کوٹلی ستیا ں کے علاقہ دیرہ دنوئی میں قتل کی لرزہ خیز وارادت ،سجاد عارف جو کہ گزشتہ رات سے لاپتہ تھا جس نعش آج جنگل سے ملی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ستیا ں کے علاقہ دیرہ دنوئی میں قتل کی لرزہ خیز وارادت ،سجاد عارف جو کہ گزشتہ رات سے لاپتہ تھا جس نعش آج جنگل سے ملی ہے سجاد کو 30 بور پسٹل سے اسکے سینے میں گو لیا ں مار کر قتل کیا گیا نعش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں منتقل کر دی گئی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی کا رورل ہیلتھ سنٹر لہتراڑ کا دورہ ہسپتال میں موجود عملہ کی حاضری کو چیک کیا اور حکومت پنجاب کیطرف سے فراہم کی گئی ایکسرے مشین سے متعلق ڈاکٹرز سے موجود بریفننگ بھی لی گئی اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی نے ہسپتال کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو مریضوں کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آنے کی ہدایات بھی کیں
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…فاریسٹر اینڈ فاریسٹ گارڈ ایسوسی کے عہدیداران کی ڈی ایف او فاریسٹ راولپنڈی سے ملاقات ،ملازمین کے ٹائم سکیل ،ملازمین کی پرموشن اور ملازمین کے انعام کو بحال کر نے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی جائے کو۔فاریسٹر اینڈ فاریسٹ گارڈ ایسوسی کے صدر نزاکت ستی ،نائب صدر امتیاز ستی،سیکرٹری سید عامر حسین شاہ بخاری فارسٹرز اینڈ فارسٹگارڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن نے ڈی۔ ایف ۔او کامران کاظمی سے ملاقات کی اور ملازمین کے مسائل کو اجاگر کیا جس پر ڈی ایف او کامران کاظمی نے ان تمام مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے رہنما نمبردار توصیف پرویز ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو ٹلی ستیاں و ضلع راولپنڈی کے عظیم رہنما واجد ستی ،ڈائریکٹر ایجوکیشن پلا ئنگ وقار ستی اور سابق کونسلر و معروف سماجی شخصیت آ صف تبسم ستی کی وفا ت اہل کو ہسار اور کو ٹلی ستیاں کا نا قابل تلافی نقصان ہے تینوں رہنماؤں کی وفات کے پورا کو ٹلی ستیاں اس وقت سوگوار ہے انکی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جاے گا انہوں خطہ کے لوگو ں کی خدمت میں جو مثال قائم کی انہیں ہمیشہ یا د رکھا جا ے عوامی خدمت ان كا شعار تھا انہوں نے شرافت کی سیاست کو رواج دیا عوام دوستی میں کسی چیز کو آڑے نہیں آنے دیا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… الخدمت فاؤنڈیشن کوٹلی ستیاں کیطرف سے مرکزی پولیس سٹیشن کوٹلی ستیاں میں پانی کی عدم فراہمی پر اس کے مستقبل حل کے لیے حکمت عملی طے کر لی گئی ،الخدمت فائونڈیشن کو ٹلی ستیاں کے عہدیداران کی منعقدہ میٹنگ میں اس اہم منصوبہ کو مکمل کر نے کے لیے حتمی منظوری دے دی گئی جس کے لیے پہلے مرحلہ میں مخیر حضرات سے چندہ جمع کر نے کے لیے زمہ داران کو ٹاسک بھی دے دیے گئے ایک محتاط اندازے کے مطابق مذکور ہ منصو بہ 3 لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم سے مکل ہو گا جو ڈریلنگ بورنگ مشین کیساتھ مکمل کیا جا ے گا تفصیلات کیمطابق کوٹلی ستیاں مرکزی پولیس سٹیشن کوٹلی ستیاں اور اس کی مسجد جس کا پانی کا دیرینہ مسئلہ جو سالہا سال سے چلا آ رہا تھا اس دیرینہ مسلئے کے مستقبل حل کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کوٹلی ستیاں نے یہ بیڑہ اٹھا لیا جس کے لیے ایک جامع حکمت عملی طے کی گئی ہے اور مخیر حضرات سے تعاون لےکر اس بڑے مسئلے کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ایک محتاط اندازے کے مطابق اس ڈریلنگ بور کے مکمل اخراجات تقریبا تین لاکھ روپے سے زائد ہیں چونکہ اس جگہ پر پانی ساڑھے تین سو سے چار سو فٹ کی گہرائی میں ہے یہ منصوبہ تب ہی ممکن ہے کہ مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن سے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال کر اپنی آ خرت سنواریں اور علاقے کے ساتھ تعاون کر کہ اللہ تبارک و تعالی کے حضور اجر عظیم کمائیں اس سلسلے میں منعقد میٹنگ میں مخیر سے تعاون کی اپیل کر تے ہوے کہا کہ جو بھی مخیر حضرات اس اہم کا ر خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چائیں وہ صدرالخدمت فاؤنڈیشن کوٹلی ستیاں انعام الحق منصوری منصوری ،اور دیگر زمہ داران ناصر محمود ستی ، خضر محمود ستی ، محمد ایاز ستی سے رابطہ کر سکتے ہیں