DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Rescue services pull out two year old child fallen in to watering bore

بیول,دو سال کا بچہ بورنگ پائپ میں گر گیا۔180فٹ گہرے بور سے زندہ نکال لیا گیا۔

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ ہوٹھوار ڈاٹ کوم::دو سال کا بچہ بورنگ پائپ میں گر گیا۔180فٹ گہرے بور سے زندہ نکال لیا گیا۔بیول نئی آبادی لال خان ڈھوک میں مقیم سکندر بٹ ولد ساجد بٹ کا بیٹا عیسی’ بٹ جو کہ دو سال کی عمر کا ہے وہ گھر میں کھیلتے کھیلتے اپنے صحن میں پانی والے بور میں گر گیا یہ بور کافی گہرا تھا جس میں بچہ گرا ریسکیو 1122کلر کو بلایا گیا اس کے ساتھ ہی کھدائی والی مشین بوکلین بھی منگائی گئی جس نے۔پہلے کنڈا ڈال کر بچے کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پائپ ٹوٹ جانے کی وجہ سے یہ حربہ کامیاب نہ ہوا تاہم بچے کو گہرائی میں جابے سے نچا لیا گیا اور وہ نیچے پانی میں ڈوبنے سے محفوظ رہا اور اسے کنڈے سے سپورٹ کئیے رکھا۔ تاہم ایک جانب سے بوکلین کی ساتھ ساتھ کھدائی سے بورنگ کے پائپ کے ساتھ ساتھ جگہ خالی کی گئی اور تقریباُ 130فٹ کی گہرائی پر سے بچہ زندہ نکال لیا گیا جسے ایک معجزہ قرار دیا گیا۔

Gujar Khan; Rescue services pull out two year old child fallen in to watering bore, Isa, 2, grandson of Sajid Butt of Nae Abbadi Lal Khan Dhok, Bewal fell on to bore while playing. He was pulled out by rescue services who manged to pull the child out by using bulldozer.

Show More

Related Articles

Back to top button