریدو فرو خت کا سلسلہ تیزی سے جا ری ہو چکا ہے

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— پنجاب حکو مت کی جانب سے کو ٹلی ستیاں کوٹوائر ازم کے فروغ کے لیے متبا دل سیاحتی سٹیشن ڈکلئیر ہو نے سے کو ٹلی ستیاں میں اراضی کی خریدو فرو خت کا سلسلہ تیزی سے جا ری ہو چکا ہے جن میں بڑی کا روباری شخصیا ت، بیو رو کریٹس، اور اہم سیاسی رہنما ء شامل ہیں جن میں سے کئی اراضی حا صل کر چکے ہیں جبکہ متعددا بھی بھی یہاں سے اراضی کی خریدو فروخت میں خا صا دلچسبی رکھتے ہیں جس کے با عث آئے رو ز اراضی کے ریٹس میں بھی تیزی سے اضا فہ ہو تا جا رہا ہے یہاں پہلے آئیے پہلے پا ئیے کی دو ڑ میں جہاں نئے سیا حتی سٹیشن پر بڑے کا رو با رے طبقے کا رحجان بڑھنے کیساتھ انویسٹرز نے بھی کو ٹلی ستیاں کا رخ کر لیا ہے مگر بد قسمتی سے دوسری جا نب کو ٹلی ستیاں میں ریوینیو ڈیپا ٹمنٹ میں حکومتی نما ئندو ں کی عدم تو جہ یا بیو روکریسی کے سامنے بے بسی ایک سوالیہ نشان ہے گزشتہ کئی سالوں سے یہاں پٹواریوں کی خا لی آسامیوں اور اراضی ریکا رڈ سینٹر میں سٹاف کی تعینا تیاں نہ ہو نے سے یہاں کے عوام سمیت دیگر باہر سے آنے والوں کو زمینوں کی خریدو فروخت کرنے میں شدید مشکلا ت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے کو ٹلی ستیاں میں پٹواریوں کی15منظور پوسٹوں پر اس وقت صرف تین پٹواری کا م کر رہے ہیں جبکہ تین پٹواری جو کہ تنخواہ کو ٹلی ستیاں سے وصول کر تے ہیں جبکہ وہ کام راولپنڈی میں کرتے ہیں جس کی سابق ڈی سی او سیف اللہ ڈوگر اور مو جودہ ڈی سی او راولپنڈی کیپٹن انوار الحق کو نشاندہی کروانے کے با وجود ان پٹواریوں کو کو ٹلی ستیاں واپس نہ لا یا جاسکا جو کہ پچھلے 16سالوں سے راولپنڈی میں ہی کام کرتے ہیں جبکہ تنخواہ کو ٹلی ستیاں سے لیتے ہیں جو کہ حکومتی نما ئندو ں کی عدم تو جہ یا بیو روکریسی کے سامنے بے بسی ایک سوالیہ نشان بھی ہے جبکہ اسی طرح اراضی ریکا رڈ سینٹر میں بھی سٹاف مکمل نہ ہونے پریہاں کے عوام سمیت دیگر باہر سے آنے والوں کو زمینوں کی خریدو فروخت کرنے میں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Kotli Sattian; With the Punjab government declaring a tourist station for the promotion of Kotli Sattian, the process of buying and selling land is in full swing, including big business figures, bureaucrats, and important political leaders, many of whom have acquired land, and many more. Are particularly interested in buying and selling.

نواز شریف،شا ہدخا قان عبا سی اور دیگر قائدین کیخلا ف غداری کابے بنیا د مقدمہ بنا یا گیا
آج انتخا با ت کرا ئے جا ئیں تو پی ٹی آئی کو عبرتنا ک شکست کا سامنا کر نا پڑے گا رہنما ء یو تھ ونگ

If elections are held today, PTI will face a humiliating defeat, says Youth Wing Leader

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— مسلم لیگ ن یو تھ ونگ مری و کوٹلی ستیاں کے کو آرڈینیٹر تو صیف ستی نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شا ہد خا قان عبا سی اور دیگر قائدین کیخلا ف غداری سمیت دیگربے بنیا د مقدما ت بنا ئے جا رہے ہیں ن لیگ کی حکومت میں جو ریلیف عوام کو ملا یاجتنی ترقی ہو ئی ہے تاریخ میں اسکا کوئی ثانی نہیں یہی وجہ ہے کہ آج عوام دشمن عنا صر میاں نواز شریف کو ترقی اور عوام دوستی کی سزا دے رہے ہیں عوام جس برے طریقے سے پی ٹی آئی حکو مت سے ما یوس ہوئی اگرآج انتخا با ت کرا ئے جا ئیں تو انہیں عبرتنا ک شکست کا سامنا کر نا پڑے گا اور ن لیگ بھا ری اکثریت سے کا میا بی حا صل کر لے گی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عبا سی نے میا ں نواز شریف کیساتھ وفا کی جو مثال قائم کی ہر ایک کا رکن کے لیے سبق آمو ز ہے جس کی مثا ل شا ئد تاریخ میں بہت کم ملے کارکنان اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف اور اپنے لیڈر شاہد خاقان عباسی حقیقی محبت کا ثبو ت دینے کے لیے قائدین کے فیصلے اور آواز کا انتطا ر کر رہے ہیں

گرفتاریاں،مظالم،رکاوٹیں،جھوٹے مقدمات اب اپوزیشن جما عتوں کاکچھ نہیں بگاڑسکیں گے عبد الجبار ستی

Arrests, atrocities, obstructions, false cases will not deter the opposition parties now Abdul Jabbar Satti

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— ممبر فیڈرل کونسل پاکستان پیپلز پارٹی سابق نا ظم کو ٹلی ستیاں عبد الجبار ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتاریاں،مظالم،رکاوٹیں،جھوٹے مقدمات اب اپوزیشن جما عتوں کاکچھ نہیں بگاڑسکیں گے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی حکومت کو اب زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرینگی کیو نکہ عوام کیساتھ جو مظا لم ڈھا ئے جا رہے ہیں تاریخ میں ایسی بد ترین مثال نہیں ملتی اپوزیشن جماعتوں نے ابھی تحریک کے حوالے سے تاریخ تو نہیں دی لیکن حکومت کے غبارے سے ہو پہلے ہی ہوا نکلنا شروع ہوگئی ہے لیکن اب حکومت کا چل چلاؤ کا وقت ہے گرفتاریاں،مظالم،رکاوٹیں،جھوٹے مقدمات اب کچھ نہیں بگاڑسکیں گے کیونکہ جتنے مظالم موجودہ حکومت نے عوام کیساتھ روا رکھے ہیں انکی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے،اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ہٹانے کیلئے متحداور متحرک ہیں عوام جس برے طریقے سے پی ٹی آئی حکو مت سے ما یوس ہوئی اگرآج انتخا با ت کرا ئے جا ئیں تو انہیں عبرتنا ک شکست کا سامنا کر نا پڑے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button