London; In European countries, schools closed for nearly six months due to the corona virus outbreak have reopened
یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لگ بھگ چھ ماہ سے بند سکول دوبارہ کھول دیئے گئے
لندن –محمد نصیر راجہ۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔ یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لگ بھگ چھ ماہ سے بند سکول دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ لیکن حکومتوں نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق سخت ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کرنے پر بھی زور دیا ہے، وبائی مرض میں اضافے کے باوجود سکول کھولے جانے پر کئی اساتذہ اور والدین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔فرانس میں 11 سال سے 18 سال تک کی عمر کے تمام طلبہ کو پابند کیا گیا ہے کہ کلاس رومز میں یا باہر ماسک لازمی پہنیں۔ اساتذہ اور عملے کیلئے بھی یہی شرط لازمی ہے جب کہ ہر فرد کو ایک دوسرے سے تقریباً چھ فٹ کی دوری برقرار رکھنا لازمی ہوگی اور وقفے وقفے سے بار بار ہاتھوں کو دھونا یا سینیٹائز بھی کرنا ہوگا۔ بلجیم میں بھی سکول کھل گئے ہیں جب کہ جرمنی میں سکول گزشتہ ماہ ہی کھول دیئے گئے تھے۔ انگلینڈ اور ویلز میں چھ ماہ کی بندش کے بعد رواں ہفتے سے سکول دوبارہ کھل رہے ہیں۔
London; European governments are preparing to reopen schools in coming days for the new academic year, as health experts say it’s vital for children to resume education. Most pupils have not attended school for six months, since lockdowns were imposed in March to contain the coronavirus pandemic.
However, some teaching unions have voiced concerns about the safety of staff as infection rates continue to rise.