AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Ex PM Ch Abdul Majid holds meeting with journalist at residence of Yasir Mumtaz Ch in Chakswari

چودھری عبدالمجیدنےیاسرممتازچودھری کی دعوت پرچک سواری میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت

چک سواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)سا بق وزیراعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجیدنے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی تسلیم شدہ دہشت گرد ہے جس نے مسلمانوں سمیت بھارت میں بسنے والی اقلیتوں پرعرصہ حیات تنگ کررکھاہے۔مودی حکومت کے غیرانسانی اقدامات کے خلاف بھارت سمیت دنیابھرمیں احتجاج جاری ہے حتیٰ کہ اندراگاندھی کاپوتابھی مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سراپااحتجاج ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے ریاستی مفادمیں مجوزہ چودہویں آئینی ترمیم کومستردکیاہم اس معاملے پرحکومت آزادکشمیرکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ دنوں حکومتِ پاکستان کی طرف سے ریاست کشمیرکانیانقشہ جاری کیاگیاجس سے دنیابھرمیں مسئلہ کشمیرکے حوالے سے مضبوط ریاستی موقف کونقصان پہنچنے کااندیشہ ہے۔اگرحکومت پاکستان کسی مصلحت کے تحت ایساکرناچاہتی تھی تواُسے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلاناچاہیے تھاجس میں کشمیری قیادت کوبھی مدعوکرکے مشاورت سے فیصلہ کرناچاہیے تھا۔ریاست جموں کشمیرچوراسی ہزارچارسواکہترمربع میل پرمشتمل اکائی ہے جسے کشمیریوں کی مرضی اوراستصواب رائے کے بغیرکوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔کشمیریوں کوجابرانہ طورپرمسلط شدہ کوئی فیصلہ قبول نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق میڈیاایڈوائزربرائے وزیراعظم آزادکشمیریاسرممتازچودھری کی دعوت پرچک سواری میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپی وائی اوآزادکشمیرکے سینئروائس چیئرمین سفیان ایوب چودھری،ممتازحسین چودھری،حاجی منظورحسین،ماسٹرمہربان علی چودھری،قاضی عبدالقدیر،حاجی فاروق لون،صحافیوں راجہ نثاراحمد،شہزادعظیم،محمدرفیق بھٹی،افرازمحمودراجہ،غلام فریدراجہ،معظم علی چودھری،عمران بلال،قیصرعزیز،الطاف احمدچودھری،چودھری ثاقب ظفر،صبرشیرازچودھری،عابدحسین مرزاودیگرموجودتھے۔سابق وزیراعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجیدنے مزیدکہاکہ عمران خان مسئلہ کشمیرکی الف ب تک سے واقف نہیں۔جن سے پاکستان نہیں سنبھالاجارہاوہ کیاکشمیرکی بات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے امریکہ صدرکوثالثی کی پیش کش کرکے پاکستان کی بجائے بھارت کوآکسیجن مہیاکی۔بھارتی مقبوضہ کشمیرسمیت دنیابھرمیں بسنے والے کشمیری اپنے حقوق کی بجائے آزادی کامطالبہ کررہے ہیں اورکشمیری یہ مطالبہ گذشتہ سترسالوں سے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوکروڑنوکریوں کی بات کرنے والوں نے ستاون لاکھ سے زائدافرادکوبے روزگارکردیا۔احتساب کے نام پرشرفاء کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں۔جوبھی عوامی حقوق کی بات کرتا ہے اُسے احتساب کے ذریعے زیرعتاب لایاجاتاہے۔چودھری عبدالمجیدنے کہاکہ سیاسی سفرمیں بیالیس سالہ جدوجہدشامل ہے جس میں کئی مرتبہ جیل بھی کاٹی اس دوران والدین سمیت تایاجان بھی وفات پاگئے لیکن میں نے اپنے جدوجہدترک نہیں کی اورہمیشہ خالق کائنات سے دُعاکی کہ لوگوں کی تکالیف دورکرنے کی توفیق عطافرما۔انہوں نے کہاکہ اپنے دورِ اقتدارمیں تین میڈیکل کالج،چھ یونی ورسٹیاں دیں۔کشمیرمیں ملٹری کالج سمیت اسلامی دنیاکی عظیم درس گاہ الاظہرکی طرزپرکھڑی شریف میں اسلامک یونی ورسٹی بناناچاہتاہوں جس کے لیے فنڈزبھی مختص کیے تھے لیکن چندناعاقبت اندیشوں نے یہ معاملات تاحال التوامیں رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں برادری ازم پریقین نہیں رکھتااورنہ کبھی برادری ازم کی سیاست کی۔میرے دروازے ہرخاص وعام کے لیے کھلے ہیں اورکھلے رہیں گے۔چوبیس میں سے اٹھارہ گھنٹے ملاقات کے لیے مختص کررکھے ہیں۔کبھی یہ نہیں ہواکہ کوئی بھی ملاقات کے لیے آیاہواوراُسے ملاقات کاوقت نہ دیاہوبلکہ عوامی مسائل سننے کے لیے ہمہ وقت حاضرہوں۔

Show More

Related Articles

Back to top button