
عوام کی سہولت کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے جی ٹی روڈ چوک میں بنایا جانے والے آور ہیڈ بریج پر انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے
گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عوام کی سہولت کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے جی ٹی روڈ چوک میں بنایا جانے والے آور ہیڈ بریج پر انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے اس کے علاؤہ پبلسٹی کے لئے پل کے دونوں اطراف بڑے بڑے پینافلیس لگانے سے اندر کیا ہو رہا ہے کچھ پتہ نہیں چلتا۔شہری حلقوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس گندگی کے ڈھیر کو اٹھوا کر یہاں صفائی کی جائے اور عوام کو پل کے اوپر سے گزر کر ایک طرف سے دوسری طرف جانے کے حوالہ سے آگاہی مہم شروع کی جائے لوگوں کی پل کے ذریعے بازار کے دونوں جانب آمددورفت سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے روانی میں خلل پیدا نہیں ہو گا جبکہ دوسری جانب حادثات میں بھی کمی واقع ہو گی
Gujar Khan; Overhead bridge which cost over a Caror Rps at GT road Chauk now has becomes a dump yard due to negligence of local authorities.



