DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; The Forest Department and the police confiscate huge amount of green pine wood along with vehicles.

محکمہ جنگلات اور پولیس کی لکڑی چوروں کے خلاف بھاری مالیت کی سبز چیڑ کی لکڑی بمعہ گاڑیوں کے ضبط۔مقدمات درج۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ جنگلات اور پولیس کی لکڑی چوروں کے خلاف بھاری مالیت کی سبز چیڑ کی لکڑی بمعہ گاڑیوں کے ضبط۔مقدمات درج۔لکڑی چوری کی طرف سے آئے روز لکڑی کی بے دریغ کٹائی سے علاقے کا حسن ماند پڑھ گیا اہلیان علاقہ کو وزیر اعظم کا دورہ کہوٹہ کے موقع پر لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی کر نے کے حوالے سے محکمے کو کیے گئے احکامات پر ابھی تک اس طرع سے کوئی بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا محکمہ پولیس اور محکمہ جنگلات ان لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی کرتا ہے جن کا یاتو کسی “بااثرسیاسی شخصیت”کے کوئی نہیں ہوتا یا پھر جن لکڑی چوروں کے حوالے اطلاع محسن کہوٹہ بر گیڈئیر جاوید احمد اور عنائت اللہ ستی کریں یہ محکمیں ان لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہیں کہوٹہ کی کئی شخصیات نے نمائندئے سے کہا کہ تحصیل کہوٹہ، تحصیل کلر سیداں، تحصیل کوٹلی ستیاں اور تحصیل مری کی جنگلات تھوڑے اگر بچے ہوئے ہیں تو وہ بر گیڈئیر جاوید احمد اور عنائت اللہ ستی کی وجہ سے بچے ہوئے ہم اہل علاقہ ان دونوں شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Kahuta; The Forest Department and the police confiscate huge amount of green pine wood along with vehicles. A Police case has been registered against the thieves.

آصف شفیق ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ اے این ستاون کاحضرت ٹکا سر کار ؒ کے مزار قدس پر حاضری

Asif Shafiq Satti Candidate for National Assembly visits Hazrat Tika Sarkar shrine


مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف شفیق ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ اے این ستاون کاحضرت ٹکا سر کار ؒ کے مزار قدس پر حاضری۔ فاتحہ خوانی کی اور دربار کے گدی نشین سے بھی ملاقات کی اس موقع پر آصف شفیق ستی نے کہا کہ اولیائے اللہ کے دربار ہمارے لیے روشن مینار کی حثیت رکھتے ہیں جہاں پردن رات اللہ پاک کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے یہ ہمارے لیے رشدو ہدائت کا سر چشمہ ہیں انہوں نے یہ بر صغیر پاک و ہند میں دین اسلام انہی نیک ہستیوں کی وجہ سے پھیلا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا

Only under the leadership of Prime Minister Imran Khan will Pakistan make progress

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر انصاف ویلفیئر ونگ کہوٹہ راجہ ندیم رشیدنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا عالم اسلام کو ایک حقیقی لیڈر مل چکا ہے ان خیالات کا اظہار صدر انصاف ویلفیئر ونگ کہوٹہ راجہ ندیم رشید نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں کیا راجہ ندیم رشید نے ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی، راجہ صغیر احمد،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ، صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان اور شیخ طارق مسعود کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے صدر انصاف ویلفیئر ونگ کا عہدہ دیا میں نے انشااللّہ پہلے بھی کہوٹہ کے شہریوں کی خدمت کی ہے اور آئیندہ بھی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کروں گا عوام وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دے کر حکومت کو مضبوط کریں تا کہ ملک حقیقی ترقی کی طرف گامزن ہو۔

موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا آئے روز آئی ایم ایف کی ہدایت پر مہنگائی کردی جاتی ہے

The present government has created a storm of inflation. Every day, inflation is carried out on the instructions of the IMF

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا آئے روز آئی ایم ایف کی ہدایت پر مہنگائی کردی جاتی ہے غریب اور سفید پوش لوگ فاقوں پر مجبور ہیں عامر کیانی اور مشیر صحت ظفر مرزا نے اربوں روپے کمیشن لے کر ادوایات کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی تھی حکومت نے مزید ادویات میں دیگر اشیاء خوردونوش مہنگی کر کے عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا چینی دالیں غائب ہو گئے ہیں بااثر افراد سٹور میں آنے سے قبل ہی منافع لے کر دوکان داروں کو دے دیتے ہیں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے کہوٹہ شہر میں سبزی فروٹ اور دیگر چیزوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں ادارے کرپشن کا گڑھ بن گئے ہیں تھانہ کچہری میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے جبکہ ایک پٹواری نے تین تین چار چار غیر قانونی منشی رکھے ہوئے ہیں جو سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کر کے لاکھوں روپے کماتے ہیں کئی عرصہ سے تحصیلدار کی پوسٹ خالی پڑی ہے ہے ایک نائب تحصیلدار پورے نظام کو ہینڈل کرتا ہے جبکہ تحصیل آفس میں ریڈر بزرگ جاوید نامی کئی سالوں سے سائلین کو ڈیل کرتا ہے جو غیر قانونی ہے تحصیل آفس کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے فی رجسٹری پانچ سے دس ہزار وصول کی جاتی ہے جبکہ منشیات فروشی عروج پر ہے نئی نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں کہوٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ اور کیمیکل ملا دودھ جو روزانہ سرگودھا اور دیگر علاقوں سے پلاسٹک کے گندے سے گندے ڈراموں میں آتا ہے گلی محلے میں فروخت کیا جاتا ہے محکمہ صحت کہوٹہ کے افسران اس میں ملوث ہیں عوام علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button